Tag: راشن کارڈ

  • مستحقین کیلئے راشن کارڈ ۔۔ کابینہ نے خوشخبری سنادی

    مستحقین کیلئے راشن کارڈ ۔۔ کابینہ نے خوشخبری سنادی

    بھارتی حیدرآباد تلنگانہ حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو ریلیف دینے کی خاطر سفید راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ کابینہ نے مستحق غریبوں کو جلد سے جلد سفید راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کابینہ کا اجلاس آج چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے لئے گئے۔ ریاستی وزراء نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاستی حکومت نے اہل افراد کے لئے 500 روپے میں گیس سلنڈر اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ایک اور قدم آگے بڑھایا تھا۔

    ریاستی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت کی گئی کہ یہ اسکیم صرف ان لوگوں کیلئے ہوگی جن کے پاس راشن کارڈ موجود ہوں گے۔

    القسام بریگیڈ کا حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں 1.20 کروڑ گیس کنکشن ہیں راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کی تعداد 89.99 لاکھ ہے۔

  • کویتی حکام کا گھریلو ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویتی حکام کا گھریلو ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت سٹی: کویت کی حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے سخت فیصلہ کرتے ہوئے ان کے راشن کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    کویتی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت نے 60 ہزار گھریلو ملازمین کے راشن کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے سے ریاست کو 4 لاکھ دینار سالانہ کی بچت ہوگی۔

    وزارت تجارت نے اعلان کیا کہ وہ جنوری کے آغاز سے اپنے کفیل کے تحت کام نہ کرنے والے 60 ہزار گھریلو ملازمین کے فوڈ راشن کارڈ منسوخ کردیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کچھ گھریلو ملازمین ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں اور ان کے کفیلوں نے ان کے راشن کارڈز کے اسٹیس اپ ڈیٹ نہیں کیے ہیں اور اپنے ملازمین کے راشن کارڈز پر اضافی راشن لے رہے ہیں جبکہ گھریلو ملازم اب ان کا ماتحت نہیں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اب ملک کو 4 لاکھ دینار کی سالانہ بچت ہوگی۔

    وزیر تجارت فیصل المدلج نے نشاندہی کی کہ گھریلو ملازمین کویتی شہریوں کے مقابلے میں فوڈ راشن کارڈ سے بالکل وہی فوائد حاصل کرتے ہیں جو ایک کویتی شہری کو حاصل ہیں۔

    جہاں تک نئے گھریلو کارکنوں کا تعلق ہے وزارت تجارت نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے کفیلوں کے راشن کارڈ کے تحت فوری طور پر شامل کیا جائے، خاص طور پر چونکہ بہت سے لوگوں نے اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیے بغیر اپنے ورک پرمٹ میں تبدیلی کی ہے لہٰذا ایسے افراد کو راشن کارڈز کے فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔

    وزارت تجارت تمام کویتی شہریوں کو چاول اور روٹی سے لے کر تیل اور مرغی تک کی سبسڈی والی اشیائے خور و نوش فراہم کرتی ہے، ہر کویتی شہری کے گھر کو راشن کارڈ دیا جاتا ہے جبکہ گھریلو ملازمین کو گھر کا ایک حصہ ہونے کے حساب سے ہی راشن دیا جاتا ہے۔

  • غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں،وزیراعظم

    غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا، وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود اشیاء کا جائزہ لیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور میں سستی چیزیں لائے، کوشش کریں گے چیزوں کی قیمتیں مزید کم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گےہمیں چیزیں درآمدکرنےکی ضرورت نہ ہو، درآمد پرکم توجہ دیں گے تاکہ ہم اپنی پیداوار بڑھا سکیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مڈل مین درمیان میں بہت منافع کماتا ہے، مڈل مین بہت بڑا نفع کما رہا ہے، قیمتوں میں فرق آتا ہے، مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور بہترین آپشن ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال روزگار پیدا کریں گے، مسائل کا خاتمہ ترجیح ہے، یوٹیلیٹی اسٹورمیں بڑا پیسہ لگائیں گے تا کہ لوگوں کو سہولت ملے۔