Tag: راشد منہاس روڈ حادثہ

  • کراچی :  راشد منہاس روڈ حادثہ : ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ کی  رپورٹ میں بڑا انکشاف

    کراچی : راشد منہاس روڈ حادثہ : ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

    کراچی : راشد منہاس روڈ حادثے پر ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈمپر کا نہ فٹنس سرٹیفکیٹ ہے اور نہ ہی حادثے سے بچاؤ کیلئے حفاظتی رکاوٹ لگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ "کراچی روڈ ایکسیڈنٹ تجزیاتی ٹیم” نے جاری کر دی۔

    جس میں بتایا حادثہ 10 اگست کی صبح 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، حادثہ موٹر سائیکل کے سلپ ہونے کے بعد پیش آیا جب ایک ڈمپر ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں سوار نوجوان احمد رضا اور ماہ نور ڈمپر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے۔

    کراچی روڈایکسڈنٹ تجزیاتی ٹیم نے انکشاف کیا کہ ڈمپر میں حادثات سے بچاؤ کے لیے کسی قسم کی حفاظتی رکاوٹ نصب نہیں تھی۔ مزید برآں، گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا، جبکہ ڈمپر میں اسپیڈ ٹریکنگ ڈیوائس اور ٹریکر سسٹم بھی نصب نہیں تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈمپر ڈرائیور مغرب کی سمت سے گاڑی چلا رہا تھا اور یہ اس کا تیسرہ چکر تھا۔ حادثہ گلبرگ ٹریفک سیکشن اور تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں پیش آیا۔ اس وقت ڈمپر خالی تھا۔

    تجزیاتی ٹیم نے مزید بتایا گیا کہ اس حادثے میں شامل ڈمپر ان ہی ڈمپرز میں سے تھا جنہیں حالیہ احتجاج کے دوران نذرِ آتش کیا گیا تھا، اور ان میں سے کسی بھی ڈمپر میں حفاظتی یا مانیٹرنگ سسٹم موجود نہیں تھا۔

  • راشد منہاس روڈ حادثہ، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے

    راشد منہاس روڈ حادثہ، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے

    کراچی (11 اگست 2025): شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر گزشتہ روز پیش آنے والے نہایت افسوس ناک ٹریفک حادثے (ڈمپر حادثہ) کو غفلت قرار دیتے ہوئے 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے غفلت اور لاپروائی پر 2 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

    ایس ایچ او یوسف پلازہ افتخار خانزادہ، اور ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا شاہد بلوچ معطل کیے گئے ہیں، ان ایس ایچ اوز کو بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


    کراچی میں ڈمپر اور موٹرسائیکل حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی


    واضح رہے کہ کراچی میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل کے واقعے کے بعد بھی پولیس حکام نے ایس ایچ او سولجر بازار تھانہ وقار عظیم کو معطل کر دیا ہے۔ اس میں کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم محسن مقتول ایڈووکیٹ ناصر ملک کا رشتے دار نکلا ہے۔

    خیال رہے کہ راشد منہاس روڈ حادثے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ غلطی ڈمپر کی نہیں تھی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیک سوار بائیں سے اچانک دائیں ہو گیا تھا، بائیک اچانک اچھلی اور سلپ ہو کر ڈمپر کے نیچے آ گئی۔

  • راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثے نے بچی کا جہیز جمع کرنے والا خاندان اجاڑ دیا، چچا ذاکر

    راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثے نے بچی کا جہیز جمع کرنے والا خاندان اجاڑ دیا، چچا ذاکر

    کراچی (10 اگست 2025): شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے بہن بھائی کے چچا نے بتایا ہے کہ ڈمپر نے دراصل بچی کا جہیز جمع کرنے والا خاندان اجاڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے چچا ذاکر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا بھائی شاکر (جاں بحق بچوں کا باپ) جناح اسپتال میں ایڈمٹ ہے، اور ان کے دماغ میں شدید چوٹیں آئی ہیں، وہ کپڑے کا کام کرتے ہیں۔

    چچا ذاکر کے مطابق متاثرہ فیملی ملیر سے واپس گھر جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، اور جاں بحق ماہ نور کی اگلے ماہ شادی تھی، ہم بچی کا جہیز جمع کر رہے تھے، لوگ صبر کا کہتے ہیں کہاں سے لائیں صبر، کیسے کریں صبر۔


    کراچی میں مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، 10 شہری گرفتار


    انھوں نے بتایا کہ ابھی تو زخمی والد کو معلوم ہی نہیں کہ ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے ہیں، اس لیے میری اپیل ہے کہ ان حادثات کو روکا جائے اور ہمیں صرف انصاف چاہیے۔

    قبل ازیں ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ بد قسمت باپ بچوں کو شادی کی تقریب میں ملیر لے کر گیا تھا، واپس گھر نیو کراچی جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا، بہن اور بھائی ٹریفک حادثے کی بھینٹ چڑھ کر دم توڑ گئے، جب کہ باپ زخمی ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم حادثے کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں 7 ڈمپروں کو پکڑ کر آگ لگا دی، پولیس نے 10 شہریوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

  • ڈمپرز ایسوسی ایشن نے دھرنا دے دیا، حادثہ ٹینکر سے ہوا، لیاقت محسود کا دعویٰ

    ڈمپرز ایسوسی ایشن نے دھرنا دے دیا، حادثہ ٹینکر سے ہوا، لیاقت محسود کا دعویٰ

    کراچی (10 اگست 2025): ڈمپرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر سے ہوا لیکن آگ ڈمپروں کو لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے 7 ڈمپرز جلنے کے بعد سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 7 نہیں 9 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    لیاقت محسود نے کہا حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا ہے لیکن مشتعل لوگوں نے ڈمپرو ں کو آگ لگا دی، ملزمان کی گرفتاری تک سپر ہائی وے سے نہیں جائیں گے۔ ڈمپر مالکان نے جائے حادثہ سے جلے ہوئے ڈمپر ہٹانے سے انکار کر دیا ہے، اور لفٹر کو بھی جلے ہوئے ڈمپر ہٹانے سے منع کیا۔ڈمپر راشد منہاس روڈ حادثہ


    راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثے نے بچی کا جہیز جمع کرنے والا خاندان اجاڑ دیا، چچا ذاکر


    ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا حادثے میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر میں بھی غم میں ہوں، لیکن ہمارے ڈمپرز کو شر پسندوں نے جلایا ہے، جس کے خلاف نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو بلاک کیا جا رہا ہے، سپر ہائی وے سہراب گوٹھ سے نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ روڈ سے بلاک کیا جائے گا۔


    کراچی میں مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، 10 شہری گرفتار


    لیاقت محسود کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ کئی بار میٹنگز ہوئیں، شہر سے کچرا اٹھانے کے لیے گاڑیوں کو سندھ حکومت کی اجازت ہے، ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے سندھ حکومت نے وقت مقرر کر رکھے ہیں، اس وقت شہر کے حالات سب کے سامنے ہیں، اس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔