Tag: رافیل طیارہ

  • پیرس ائیر شو میں پاکستان کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہونے والا رافیل طیارہ مرکز نگاہ

    پیرس ائیر شو میں پاکستان کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہونے والا رافیل طیارہ مرکز نگاہ

    پیرس ائیر شو میں پاکستان کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہونے والا رافیل طیارہ مرکز نگاہ بنا رہا تاہم 150 سے زائد طیارے نمائش کیلئے رکھے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں ہوابازی کی صنعت کا سب بڑا میلہ سجا، اڑتالیس سے زائد ممالک کے500 سے زائد اسٹالز لگائے۔

    پیرس ائیرشو میں 150 سے زائد طیارے نمائش کیلیے رکھے گئے، امریکا ، اٹلی ، برطانیہ ، جرمنی ، بیلجیم اور میزبان ملک فرانس نمائش میں سرفہرست رہے۔

    پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں تباہی کاشکار ہونے والارافیل طیارہ نمائش میں سب کی توجہ کا مرکزبنا رہا۔

    ائیر شو میں چائنہ نے جدید ائیرٹیکسی متعارف کرائی، جو بغیر پائلٹ دو مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ایئرشومیں اسرائیلی کمپینوں کو بھی بڑا دھچکا لگا، جارحانہ ہتھیار نمائش سے نہ ہٹانے پر فرانسسی حکومت کی ہدایت پر چار بڑی اسرائیلی دفاعی کمپینز کے اسٹالز بند کردیے گئے۔

    منتظمین نے کہا کہ ایئر شو 2025 صرف ایک ایوی ایشن ایونٹ نہیں بلکہ فرانس کی معیشت کیلیے ایک اہم انجن بھی ہے، جس سے173 ملین یورو کا قومی اقتصادی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

  • فرانس کے ارب پتی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت

    فرانس کے ارب پتی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت

    پیرس: رافیل جیسا جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک اولیویئر ڈاسالٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایک ٹویٹ میں خبر دی ہے کہ رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک اور فرانس کے ارب پتی اولیویئر ڈاسالٹ کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی رکن پارلیمنٹ اور ڈاسالٹ ایوی ایشن کے مالک 69 سالہ اولویئر ڈاسالٹ اتوار کی شام کو شمال مغربی فرانس کے شہر نارمنڈی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے، جہاں ان کی ہالیڈے رہائش گاہ واقع ہے۔

    میکرون نے اتوار کو کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اولیویئر ڈاسالٹ فرانس سے محبت کرتے تھے، وہ انڈسٹری کے کیپٹن، رکن پارلیمنٹ، مقامی منتخب افسر، فضائیہ میں ریزرو کمانڈر تھے، اپنی پوری زندگی میں انھوں نے ملک کی خدمت کی، ان کا اس طرح اچانک جانا ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔

    فرانس سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر نے ایک نجی اراضی سے ٹیک آف کیا تھا جس کے بعد وہ کریش کر گیا، جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔

    اولیویئر کے دادا مارسیل ڈاسالٹ نے ڈاسالٹ ایوی ایشن کی بنیاد رکھی تھی جس نے جنگ عظیم اوۤل میں استعمال ہونے والے طیاروں کے پنکھے بنائے تھے۔ 1986 میں مارسیل کی موت کے بعد ان کے بیٹے سرج ڈاسالٹ نے اپنے بیٹے اولیویئر کو کمپنی میں سول ایئر کرافٹ سٹریٹیجی کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا۔ 2011 میں وہ ڈاسالٹ گروپ کے چیئرمین مقرر ہوئے۔

    فوربس کے مطابق اولیویئر ڈاسالٹ کی ملکیت اندازے کے طور پر 6.3 بلین یورو (7.3 بلین ڈالر) تھی، اور وہ دنیا کے سرفہرست اُمرا میں 361 ویں نمبر پر تھے۔