Tag: راشد منہاس روڈ

  • کراچی :  راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے والے  16 ملزمان کی ضمانت منظور

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے والے 16 ملزمان کی ضمانت منظور

    کراچی : راشد منہاس روڈ ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں 16 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے 19 اگست کو تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں 16 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے دونوں مقدمات میں تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور یوسف پلازہ تھانے کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

    یاد رہے کہ عدالت نے 19 اگست کو تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    افسوسناک حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز کو آگ لگا دی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کے خوفناک حادثے کے بعد شر پسندوں کی جانب سے سات ڈمپرز کو اگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل شامل تھے۔

    ٹیم کو ملزمان کی شناخت، گرفتاری اور ٹھوس شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تحقیقات کی پیش رفت کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

  • راشد منہاس روڈ پر مال میں آگ لگنے اور پھیلنے میں انتظامیہ کی غفلت کا انکشاف

    راشد منہاس روڈ پر مال میں آگ لگنے اور پھیلنے میں انتظامیہ کی غفلت کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع ملینیم مال میں آگ لگنے اور پھیلنے میں انتظامیہ کی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، انچارج ریسکیو 1122 احسان الحسیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا شاپنگ مال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے لگی۔

    احسان الحسیب نے کہا شاپنگ مال کا فائر سسٹم مکمل غیر فعال ہے، مال میں ہنگامی خارجی راستے بھی موجود نہیں ہیں، سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ کرنے کے لیے عمارت کو مکمل پیک کیا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ اس شاپنگ مال میں چوتھی مرتبہ آگ لگی ہے، اس بار مال کے کنٹرول روم میں دھماکے سے چنگاری نکلی تھی، تاہم کنٹرول روم عملے نے چنگاری کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کیا، جس کے 10 منٹ کے بعد اچانک سے آگ لگ گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے تیسری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔


    کراچی : راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی


    احسان الحسیب کے مطابق شعلے گرنے کی وجہ سے دوسری منزل میں بھی آگ لگ گئی، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو عملہ 10 منٹ میں پہنچا، لیکن ایک ہی راستہ ہونے سے فائر فائٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی جگہ شیشے اور دروازے توڑ کر کام کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم ملینیم مال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، فائر بریگیڈ کے 12 فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ کو دوسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے۔

  • کراچی : راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر قائم معروف شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم ملینیئم شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شاپنک پلازہ کی چھت پر رکھے سامان میں لگی تھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے 12فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    آگ شاپنگ مال کے تیسرےفلور میں قائم کنٹرول روم میں لگی، شاپنگ مال کی چھت پر چلر لگے ہوئے ہیں جس کی الیکٹرک وائرنگ سے آگ پھیلی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کسی قسم سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، عمارت میں دھواں بھرجانے سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کی مدد میں ناکام رہا، جائے وقوعہ پر پانی کئی گھنٹے بعد بھی نہیں پہچایا جا سکا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے شاپنگ مال کے تیسرے فلور پر دفاتر کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • راشد منہاس روڈ پر پولیس سے مقابلہ، 2 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے

    راشد منہاس روڈ پر پولیس سے مقابلہ، 2 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے

    کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرشارع فیصل پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، اس دوران 2 ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ڈاکو راشد منہاس روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے بھی کمر کس لی ہے، گزشتہ ہفتے بھی اجمیر نگری میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو ئے، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زرینہ کالونی قبرستان کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور سراج کے نام سے ہوئی۔

    بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن سے 2 پستول، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محسن خان اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی سیکٹر 2 میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی۔

  • کراچی : راشد منہاس روڈ پر  ڈمپر  نے  پیپلز ریڈ بس کو ٹکر ماردی

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے پیپلز ریڈ بس کو ٹکر ماردی

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کے مسافر پیپلز ریڈ بس سے تصادم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بس میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس عدالتی احکامات کےباوجودہیوی ٹریفک کی شہرمیں روک تھام میں ناکام ہے اور شہر میں حادثات معمول بن گئے۔

    گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کا مسافر پیپلز ریڈ بس سےتصادم ہوگیا، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈمپر کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم بس میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    حادثے کے باعث پیپلز ریڈ بس کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا اور ڈمپر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثررہی۔

    پولیس نے بتایا ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ڈرائیور کےپاس لائسنس اور ڈمپر کاروڈ پرمٹ موجود ہے، ڈرائیور کے لائسنس کی مدت ختم ہوچکی تجدید نہیں کرایا گیا، ڈرائیور عمر رسیدہ ہے،معاملے پر مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ریڈ بس انتظامیہ سے مشاور ت کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز بھی ڈرگ روڈ کے قریب مبینہ تیز رفتاری کے باعث ڈمپر الٹ گیا تھا، جس کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثررہی۔

    خیال رہے کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے، زیادہ تر حادثات ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے تاہم بڑھتے حادثات کا ملبہ ٹریفک پولیس اور شہری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔

  • کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شخص قتل، لوگوں نے ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا

    کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شخص قتل، لوگوں نے ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا

    کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شخص کو قتل کردیا گیا، مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر سید رہبر نامی شخص کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کو مشتعل شہریوں نے تشدد سے ہلاک کردیا۔

    وزیرداخلہ سندھ نے ڈاکو کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شارع فیصل کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ سے ایس ایچ او کا سابقہ اور حالیہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں رمضان کے دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

  • راشد منہاس روڈ پر آگ سے متاثرہ عمارت کو سیل کر رہے ہیں، پولیس تحقیقاتی کمیٹی

    راشد منہاس روڈ پر آگ سے متاثرہ عمارت کو سیل کر رہے ہیں، پولیس تحقیقاتی کمیٹی

    کراچی: پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے راشد منہاس روڈ پر آگ سے متاثرہ شاپنگ مال کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت کو سیل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ مال کا معائنہ کیا، اس ٹیم میں ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر اور ایس پی گلشن ایاز حسین شامل تھے، اس موقع پر ایس ایچ او شارع فیصل اور مقدمے کے انویسٹی گیشن افسر نے تحقیقاتی ٹیم کو بریفنگ دی۔

    ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد عمارت کا اسٹرکچر مخدوش ہو گیا ہے، عمارت کو خالی کرا کر سیل کر رہے ہیں، انھوں نے کا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

    ڈی آئی جی نے کہا واقعے میں مجرمانہ غفلت کا پہلو بھی دیکھا جا رہا ہے، پولیس کو جو اطلاع ملی تھی اس کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ہماری تفتیش میرٹ پر ہوگی، ہم ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر دیں گے، اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    ڈی آئی جی نے کہا جاں بحق افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، واقعے میں 11 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ تھا، ذمہ داروں کا تعین کریں گے اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ پولیس مل کر کام کرے گی۔

  • راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

    راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

    کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں کے الیکٹرک سمیت دیگر ادارے نامزد کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں سب انسپکٹر صدر الدین کی مدعیت میں درج ہو گیا، ایف آئی آر میں مجرمانہ غفلت، قتل بالسبب، نقصان رسائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے متن کے مطابق صبح 5 بجے آر جے شاپنگ مال میں آگ بھڑکی ہوئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 6 منزلہ عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا، عمارت میں موجود لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے سیڑھیوں اور برقی لفٹ کا سہارا لیا، آگ کی تپش کی وجہ سے شاپنگ مال میں موجود لوگ جھلس گئے، زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جب کہ شدید زخمی افراد میں سے کئی دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے حفاظتی آلات موجود نہیں تھے، ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا، قوی شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم تحقیقات کے نتیجے میں آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین ہوگا۔

    کراچی:شاپنگ مال میں آتش زدگی سے 11 اموات، چیف فائر افسر کا اہم انکشاف

    پولیس حکام نے سوال اٹھائے ہیں کہ عمارت کا نقشہ کس نے پاس کیا؟ فائر فائٹنگ کی کلیئرنس کس طرح دی گئی؟ ایف آئی آر میں شاپنگ سینٹر کا نقشہ پاس کرنے والے، ناقص مٹیریل کے باوجود این او سی ایشو کرنے والے ادارے اور کے الیکٹرک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آتش زدگی سے متاثرہ شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا ہے، آج تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان 6 منزلہ عمارت کا معائنہ کریں گے، گزشتہ روز پولیس کے کرائم سین یونٹ نے شواہد جمع کیے تھے، جب کہ فائر بریگیڈ حکام نے مال میں سیفٹی انتظامات کو ناقص قرار دیا تھا۔

  • کراچی کا شہری اپنی ہیوی بائیک سے محروم، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کا شہری اپنی ہیوی بائیک سے محروم، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: راشد منہاس روڈ پر بینک عملے سے ہیوی بائیک چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے ار وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پولیس ڈاکووں کے سامنے بے بس، ایک ہفتے میں درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہے، متاثرہ شہریوں نے پولیس پر ڈکیت گروہوں کی سرپرستی کا الزام عائد کردیا۔

    تاہم یہ واقعہ راشد منہاس روڈ پر بینک عملے کے ساتھ پیش آیا، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو شہری سے ہیوی بائیک چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، قریبی بینک کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان کو روکنےکی کوشش کی لیکن ڈاکوؤں نے ہیوی بائیک چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ سیکیورٹی گارڈ اشفاق زخمی ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چند روز قبل اےآر وائی نیوز کےکارکن کو بھی ملزمان نے موبائل فون سے محروم کیا جبکہ ایک ہفتہ کے دوران درجنوں شہری موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہوئے۔

  • کراچی: رینجرز نے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہرِ قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش نا کام بنا دی، ملزم محمد ارشد رقم لوٹ کر فرار ہو رہا تھا رینجرز اہل کاروں نے پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، شہری بینک سے 65 ہزار روپے کی رقم نکلوا کر جا رہا تھا، کہ ملزم محمد ارشد نے اس سے رقم لوٹی اور فرار ہو گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق شہری کی اطلاع پر رینجرز نے بر وقت کارروائی کی، ملزم کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکا جس پر رینجرز نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

    رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد رقم برآمد کر لی گئی، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد بھی دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تین ماہ کے دوران 9 ہزار 664 شہری موبائل فون سے محروم

    دریں اثنا، راشد منہاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ناصر شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا۔

    ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا ہے، ملزم گلشن معمار، رضویہ و دیگر علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے۔