Tag: راشا تھاڈانی

  • میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

    میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

    بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا ہے۔

    اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے جس میں سے ایک ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی ہیں جنھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، یہ فلم کوئی خاص توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم راشا کی اداکاری اور ان کے رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے راشا نے اپنی اور ماں روینہ ٹنڈن کے بہترین تعلقات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔

    19 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بچی تھی تو مجھے کئی بار تھپڑ بھی پڑجایا کرتے تھے، میں بچپن میں اپنے ناخن کترا کرتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگادیا کرتی تھیں کہ میں ایسا نہ کرسکوں۔

    راشا تھاڈانی نے کہا کہ میں بہت شیطان تھی، میں بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہوجاتے تھے، اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی اوکے ماما مگر ٹھیک ایک منٹ بعد میں وہی کام کرتی تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ دوسری ماؤں کی طرح روینہ ٹنڈن بھی مجھے میری غلطیوں پر ٹوکتی ہیں، وہ میرے لیے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔

  • راشا تھاڈانی کی دلکش گلوکاری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    راشا تھاڈانی کی دلکش گلوکاری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور بالی ووڈ میں نوآموز راشا تھاڈانی کی گلوکاری کی عمدہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی۔

    بالی ووڈ میں راشا تھاڈانی اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن، جلد آزاد نامی فلم کے ساتھ اپنا ڈیبیو کریں گے، تاہم اس وقت راشا کی ایک ماضی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہےجس میں راشا نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ایک بہت باصلاحیت گلوکارہ بھی ہیں۔

    یہ ویڈیو راشا تھاڈانی نے 2023 میں ورلڈ میوزک ڈے کے موقع پر اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی تھی تاہم ان کی نئی فلم کے ٹریلر کے بعد اب یہ ویڈیو دوبارہ سامنے آئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس کلپ نے شائقین کو خوش اور راشا کے گانے کی صلاحیت کا مداح بنا دیا ہے، راشا ایمی وائن ہاؤس کا مشہور گانا ویلری پرفارم کر رہی ہیں۔

    وہ کافی عمدگی سے یہ گانا گارہی اور ساتھ ہی پرفارم بھی کرتی دکھائی دےرہی ہیں، چہرے کے تاثر سے لگ رہا ہے کہ صرف اسٹار کڈ ہی نہیں بلکہ کافی صلاحیتوں کی مالک بھی ہے۔

    راشا اس ویڈیو میں سیاہ لباس میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہے، جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر ایک اور لڑکی بھی موجود ہے اور کراؤڈ شور کرکے ان کو سراہ رہا ہے۔

  • فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی ہیں، مگر شاید ان کا پہلا شوق اب بھی پڑھائی ہے وہ شوٹنگ کے دوران امتحانات کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔

    بالی ووڈ میں فلموں کے ذریعے قدم رکھنے کے لیے تیار راشا تھاڈانی اپنی نئی فلم ’آزاد‘ سیٹ سے پردے کے پیچھے ایک ویڈیو میں دکھائی دیں، راشا اپنے 12ویں کے بورڈ کے امتحانات کے لیے تیاری کرتی پائی گئیں اور اس دوران وہ اپنا میک اپ بھی کرواتی رہیں۔

    آزاد کے سیٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں راشا تھاڈانی فلم کے سیٹ پر وقفے کے دوران اپنے امتحانات کے لیے تندہی سے کتاب پڑھتی ہوئی نظر آئیں۔

    اس ویڈیو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش میں اپنے تعلیمی سفر کو بالکل بھی نظرانداز نہیں کیا۔

    راشا تھاڈانی نے اپنی پہلی فلم کے بارے میں کہا کہ آزاد میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے۔ میں ابھیشیک صاحب کی اس سے زیادہ شکرگزار نہیں ہو سکتی کہ مجھے یہ موقع دیا اور مجھ پر بھروسہ کیا۔

    خیال رہے کہ راشا تھاڈانی آزاد میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن کے ساتھ کردار ادا کریں گی، یہ فلم 17 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

  • راشا تھاڈانی نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصویر کیوں شیئر کی؟

    راشا تھاڈانی نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصویر کیوں شیئر کی؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو حال ہی میں سلمان خان کے شو ’بگ باس 18‘ کے  ویک اینڈ کا وار کے سیٹ پر دیکھا گیا، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’آزادی ‘ کی تشہیر کر رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rasha Thadani (@rashathadani)

    تاہم اب اداکارہ راشا تھاڈانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شو کی تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے، اس سیریز میں اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    تصاویر میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کو اداکار سلمان خان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ فل سرکل موؤمنٹ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ColorsTV (@colorstv)

    دوسری جانب بگ باس شو کے میزبان سلمان خان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو انٹروڈیوس کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سلمان خان دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں آنے والوں وقت میں کئی سپر ہٹ فلمیں کریں گے، اور یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ تم لوگ ہیرو اور ہیروئن بن گئے ہو اور میں اب بھی وہی کا وہی ہوں۔

    یاد رہے کہ کچھ مہینے پہلے اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام پر اسی تصویر کو شیئر کیا تھا، انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے، تصویر میں میری بیٹی راشا ہے، سلمان خان کے ساتھ تصویر  میں موجود راشا کی اس وقت عمر 5 سال تھی۔

    واضح رہے کہ فلم آزاد میں اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن اس فلم کے زریعے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔

    ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ڈیانا پینٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    فلم کی کہانی برصغیر میں انگریزوں کے قبضے اور ہندوؤں کے حالات کے گرد گھومتی ہے جس میں اجے دیوگن ایک باغی ڈاکو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم آزاد 17 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے کئی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔