Tag: راشد منہاس

  • راشد منہاس شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    راشد منہاس شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    (20 اگست 2025): پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا 54 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے، بیس اگست انیس سو اکہتر کو پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے قربانی کی ناقابل فراموش داستان رقم کی تھی۔

    راشد منہاس معمول کی ٹریننگ فلائٹ کیلئے طیارے میں سوار ہوئے تو ان کا بنگالی انسٹرکٹر زبردستی کاک پٹ میں گھس آیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا، راشد منہاس کو احساس ہوا طیارے کا رخ بھارتی سرحد کی طرف ہے تو انسٹرکٹر سے کہا میں تمہیں کسی صورت بھارتی سرحد عبورنہیں کرنے دونگا۔

    اس کے بعد راشد منہاس نے جہاز کارخ زمین کی جانب موڑدیا اور بھارتی سرحد سے بتیس میل کی دوری پر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر طیارے کو دشمن ملک لے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا اعزازپانے والےسب سے کم عمرمجاہد ہیں۔

     دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے راشد منہاس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس کی عظیم قربانی ہمت اور لگن کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے، راشد منہاس نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا، ان کا جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی افواج اورقوم کے لیے لازوال ترغیب کاباعث ہے۔

  • پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا، بھائی انجم  منہاس

    پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا، بھائی انجم منہاس

    کراچی : نشان حیدرحاصل کرنے والےکم عمرپائلٹ راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس نے کہا کہ پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا وطن پر جان قربان کرنے والوں میں نمایاں مقام ہے۔

    بیس اگست 1971 ملک و قوم کی سلامتی کے لیے تاریخ کے پنوں میں پاک فضائیہ کے اس نوجوان نے ملکی دفاع کی ایسی داستان رقم کی جس کی گونج آج بھی ہر فرد کو یاد ہے۔

    راشد منہاس وہ بہادر، دلیر، نوجوان ہیرہ ہے جس نے اپنا گھر سُونا کر اس قوم کو زندہ کردیا۔

    راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا راشد ہمیشہ سے ہی پاک فضائیہ میں جانا چاہتے تھے، انہوں نے ملک کے لیے قربان ہو کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاک فضائیہ کے کم عمر نوجوان راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ کر اپنے وطن کی بقا اور سلامتی کے جان قربان کر کہ ایک مثال قائم کردی۔

  • قتل کے واقعے کو خاتون سے بدتمیزی ظاہر کرنے والے ڈاکو نکلے

    قتل کے واقعے کو خاتون سے بدتمیزی ظاہر کرنے والے ڈاکو نکلے

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر جھگڑے پر فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا، قتل کے واقعے کو خاتون سے بدتمیزی ظاہر کرنے والے ڈاکو نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 21 اگست کی شب کو راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے فیاض نامی شہری جاں بحق ہو گیا تھا، جس پر پولیس نے حمزہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق حمزہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا تھا کہ اس کی اہلیہ سے بدتمیزی کرنے پر اس کا 3 نوجوانوں سے جھگڑا ہوا، اس دوران فائرنگ سے فیاض ہلاک ہوا۔

    تاہم پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ سے جب تفتیش کی تو حقائق سامنے آ گئے، یہ واقعہ ڈکیتی کی واردات پر مبنی نکلا، پولیس نے تفتیش کے بعد 6 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حمزہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھ کر واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ایسے میں شہریوں کو ان پر شک ہو گیا، جب شہریوں نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزم حمزہ نے اپنی اہلیہ سے بدتمیزی کرنے کا ڈراما رچایا تھا۔

  • ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ یاسمین اسماعیل کی برسی

    ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ یاسمین اسماعیل کی برسی

    پاکستان ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی معروف فن کار یاسمین اسماعیل 18 جنوری 2002ء کو وفات پاگئیں۔ آج ان کی برسی منائی جارہی ہے۔ انھیں ٹی وی اور اسٹیج کی اداکار اور کام یاب ہدایت کار کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔

    یاسمین اسماعیل نے اپنے وقت کے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ راولپنڈی میں 1949ء میں پیدا ہونے والی یاسمین اسماعیل کے والد فوج میں تھے جن کی وفات کے بعد انھو‌ں نے کراچی میں رہائش اختیار کر لی تھی۔

    یاسمین اسماعیل 1960ء کی دہائی کے آخر میں پی ٹی وی سے وابستہ ہوئی تھیں اور تھیٹر کے ڈراموں کے لیے ہدایت کار کے طور پر بھی کام کرتی رہیں۔ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں میں بطور اداکارہ انا، راشد منہاس، تنہائیاں اور تپش میں کام کیا جو اپنے وقت کے مقبول ترین ڈرامے ثابت ہوئے۔

    انھوں نے غیرملکی زبانوں کے ڈرامے اردو میں منتقل کرکے اسٹیج پر پیش کیے جنھیں‌ بہت پسند کیا گیا۔

  • پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 49 واں یوم شہادت

    پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 49 واں یوم شہادت

    کراچی : نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 49 واں یوم شہادت آ ج میں منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے آفیسر پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق راجپوت گھرانے سے تھا، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

    راشد منہاس نے 13 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی، وہ ابتدا ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے جبکہ ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔

    اگست 1971ء میں راشد منہاس پائلٹ آفیسر بنے، 20اگست1971ء کو جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان نے رن وے پر طیارہ روک دیا اور ان کے ساتھ سوار ہوگئے۔

    فلائٹ میں انسٹرکٹر مطیع الرحمان نے جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھی، ان کی بے مثال قربانی پر انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

    انھیں اعزاز حاصل ہے کہ وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے اور کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔

    پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمر شہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہٗ خاک ہیں جبکہ اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب ہیں۔

  • راشد منہاس کا 47 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    راشد منہاس کا 47 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    کراچی : نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا 47 واں یوم شہادت آ ج بھر پورانداز میں منایا جا رہا ہے۔

    پاک فضائیہ کے آفیسر پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

    انہوں نے 13 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی۔ راشد منہاس شہید ابتدا ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے، ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔

    راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

    راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

    اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب کیا گیا، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

    پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہٗ خاک ہیں۔

  • سماجی ویب سائیٹ پرعوام کا شہید راشد منہاس کوخراج تحسین

    سماجی ویب سائیٹ پرعوام کا شہید راشد منہاس کوخراج تحسین

    اسلام آباد : پاکستان بھر میں آج نشان حیدر پانے والے کم سن پائیلٹ راشد منہاس کا 45 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے سماجی ویب سائیٹ پر لوگوں نے شہید کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق 20 اگست 1971 کو شہادت پا کر نشان حیدر پانے والے نوجوان پائیلٹ راشد منہاس کا آج 45 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، نوجوان پائیلٹ نے اپنے انسٹریکٹر کی جانب سے طیارہ دشمن لے جانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے طیارہ پاکستان کے حدود میں گراکر دشمن کا خواب خاک میں ملا دیا تھا

    اسی سے متعلق : پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا آج 45 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

    حکومت پاکستان کی جانب سے اس بہادری پرنوعمرپائیلٹ کواعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا جو اب تک محض دس جاں باز سپاہیوں کو دیا گیا ہے

    یوم شہادت راشد منہاس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر لوگوں نے شہید پائیلٹ کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جس کے باعث راشد منہاس ٹیوٹرٹرینڈ ٹیوٹر پر ٹاپ پر موجود ہے اور لوگ جوق در جوق اس ٹرینڈ پرتبادلہ خیال کررہے ہیں

  • راشد منہاس شہید کا تینتالیسواں یوم شہادت آج منایاجارہا ہے

    راشد منہاس شہید کا تینتالیسواں یوم شہادت آج منایاجارہا ہے

    آج پاکستان کے شاہین صفت سپوت راشد منہاس تینتالیسواں یوم شہادت منایاجارہا ہے۔جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ پرندوں کی دنيا کا درويش ہوں ميں کہ شاہيں بناتا نہيں آشيانہ،جرات اور بہادری کی بےمثال داستان رقم کرنے والے راشد منہاس سترہ فروری انیس سو اکیاون کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

    راشد منہاس نے فلائٹ کیڈٹ کی تربیت رسالپور میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی سے حاصل کی۔بیس اگست انیس سو اکہتر کو ان کا طیارہ پرواز کے دوران مشرقی پاکستان کےوطن دشمن فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان نے اغوا کر کےانہیں سرحد پار لے جانے کی کوشش کی تاہم قوم کے اس بہادر سپوت نے طیارے کا رخ زمین کی جانب کر دیا اور وہ بھارت کی سرحد سے بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر زمین بوس ہوا،

    راشد منہاس شہید نے اپنی بے مثال قربانی سے اس قوم کا سر فخر سے بلند کیا انہیں اس شجاعت اور بہادری پر نشان حیدر سےبھی نوازا گیا۔