Tag: راشد نسیم

  • پاکستان کا بروس لی جو 100 ریکارڈز بنانا چاہتا ہے

    پاکستان کا بروس لی جو 100 ریکارڈز بنانا چاہتا ہے

    کراچی: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج 60 ریکارڈز توڑنے والے راشد نسیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے 100 ورلڈ ریکارڈز بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 60 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑنے والے راشد نسیم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں مہمان بنے۔

    راشد نسیم مارشل آرٹسٹ ہیں اور اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج 60 ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر اکیڈمی بھی بنا رکھی ہے جہاں وہ نئی نسل کو مارشل آرٹس کی تعلیم دیتے ہیں۔

    راشد نے بتایا کہ انہیں تعلیم کے ساتھ مارشل آرٹس کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے دونوں میں توازن قائم رکھا۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

    ان کی 7 سالہ بیٹی فاطمہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    اس بارے میں راشد کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو یہ شعور دینے کے لیے اپنی بیٹی کو مارشل آرٹس سکھایا کہ مارشل آرٹس بیٹیوں کو سب سے پہلے سکھانا چاہیئے تاکہ وہ جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط ہوں اور ان میں اعتماد پیدا ہو۔

    نن چکو کے ریکارڈز بنانے کے بعد راشد کو پاکستان کا بروس لی بھی کہا جانے لگا، راشد 100 ورلڈ ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • راشد نسیم کی ’ترغت‘ کے انداز میں کلہاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل

    راشد نسیم کی ’ترغت‘ کے انداز میں کلہاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: مارشل آرٹ کے ماہر محمد راشد نسیم کی ’ترغت‘ کے انداز میں کلہاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم بھی ارطغرل غازی کے مداح نکلے، انہوں نے سیریل کے معروف کردار ’ترغت‘ کی طرح کلہاڑی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم کی یہ ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، انہوں نے ترک ڈرامے کے کردار ترغت سے متاثر ہوکر کلہاڑی کے خطرات اسٹیپ سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے۔

    راشد نسیم کا کہنا ہے کہ دوستوں کے کہنے پر ڈرامہ دیکھنا شروع کیا تھا، ترغت کے کردار سے اور کلہاڑی چلانے سے متاثر ہوا اور اسی کی مماثلت والی 12 انچ کی کلہاڑی چلا کر اپنی مہارت دکھائی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے پانچ کلو وزن باندھ کر تین منٹ میں 152 بار گھٹنے کے وار ٹارگٹ پر مار کر نیا ریکارڈ بنایا تھا، ان کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 56 ہوگئی تھی۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کردی تھیں۔

  • راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

    راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

    کراچی: کرونا کے مشکل حالات میں بھی راشد نسیم کا حوصلہ کم نہ ہوا، راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی خصوصی اجازت لے کر بھارت کے پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے پانچ کلو وزن باندھ کر تین منٹ میں 152 بار گھٹنے کے وار ٹارگٹ پر مار کر نیا ریکارڈ بنالیا، ان کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 56 ہوگئی، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری ہے۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کردی۔

    واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں۔

    بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زائد عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پر سرکاری طور پر حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے کہ راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈز کی تعداد 70 تک جاپہنچی ہے، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے۔

  • ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    کراچی : ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278اخروٹ توڑ کر پاکستانی مارشل آرٹ کے ماہر نے بھارت اور جرمنی سے عالمی ریکارڈ چھین کر اپنے نام کر لیا، ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا, ایک منٹ میں ہتھیلی سے دو سو اٹہھتر آخروٹ توڑ ڈالے۔

    کراچی سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن نے بتایا ہے کہ کراچی کے راشد نسیم نے بھارت کے ساتھ جرمنی کو بھی عالمی اعزاز سے محروم کرنے کا دعوی کردیا ہے۔

     اس سے قبل پراباکر ریڈی کے پاس دوسو اکیاون کا ریکارڈ تھا، برق رفتاری سے ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے اکیاون تربوز  پھوڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا ہے.

    سابقہ ریکارڈ جرمنی کے تافزی احمد نے تینالیس تربوز پھوڑ کر سال دوہزار گیارہ میں بنایا تھا، اب یہ دونوں ویڈیوز سڈنی بھجی جائیں گی جہاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ان کا جائزہ لے گی، جس کے بعد یہ ریکارڈ بک کے اگلے ایڈیشن میں شامل کرلیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • انڈا ہاتھ میں لے کر 30 سیکنڈز میں‌ 36 کین پھاڑنے کا ریکارڈ

    انڈا ہاتھ میں لے کر 30 سیکنڈز میں‌ 36 کین پھاڑنے کا ریکارڈ

    کراچی : مارشل آرٹ کے کھلاڑی ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ ثابت انڈہ مُٹّھی میں لے کر تیس سکینڈ میں چھتیس کین پھاڑ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ ریکارڈز کے شہنشاہ راشد نسیم نے عالمی ریکارڈ کا پہاڑ بھی سر کرلیا۔

    انہوں نے ثابت انڈہ مُٹّھی میں لے کر تیس سکینڈ میں چھتیس کین پھاڑڈالے۔ راشد نسیم کے ہاتھ میں موجود انڈا بھی سلامت رہا، تابڑ توڑ مکوں سے انڈہ تو نہ ٹوٹا لیکن کین ضرور ٹوٹ گئے۔

    چھیتس کین توڑ کر ماسٹر راشد گینز بک میں انیسواں ریکارڈ درج کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ راشد نسیم کے اس ریکارڈ کی ویڈیوز مختلف زاویوں سے ریکارڈ کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے محمد راشد نے روم میں 70 کین توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    ویڈیو کلیئر ہونےکی صورت میں راشد نسیم کے پاس ایک اور ورلڈ ریکارڈ آجائےگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل راشد نسیم کا نام اٹھارہ بار گینز بگ میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے راشد نسیم نے ماتھے سے 43 ناریل توڑ کر ریکارڈ بنالیا

  • کراچی کے راشد نسیم نے ماتھے سے 43 ناریل توڑ کر ریکارڈ بنالیا

    کراچی کے راشد نسیم نے ماتھے سے 43 ناریل توڑ کر ریکارڈ بنالیا

    کراچی : مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے ماتھے سے ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔ راشد نسیم نے ماتھے سے تینتالیس ناریل توڑ کر ریکارڈ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی راشد نسیم نے سال کے آخری دن پاکستان کو ایک اور اعزازدلا دیا، مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے اپنے ماتھے سے مسلسل تینتیالیس ہرے ناریل توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    راشد نسیم نے اتنی مہارت اور تیزی سے ناریل توڑے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ اس سے قبل ماتھے سے پینتیس ہرے ناریل توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہے۔

    راشد نسیم اس سے قبل سترہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ ناریل توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجی جائے گی۔

  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام  آج دوسرے روز بھی جاری

    جماعت اسلامی کا اجتماع عام آج دوسرے روز بھی جاری

    لاہور: جماعت اسلامی کا اجتماع عام مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج دوسرے روز بھی جاری ہے، امیر جماعت سراج الحق سمیت عالمی رہنماء مختلف سیشنز سے خطاب کرینگے۔

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں جاری اجتماع میں جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن شریک ہیں۔ اجتماع کے دوران مختلف فکری اور تربیتی نشستیں بھی جاری ہیں۔ نماز فجر کے بعد جماعت اسلامی ہند کے سربراہ جلال الدین عمری نے انسانی حقوق پر درس حدیث دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام انسانوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ ادریس نے رسول اللہ کی حکمت انقلاب پر درس دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سابق امیر منور حسن، لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو، راشد نسیم ، فرید پراچہ اور صاحبزادہ طارق اللہ بھی آج مختلف سیشنز سے خطاب کرینگے۔