Tag: راشن کی تقسیم

  • رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ

    رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ

    کراچی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای قونصل خانے نے برسا برس اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 3ہزار سے زائد مستحق میں شیخہ فاطمہ کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا۔

    کراچی میں 3 ہزار سے زائد مستحقین کو راشن بیگ پہنچائے گئے ، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

    رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ

    اماراتی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور رمضان کا پیغام ایک دوسرئے کی مدد کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اماراتی حکومت کی جانب سے کئی برسوں سے ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس میں ایک خاندان کیلئے ایک ماہ کی ضروری اشیاء شامل ہیں۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانیوں بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

  • کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

    کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے سائٹ ایریا میں نجی فیکٹری میں زکوۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتوں کے کیس میں فیکٹری مالک  سمیت  تمام  ملزمان کی درخواست  ضمانت  خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کی فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے ہلاکتوں کےکیس میں فیکٹری مالک عبد الخالق سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے کہا کہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے پر ضمانت نہیں دی جاسکتی، چالان کے بعد ملزمان کےکردار  کے پیش نظر ضمانت کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

    وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ ہرسال کی طرح فیکٹری مالک فوت ہو جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو رقم دے رہے تھے معاملہ ہر سال اسی طرح ہی ہوتا لیکن اس بار لوگوں کی جانب سے دھاوا بول دیا گیا۔

    کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعہ حادثاتی طور پر رونما ہوا میرے موکل کا اس میں کوئی قصور نہیں، جس وقت بھگدڑ ہوئی فیکٹری مالک عبدالخالق موقع  پر موجود ہی نہیں تھے۔

    جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف غفلت، لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا، ملزمان نے پولیس اور انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا، ملزمان کی لاپرواہی کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔

    عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

     واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر نجی فیکٹری کی جانب سے زکوۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے  اور 8 خواتین شامل تھے۔  عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ کی رقم کی تقسیم کیلئے لوگوں کو  فیکٹری میں بلایا گیا تھا۔

  • بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم میں بھگڈر سے 20افراد جاں بحق

    بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم میں بھگڈر سے 20افراد جاں بحق

     مائمن:  بنگلہ دیش میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے بیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    بنگلہ دیش کے شہر مائمن میں مستحق افراد کی بڑی تعداد زکواۃ، راشن اور کپڑوں کے حصول کیلئے جمع تھے، تاہم ناقص انتظامات اور چھینا جھپٹی کے باعث مجمعے میں بھگڈر مچنے سے بیس افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔

  • بنوں:متاثرینِ شمالی وزیرستان میں راشن تقسیم کےدوران بدنظمی، کئی زخمی

    بنوں:متاثرینِ شمالی وزیرستان میں راشن تقسیم کےدوران بدنظمی، کئی زخمی

    بنوں:شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور پولیس کی ہوائی فائرنگ سےدو افراد اور نو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی، جس پر متاثرین مشتعل کر سڑکوں پر نکل آئے اور بنوں کوہاٹ روڈ بلاک کردی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ کی جبکہ مشتعل مظاہرین نے بھی پتھراؤ کیا اور وہاں لگے کیمپوں کو بھی آگ لگادی۔

    پولیس اورمظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کے دوران متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، آپریشن ضربِ عضب کے باعث وہاں کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد خیبرپختونخوامیں قائم کیمپوں میں مقیم ہے۔