Tag: راشد منہاس شہید

  • راشد منہاس کے یومِ شہادت پر سروسز چیفس کا زبردست خراج عقیدت

    راشد منہاس کے یومِ شہادت پر سروسز چیفس کا زبردست خراج عقیدت

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو ان کی 53ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید پاکستان کی تاریخ میں جرات اور قربانی کی روشن مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے، انہوں نے 20 اگست 1971 کو ملکی دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

    اپنے جاری بیان میں سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن مثال کے طور پر کھڑے ہیں، آج ہی کے دن 1971 میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے پاکستان کے دفاع کے لیے غیر متزلزل بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

    سروسز چیفس کہتے ہیں کہ راشد منہاس شہید نے فرائض کی ادائیگی میں لازوال قربانی دی تھی۔ اس قومی ہیرو کو آج ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن ہماری مسلح افواج کے جذبے کی علامت اور ان کی ناقابل تسخیر وابستگی کا ثبوت ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ راشد منہاس کا غیر معمولی عمل ہماری مسلح افواج کے جذبےاور وطن سے بے لوث لگن کا ثبوت ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ ہماری یادوں میں نقش رہے گی۔ راشد منہاس کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے باعث تقلید ہے۔

    سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی غیر معمولی جرات، ثابت قدمی اور فرض کی ادائیگی کی لگن کو سلام پیش کرتی ہیں۔

  • پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کو 51 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش

    پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کو 51 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش

    کراچی : پاک فضائیہ نے راشد منہاس شہید کو 51 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دستاویزی فلم جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے راشد منہاس شہید کو 51 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے بہادرسپوت،اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشان حیدرپانےوالےکمسن ترین پائلٹ آفیسرراشدمنہاس شہید سے متعلق دستاویزی فلم جاری کی۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ 17 فروری 1951 کو پیدا ہونے والے راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جس کے بعد انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلئے ماڑی پور(مسرور)میں واقع نمبر2اسکواڈرن میں تعینات کیاگیا۔

    پاک فضائیہ کے مطابق 20اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔

    ترجمان نے کہا کہ اس دن راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹرپائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کےناپاک عزائم کوخاک میں ملا دیا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسٹرکٹرنے ان کے ٹی33 تربیتی طیارےکو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کی لیکن راشد منہاس نے جہاز کا کنٹرول واپس لینے کی بھرپور جدوجہد کی اور ملکی سرحد عبور کرنے سے پہلے جہاز کو زمین بوس کردیا۔

    ترجمان نے کہا کہ بہادر سپوت نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقارپرآنچ تک نہیں آنے دی، راشد منہاس کی عظیم قربانی اورناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزازنشان حیدر عطا کیا۔

  • آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے 50 ویں یوم شہادت پر پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا راشد منہاس نے مادر وطن کے دفاع کوپہلی ترجیح دیتے ہوئے پاک فضائیہ کی عظیم روایت کو برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد منہاس کو 50 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے، راشدمنہاس شہیدنشان حیدرنےعظیم قربانی دی او فرض کی ادائیگی میں مادر وطن کے دفاع کوپہلی ترجیح دیتے ہوئے پاک فضائیہ کی عظیم روایت کو برقرار رکھا۔

    خیال رہے پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس کا 50 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے 17 فروری 1951 کو کراچی میں جنم لینے والے راشد منہاس ملکی تاریخ کا ایک ایسا درخشاں ستارہ ہیں، جو آنے والی نسلوں کو اپنی روشنی سے منور کرتے رہیں گے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کا جذبہ دل میں لیے راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔

    بعد ازاں وہ آپریشنل کنورژن کورس کے لیے ماڑی پور (مسرور) میں تعینات نمبر 2 اسکواڈرن پہنچے، جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لا زوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں، 20 اگست 1971 کے دن کراچی کی فضاؤں میں وہ ناقابل فراموش داستان شجاعت لکھی گئی، جسے راشد منہاس نے اپنے لہو سے رقم کیا ۔

    اس دن راشد منہاس کے انسٹرکٹر پائلٹ مطیع الرحمان نے ان کے T-33 تربیتی طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد بھارت لے جانے کی کوشش کی تو راشد نے اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے طیارے کو ملکی سرحد عبور کرنے سے پہلے زمین سے ٹکرا دیا۔

    راشد منہاس کی وطن سے لازوال محبت اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر کا اعزاز عطا کیا، راشد منہاس کا شمار ملک کے ان جری جوانوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔

  • ‘آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے’

    ‘آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے’

    راولپنڈی :  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا ہے  کہ  آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے،  انھوں نے آج ہی کے دن مادر وطن پرجان قربان کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج راشدمنہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کادن ہے، پائلٹ آفیسر راشد منہاس نےآج ہی کےدن مادروطن پرجان قربان کی، وطن کے دفاع کیلئے راشد منہاس پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے۔

    خیال رہے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 49 واں یوم شہادت آ ج میں منایا جا رہا ہے۔

    راشد منہاس 20اگست1971ء کو جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان رن وے پر طیارے کو روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جام شہادت نوش کیا۔

  • راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

    راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس کے 48ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ راشد منہاس کا کردار ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ راشد منہاس کی لازوال قربانی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کا ہر فرد ان کے نقش قدم پر چل کر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

    واضح رہے کہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی : شہید راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

    راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔