Tag: راشد لنگڑیال

  • نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، چیئرمین ایف بی آر

    نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، چیئرمین ایف بی آر

    کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، کیوں کہ یہ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے اور سواری ضروری ہے، اس لیے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے۔

    حکومتی کمیٹی نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تھا، جس پر انھوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری پر کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دے دیا ہے، ہم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے ہیں، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔

    کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز ہیں، ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈکوارٹرز ہیں، اس لیے ٹیکس کلیکشن ریکارڈ پر ہے۔

    گاڑیوں کے ٹریکنگ کے حوالے سے انھوں نے خوش خبری دی کہ ٹریکنگ سسٹم ٹرک کے ساتھ گاڑیوں میں بھی 3،2 ماہ میں نصب ہو جائے گا۔

  • راشد لنگڑیال نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    راشد لنگڑیال نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ، وہ سیکریٹری پاور تعینات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، اس سے قبل گریڈ 21 کے افسر سیکریٹری پاور تعینات تھے۔

    گذشتہ روز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے موجودہ چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔

    امجد زبیر نے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ میں اپنے عہدے سے فارغ ہونا چاہتا ہوں اور جلد ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں۔

    امجد زبیر نے حکومت کوتحریری طورپرآگاہ کردیا ہے جبکہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو ملاقات میں زبانی بھی آگاہ کیا۔

    واضح رہے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے ملازمت سے فروری2025 میں ریٹائر ہونا تھا۔

  • ایف بی آر کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) کے نئے چیئرمین کا نام سامنے آگیا ، چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئےچیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، تعیناتی کے سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئےبھجوادی گئی ہے، گریڈ 21 کےراشدلنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔

    یاد رہے موجودہ چیئرمین امجد زبیرٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔