Tag: راشد المکتوم

  • دبئی کے حاکم شیخ المکتوم کی ٹیم 70 فیصد خواتین پر مشتمل

    دبئی کے حاکم شیخ المکتوم کی ٹیم 70 فیصد خواتین پر مشتمل

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ ان کی ورکنگ ٹیم میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی ٹیم میں دو تہائی اکثریت خواتین کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں خواتین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میری ورکنگ ٹیم 70 فیصد خواتین پر مشتمل ہے اور آج جس جگہ متحدہ عرب امارات موجود ہے یہ خواتین کی ہی بدولت ہے۔ خواتین ہماری ترقی و تبدیلی کی اہم شراکت دار اور ہماری مستقبل کی نسلوں کی ضامن ہیں‘۔

    شیخ المکتوم نے مزید کہا کہ اس موقع پر خواتین کی جانب سے ملک کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ان کا شکر گزار ہوں۔ متحدہ عرب امارات کی عظمت و طاقت آپ سے ہے۔

    اس بات کا اعتراف انہوں نے گزشتہ روزخواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کیا ہے۔

    خیال رہے کہ خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر 133 ممالک کے لیے ویزہ فری سفر

    متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر 133 ممالک کے لیے ویزہ فری سفر

    دبئی : متحدہ عرب مارات کا پاسپورٹ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ ویزہ فری سفری سہولیات مہیا کرنے والا پاسپورٹ بن گیا ہے جب کہ رواں سال دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والا پاسپورٹ بھی یو اے ای کا ہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے گزشتہ دس برس کی نسبت اس سال کے آغاز ہی میں 33 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ گزشتہ سال کے اختتام پر اس کا نمبر 23 واں تھا۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں سب پہلے نمبر پر جرمنی کا پاسپورٹ براجمان ہے جس کے تحت وہاں کے شہری 177 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں اسی طرح دوسرے نمبر پر آنے والے سنگاپور پاسپورٹ کے ذریعے 176 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے.

    خیال رہے رواں سال کے آغاز ہی میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورت 23ویں نمبر سے 33 ویں نمبر پر آگیا ہے جو اس وقت گزشتہ برس کے 121 ممالک کے مقابلے میں اس سال 133 ممالک کے لیے ویزہ فری سفری سہولیات فراہم کرتا ہے۔

    گزشتہ دس برس میں متحدہ عرب امارات میں ترقیاتی کاموں، جدید سہولیات کی فراہمی، کاروبار و ملازمت کے وسیع مواقع اور تیز ترقی سے دنیا بھر میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہا ہے اور صرف کاروبار اور ملازمت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے سیاح یہاں سیر و تفریح کے لیے بھی دوڑے دوڑے چلے آتے ہیں.

  • دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی شادی کی پُررونق تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی شادی کی پُررونق تقریب

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی مریم کی شادی خانہ آبادی کی پُروقار تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق مریم بنت راشد المکتوم کی شادی کے ہمراہ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انجام پائی جہاں ولی عہد شیخ حمدان سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد اور ملک کی چیدہ چیدہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

    شادی کی رسومات روایتی اماراتی انداز میں ادا ہوئی جہاں مخصوص عربی رقص بھی پیش کیا گیا جب کہ تقریب کی جگہ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور پُر لطف عشائیے میں لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

     

    اس موقع پر دلہا دلہن اور عزیز و اقرباء بھی روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ، سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور دنیا بھر سے شاہی خاندان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات آنا شروع ہو گئے۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ مریم بنت راشد المکتوم کی سہیل بن احمد کے ساتھ منگنی کی رسم ادا کی گئی تھی تاہم اس وقت شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن قیاس یہی کیا جا رہا ہے تھا کہ شاہی جوڑا ایک ماہ کے اندر رشتہ اوزدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔

     

      باوقار تقریب کی تصویری جھلکیاں 

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید

    دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید

    دبئی : وزیراعظم متحدہ عرب امارات راشد المکتوم نے جیلوں اور اصلاحی مراکز میں اسیر مخلتف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا پروانہ نائب صدر و وزیراعظم متحدہ عرب امارات راشد المکتوم نے 46 ویں قومی دن کی خوشی میں جاری کیا جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا جس میں 606 قیدیوں کی رہائی کا مژدہ سنایا گیا۔

    رہائی پانے والوں کا تعلق مختلف ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے جو ملازمت کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے اور معمولی جرائم میں ملوث پائے جانے کے بعد مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے تھے یا اصلاحی مراکز میں بحالی کے مرحلے سے گذر رہے تھے۔

    خیال رہے ہر سال 2 دسمبر کو بہ طور ’الیوم وطنی‘ کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے اہم عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیا جاتا ہے جب کہ آتش بازی کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔

  • ابوظہبی، جدید آلات حرب کی عالمی دفاعی نمائش جاری

    ابوظہبی، جدید آلات حرب کی عالمی دفاعی نمائش جاری

    ابو ظہبی : عالمی دفاعی نمائش آئیڈیکس دوہزارسترہ کامیابی کے ساتھ ابوظہبی میں جاری ہے جس میں جدید جنگی جہاز سمیت جدید سامان حرب رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں بارہویں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیکس 2017 کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں دفاعی پیداوارکے وزیرانا تنویرحسین کی قیادت میں پاکستانی وفد نمائش میں شرکت کررہا ہے۔

    post-2

    عالمی نمائش میں پاکستان کے علاوہ مصر، روس، یوکرائن اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے وفد بھی شرکت کررہے ہیں اورآلاتِ حرب میں دلچسپی کا اظہارکررہے ہیں۔
    post-1

    نمائش کے لیے جدید جنگی جہاز، بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں سمیت دیگر جدید اسلحہ اور آلات حرب رکھے گئے ہیں جب کہ جنگی جہازوں، بکتر گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔
    post-3

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرپیداوار رانا تنویر نمائش میں چین ، ترکی، امریکا اور برطانوی پولینز کے بھی دورے کریں گے اور دوطرفہ تعلقات پر اظہار خیال کریں گے۔

    post-4

    وفاقی وزیرپیداوار کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش آئیڈیکس دوہزارسترہ دنیا بھرمیں پاکستانی دفاعی مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا۔

    post-5

    یاد رہے وفاقی وزیرپیداوار رانا تنویر حسین متحدہ عرب امارات کے وزیردفاع کی دعوت پرنمائش میں شرکت کررہے ہیں۔