Tag: راشد خان

  • پاکستانی کرکٹرز کا راشد خان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

    پاکستانی کرکٹرز کا راشد خان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

    (30 اگست 2025): لاہور(30 اگست 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو راشد خان سے ملتے ہوئے اور تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پی سی بی نے بتایا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے راشد خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں سے راشد خان نے پاکستانی ٹیم کے جذبہ ہمدردی کا شکریہ ادا کیا، افغان آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

    واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے افغانستان کے خلاف 39 رنز سے اپنے نام کیا اور اب سیریز کا اگلا میچ آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

  • راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

    راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

    زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ لیگ اسپنر کی ٹیم میں شمولیت سے افغان ٹیم کی بولنگ لائن کو مزید تقویت ملے گی۔

    زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حشمت اللہ شہیدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے طالبان حکومت کے خواتین کے طبی شعبے میں تعلیم پر پابندی کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھا ئی تھی۔

    افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر کئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اب میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ قدامت پرست حکومت کے اس فیصلے پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آواز اٹھائی اور اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بھی کی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر طالبان حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اور افغان خواتین کے حق میں ایک طویل بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ تعلیمی بندش سے ہماری ماؤں، بہنوں کا مستقبل داؤ پر لگے گا۔ ملک اس وقت نازک موڑ پر ہے اور طبی شعبے میں پیشہ ور افراد کی اشد ضرورت ہے۔

    افغان کرکٹر نے مزید لکھا کہ تعلیم کو اسلام میں مرکزی مقام حاصل ہے اور اسلام مرد و عورت دونوں کی تعلیم پر زور دیتا ہے۔ قرآن سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت پہلے ہی خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کی شدید کمی تشویش ناک ہے اور اس پابندی پر عملدرآمد سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ کیونکہ اس کا براہِ راست اثر صحت کی سہولتوں اور خواتین پر پڑتا ہے۔

    جیسن گلسپی پاکستان کی کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ بتادی

    انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میں اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کرتا ہوں تاکہ افغان لڑکیاں تعلیم کا اپنا حق دوبارہ حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

  • راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیو وائرل

    راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیو وائرل

    افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ مشہور اسپِن بولر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد کی گئی، جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

    افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات مل رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ افغان کرکٹر کی شادی کی تقریبات پشتون روایات کے مطابق منعقد کی گئیں۔

    قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    دولہا کے ساتھ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

    راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

    افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اور ورلڈکپ کلاس لیگ اسپنر راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں پاکستان کے سابق کرکٹر کا اہم ترین کردار ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں انضام الحق کا بڑا ہاتھ ہے، جب وہ 2015 میں افغانستان ٹیم کے کوچ تھے تو انھوں نے کہا کہ مجھے ایک لیگ اسپنر چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ راشد کو اس وقت کے افغان ٹیم کے کوچ انضام افغان ٹیم میں لے کر آئے، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ میں جو بہتری آئی ہے وہ عمر گل کے بطور کوچ جانے کی وجہ سے آئی ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر گل ایک عرصے تک افغانستان ٹیم کا بولنگ کوچ رہا ہے، اس ٹیم کے پہلے اسپنرز زیادہ وکٹیں لیتے تھے، تاہم اس کے بعد جتنا عرصہ عمر گل افغان ٹیم کے کوچ رہے فاسٹ بولرز نے سب سے زیادہ آؤٹ کیے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا سائن ہے کہ کوئی بھی آتا ہے تو افغانستان کے کرکٹرز اس سے سیکھتے ہیں اور عمل کرتے ہیں۔

    وہ لوگ ہماری کرکٹرز کی طرح نہیں ہیں کہ ایک کان سے سنا اور دوسرے کان سے نکال دیا، اس کے علاوہ سن رائزر حیدرآباد نے بھی راشد خان کو پک کیا اور انھیں پالش کیا۔

  • لاہور قلندرز میں کس کھلاڑی کی کمی محسوس ہوگی؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

    لاہور قلندرز میں کس کھلاڑی کی کمی محسوس ہوگی؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

    پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں افغان اسپنر راشد خان کی کمی محسوس ہوگی، ہماری کامیابی میں ان کا اہم کردار تھا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو بار ایونٹ جیت چکے ہیں کوشش ہوگی اس بار بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور کے کراؤڈ نے کافی سپورٹ کیا خواہش تھی کہ فائنل لاہور میں ہی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہوگئے ہیں دعا ہے اچھا پرفارم کریں اور ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہو۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست پر شاہین آفریدی نے کہا کہ سیریز میں بہت محنت کی تھی لیکن نتیجہ اچھا نہیں آیا، ہماری ٹیم کافی اچھی ہے امید ہے لیگز کھیلنے کے بعد لڑکے تیار ہوں گے۔

    کارکردگی اچھی نہ ہو تو تنقید برداشت کرنی پڑتی ہے، شاداب خان

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کارکردگی اچھی نہ ہو تو تنقید برداشت کرنی پڑتی ہے، گزشتہ دو سال ہماری بیسٹ الیون انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پرفارمنس اچھی جارہی تھی، ماضی کو بھول کر اچھا کھیلوں گا، ابرار احمد، وسیم جونیئر کو ٹیم سے باہر کرنا آسان نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ کل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

    راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

    ملیبرن:  افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان جمعرات کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے۔

    بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی انجری کی وجہ سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

    کلب کے جنرل منیجر ٹم نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ راشد خان پچھلے سات سال سے ہمارے ساتھ ہے، اس ایڈیشن میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    کلب کے منیجر نے کہا کہ راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے محبت کرتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ بی بی ایل میں کھیلنا کتنا پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ کھیل میں طویل مدت تک کھیل سکیں۔

    راشد خان نے 2017 سے اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں، انہوں نے 69 میچوں میں 6-17 کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ 98 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ لیگ اسپنر راشد خان کو اگلے ماہ شروع ہونے والے بی بی ایل ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے ساتویں سال کھیلنا تھا۔

  • ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف راشد خان ںے زلزلہ متاثرین کے لیے اہم فیصلہ کرلیا

    ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف راشد خان ںے زلزلہ متاثرین کے لیے اہم فیصلہ کرلیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے ہفتے کی صبح اپنے ملک میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

    زلزلے کے بعد کی تباہ کن صورتحال پر افغان بولر راشد خان نہ صرف بہت رنجیدہ ہیں بلکہ انھوں نے ورلڈکپ کی اپنی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر زلزلے کی دلخراش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے’۔

    افغان پلیئر نے لکھا کہ ’کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس متاثرین کے لیے عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جس سے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی‘۔

    پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان کے صوبہ ہرات میں گزشتہ دنوں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے وہاں کافی تباہی آئی اور مرنے والوں کی تعدار 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہیں۔

    افغان ترجمان کے مطابق ملک کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جب کہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

  • راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

    راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

    افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کردی۔

    اطلاعات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کردی گئی ہے، پاک افغان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22اگست سے ہوگا۔

    افغان بولر راشد خان بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، راشد خان نے کمر کی تکلیف کی وجہ سے دی ہنڈرڈ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔

    چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈرڈ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز 10اگست سے کیا جائے گا، جس کے لئے افغان بولر راشد خان سری لنکا میں کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔

  • راشد خان نے ہاردیک پانڈیا کے ساتھ سحری کی تصویر شیئر کردی

    راشد خان نے ہاردیک پانڈیا کے ساتھ سحری کی تصویر شیئر کردی

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

    راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے ہمیں اچھا لگا۔

    واضح رہے کہ ان دنوں راشد خان انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں اور لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

  • راشد خان افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    راشد خان افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینے والے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کی جگہ راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرویس اشرف نے راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دنیا بھر میں اس فارمیٹ میں کھیلنے کا زبردست تجربہ ہے، مجھے امید ہے راشد اس فارمیٹ میں ٹیم  کو نئی سطح پر لے کر جائیں گے۔

    دوسری جانب راشد خان بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کی قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔

    ناقص کارکردگی، افغان کپتان محمد نبی کو لے ڈوبی

    انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میرے پاس پہلے بھی اپنے ملک کی قیادت کرنے کا تجربہ ہے، میں اپنی اس ذمہ داری کو باخوبی نبھاؤں گا۔