Tag: راشد خان

  • راشد خان نے ’جادو‘ دکھا دیا

    راشد خان نے ’جادو‘ دکھا دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کے ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کردی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں کینگروز نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی، آل راؤنڈر راشد خان کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جبکہ کامیابی کے باوجود آسٹریلیا کی سپر فور میں رسائی مشکل ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

    گلین میکسویل کو شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے آخری لمحات میں راشد خان نے شاندار چھکا لگایا لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے ان کی اننگز میں تین چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    انسٹاگرام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راشد خان کی ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گیند ہاتھ میں لیے جادو دکھا رہے ہیں۔

    افغان آل راؤنڈر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کل ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اگر انگلش ٹیم کی کامیابی کینگروز کو ورلڈ کپ سے باہر کرسکتی ہے۔

  • شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور افغان ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی راشد خان ارمان کی ایک دل چسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج وارم اپ میچ ہو رہا ہے، پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو آئی سی سی کے آفیشل پیج پر شیئر ہوئی ہے، جس میں پویلین میں بیٹھے پاکستان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور افغان کھلاڑی راشد خان کوئی بات کر رہے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    ویڈیو کے مطابق شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کو متوجہ کر کے کچھ کہا اور پھر گراؤنڈ کی طرف اشارہ کیا، شاہین نے راشد کا بازو بھی دو مرتبہ اپنی طرف کھینچا، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ شاہین راشد سے کیا کہہ رے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین نے کیا کہا؟ یہ تو معلوم نہ ہو سکا ہے تاہم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی صارفین نے دل چسپ تبصرے ضرور کیے۔

    ایک صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ آجاؤ میدان میں میری گیند پر چھکا مار کر دکھاؤ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا ’دنیا کا بہترین پیسر اور اسپنر ایک ساتھ۔۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا ’اچھا ہوا میں ایشیا کپ میں نہیں تھا ورنہ میری پیٹھ پر بھی کرسیاں توڑتے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ باؤنڈری بڑی ہے بھائی۔‘

  • راشد خان نے کیوی فاسٹ بولر کو پیچھے چھوڑ دیا

    راشد خان نے کیوی فاسٹ بولر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایشیا کپ میں افغان ٹیم نے مسلسل دو میچز جیت کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، افغان آل راؤنڈر راشد خان چار اوورز میں 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ کے فتح کے ساتھ ہی راشد خان نے اہم اعزاز اپنے نام کیا اور وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بولر بن گئے۔

    انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بنگلادیش کیخلاف میچ سے قبل راشد خان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 112 تھی جو میچ کے بعد 115 پر پہنچ گئی اور یوں وہ ٹم ساؤتھی کا 114 وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

    راشد خان اب صرف بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن سے پیچھے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 122 وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

    راشد خان اب تک 69 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور وہ ایک اننگز میں چھ بار 4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

  • کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    دبئی: افغان ٹیم کے اسپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں شکست پر کرکٹر راشد خان نے اپنےمداحوں سے معافی مانگ لی۔

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں افغان اسپنر نے گزشتہ روز پاک ٹیم سے مقابلے میں فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت کی۔

    انھوں نے لکھا افغانستان اور پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ سے معذرت، کہ میں آپ کو جشن منانے کے لیے فتح نہ دے سکا، اور آپ کے چہروں پر اپنی جیت سے مسکراہٹ نہ لا سکے۔

    راشد خان نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقی میچز کے لیے آپ کا تعاون اور دعائیں اہم ہیں، میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔

    راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    میچ سے قبل راشد خان نے مداحوں کے نام اپنے ایک پیغام میں 2019 ورلڈ کپ والے ناخوش گوار واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے، کھیل اقوام میں یک جہتی پیدا کرتے ہیں، ماضی کے واقعے کو نہ دہرائیں۔

  • راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے محمد حفیظ کی وکٹ لے کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    راشد خان نے حفیظ کی وکٹ لے کر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں، حفیظ 10 رنز بنا کر راشد کی گیند پر گلبدین کو کیچ دے بیٹھے۔

    راشد خان نے اپنی دوسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی حاصل کی، بابر اعظم 51 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس سے قبل راشد خان کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 ویں مکمل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار تھی۔

  • افغان کرکٹر نے ٹیم کی کپتانی کیوں ٹھکرا دی؟

    افغان کرکٹر نے ٹیم کی کپتانی کیوں ٹھکرا دی؟

    افغان لیگ اسپنر راشد خان نے افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ وہ لیڈر سے زیادہ ایک کھلاڑی کے طورپر ٹیم کے لیے بیش قیمت ثابت ہوسکتے ہیں۔

    22 سالہ لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ میں اپنے دماغ میں پوری طرح واضح ہوں کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بہتر ہوں، میں ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر ٹھیک ہوں اور کپتان کو جو مدد چاہیئے وہ میں دے سکتا ہوں، میرے لیے اس عہدے سے دور رہنا زیادہ بہتر ہے۔

    راشد خان نے کہا کہ میں ٹیم کے لیے ایک کھلاڑی کے طور پر بہترین پرفارمنس چاہتا ہوں اور فی الحال میرا ہدف ورلڈ کپ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کپتانی سے ٹیم کے لیے میری کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے، اس لیے میں ایک کھلاڑی کے طور پر خوش ہوں اور بورڈ و سلیکشن کمیٹی جو بھی فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا۔

  • افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں 224 رنز سے شکست دے دی

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں 224 رنز سے شکست دے دی

    چٹاگانگ: افغانستان نے کپتان راشد خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف واحد تیسٹ 224 رنز سے جیت لیا، راشد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان لیگ اسپنر راشد خان کی گھومتی گیندوں کے سامنے بنگال ٹائیگر بے بس نظر آئے اور 224 رنز سے شکست کا شکار ہوئے، راشد خان نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم 398 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

    اس سے قبل افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 260 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، افسر زازئی 48 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، شکیب الحسن نے تین جبکہ مہدی حسن، تیج الاسلام اور نعیم حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    لیفٹ آرم اسپنر ظہیر خان نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، بنگلہ دیش کے لٹن داس 9 اور مصدق حسین 12 رنز بناسکے، مشفیق الرحیم میچ میں دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ راشد خان کا شکار بنے، انہوں نے 23 رنز بنائے، اگلے اوور میں راشد خان نے اگلے اوور میں مومن الحق کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا۔

    شادمان اسلام 41 رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے، محمود اللہ 7 رنز بنا کر راشد خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی بیٹنگ اور راشد خان باؤلنگ میں سرفہرست

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی بیٹنگ اور راشد خان باؤلنگ میں سرفہرست

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی بہترین بلے باز، افغانستان کے راشد خان باؤلر اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بہترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں جب کہ بہترین ٹیم کے لیے انڈیا نے بازی مارلی ہے.

    حال ہی میں معروف اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ازدواجی رشتے سے منسلک ہونے والے ویرات کوہلی کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے 9 سو سے زائد پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کوہلی 9 سو سے زائد پوائنٹس حاصل کرکے دونوں طرح کی کرکٹ میں نو سو پوائنٹس لینے والے اے بی ڈیولیئرز کے بعد دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بلے باز ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیرز 844 پوئنٹس کے ساتھ مطمئن کھڑے نظر آتے ہیں اور 823 پوئنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے نوجون بلے باز بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے انہوں نے 813 پوائنٹس حاصل کیے۔

    باؤلنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان 787 اور بھارتی بولر جسپرٹ بومرہ 787 پوائنٹس لے کر یکساں طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ 20 بہترین باؤلرز میں پاکستان کے حسن علی پانچویں نمبر تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں انہوں نے 711  پوائنٹس حاصل کیے اسی طرح آل راؤنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت بہترین ٹیم ثابت ہوئی ہے اور اس فہرست میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکیں اسی طرح سری لنکا اور ویسٹ انڈیز توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔