Tag: رافیل نڈال

  • ٹینس کے بادشاہ رافیل نڈال کا شکست کے ساتھ کیریئر کا اختتام

    ٹینس کے بادشاہ رافیل نڈال کا شکست کے ساتھ کیریئر کا اختتام

    کلے کورٹ کے بادشاہ اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال اپنے شاندار کیریئر کا آخری میچ یادگار نہ بنا سکے اور غیر معروف کھلاڑی سے ہار گئے۔

    اسپین کے رافیل نڈال جنہیں دنیا بھر میں کنگ آف ریڈ گریول کے نام سے جانا جاتا ہے وہ گزشتہ روز اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے ملاگا میں ڈیوس کپ ٹینس کے فائنل راؤنڈ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ کھیلنے کورٹ میں آئے تھے لیکن انہیں نیدر لینڈز کے غیر معروف کھلاڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    38 سالہ رافیل نڈال کو بوٹک وین زنڈشلپ نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 سے شکست دی۔

    میچ سے قبل تماشائیوں نےنڈال کی ٹینس کورٹ آمد پر شاندار ویلکم کیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس دوران نڈال جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

    میچ کے بعد اپنے مداحوں سے الوداعی اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ذہنی سکون کے ساتھ کھیل چھوڑ رہا ہوں کہ میں نے ایک میراث چھوڑی ہے جو صرف کھیل کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    اپنے کیریئر میں رافیل نڈال کی ڈیوس کپ میں کھیلے گئے سنگلز میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل انہیں 2004 میں جمہوریہ چیک کے جیری نوواک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ نڈال نے اپنے شاندار کیریئر میں بائیس گرینڈ سلم جیتے۔ جن میں ریکارڈ 14 فرنچ اوپن شامل ہیں۔ اولمپکس کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز بھی نڈال کو حاصل ہے۔

  • ’’ہر چیز کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے‘‘ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ’’ہر چیز کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے‘‘ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی اور اپنے شاندار کیریئر میں 22 گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑی رافیل نڈال نے کھیل کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

    اسپین سے تعلق رکھنے والے نڈال نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران نڈال نے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں اور وہ گرینڈ سلیم جیتنے والے مردوں کی آل ٹائم لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے سربیا کے نوواک جوکووچ جن کے پاس 24 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز موجود ہے۔

    ٹینس کی تاریخ کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک رافیل نڈال نے باضابطہ طور پر کھیل کو خیرباد کہنے کا اعلان جمعرات کو کیا، ان کہا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے ڈیوس کپ فائنلز کے بعد پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اسپینش ٹینس اسٹار کا کیریئر ناقابل یقین بلندیوں سے بھرا ہوا ہے، تاہم پچھلے کچھ سال 38 سالہ پلیئر کے لیے مشکل رہے اور وہ انجریز کا بھی شکار رہے۔

    جمعرات کو ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’سب کو ہیلو میں آپ یہ بتانے چاہتا ہوں کہ میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، درحقیقت یہ کچھ سال میرے لیے مشکل رہے،

    رافیل نڈال نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب میں بغیر کسی رکاوٹ کے کھیلنے کے قابل ہوں، یہ واضح طور پر ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس زندگی میں، ہر چیز کا ایک آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔

    ٹینس لیجنڈ نے ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہے کہ ایک ایسے کیریئر کو ختم کر دیا جائے جو طویل اور اس سے کہیں زیادہ کامیاب رہا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

  • رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار

    رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار

    دنیا کے بڑے ٹینس اسٹارز میں شامل ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، پیر کو انھوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ یو اے ای سے وطن واپسی پر ان کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ اپنی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے ابوظبی میں ایک نمائشی ایونٹ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی، جس سے اسپین واپسی پر انھیں پتا چلا کہ وہ کووِڈ پازیٹو ہیں۔

    20 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن نے کہا کہ وہ کچھ "ناخوش گوار لمحات” سے گزر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی بہتر محسوس کریں گے، اور مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں لوگوں کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

    35 سالہ کھلاڑی نے بتایا کہ جب وہ کویت اور ابوظبی میں تھے تو ہر بار ان کا ٹیسٹ نیگٹو ہی آیا تھا، اور آخری بار گزشتہ ہفتے جمعے کو بھی ٹیسٹ منفی آیا۔

    اس نمائشی ایونٹ کے ذریعے چوٹ کے بعد ہسپانوی کھلاڑی کی واپسی ہوئی تھی، اگست میں واشنگٹن میں سٹی اوپن کے بعد ان کا یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں انھیں اینڈی مرے اور ڈینس شاپووالوف کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی۔

    رافیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، حال ہی میں خود سے ملنے والے لوگوں کو اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا۔

    نڈال نے پاؤں کی چوٹ کے باعث 4 ماہ سائیڈ لائنز پر گزارے، وہ سٹی اوپن کے سیمی فائنل میں رولینڈ گیروس کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو گئے تھے اور ومبلڈن، ٹوکیو اولمپکس اور یو ایس اوپن سے باہر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

  • عالمی نمبر ایک بننے کے بعد رافیل نڈال کو پہلی شکست

    عالمی نمبر ایک بننے کے بعد رافیل نڈال کو پہلی شکست

    لندن: عالمی نمبر ایک بننا رافیل نڈال کے لیے مہنگا ثابت ہوا، انہیں جرمن کھلاڑی کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک بننے کے بعد رافیل نڈال کو پہلی شکست ہوئی، لندن میں جاری اے ٹی پی فائنلز میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے سب کو حیران کردیا۔

    رافیل جرمن کھلاڑی کے آگے بے بس دکھائی دیے، زیوریو نے نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کیا۔

    ایک اور میچ میں یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس سٹسیپاس اور روسی کھلاڑی ڈینیئل کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا جبکہ دوسرے سیٹ میں یونانی کھلاڑی نے باآسانی فتح سمیٹ کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

    خیال رہے کہ 5 نومبر کو اسپینش اسٹاررافیل نڈال نے جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھینی، نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام تو کرلیا تاہم ان سے ٹینس کی حکمران چھن گئی، نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بارپھر نمبرون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    نوواک جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھن گئی

    نڈال نے کیریئر میں آٹھویں بار عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ یاد رہے کہ نڈال پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے، اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق جوکووچ نمبر دو اور راجر فیڈرر نمبر تین پر موجود ہیں۔

  • رافیل نڈال نے چوتھی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    رافیل نڈال نے چوتھی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: اسپین کے رافیل نڈال نے چوتھی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اسپین کے نڈال نے فائنل میں روس کے ڈینیئل میڈویڈیو کو شکست دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس کے ڈینیئل کو شکست دے کر انیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل مقابلہ چار گھنٹے 50 منٹ تک جاری رہا۔

    اسپینش کھلاڑی نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی، ایک اور گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال روجر فیڈرر کے مزید قریب آگئے، فیڈرر سب سے زیادہ بیس گرینڈ سلیم جیت کر سب سے اوپر ہیں۔

    نڈال 19 گرینڈ سلم جیت کر دوسرے نمبر پر ہیں، نڈال اپنی فتوحات کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

    نیویارک میں روسی کھلاڑی نے نڈال کا جم کر مقابلہ کیا، پہلے دو سیٹ میں شکست کے بعد ڈینیئل میڈویڈیو نے اگلے دو سیٹ میں نڈال کو زیرکیا۔

    چار گھنٹے 50 منت تک جاری رہنے والے فائنل کے پانچویں سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے حریف کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    واضح رہے کہ نڈال نے چوتھی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے اس سے قبل 2010، 2013 اور 2017 میں بھی نڈال ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز یو ایس اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا نے امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے رافیل نڈال کو شکست دے دی

    ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے رافیل نڈال کو شکست دے دی

    لندن: سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں روایتی حریف رافیل نڈال کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو شکست دے کر فائنل میں جگی بنالی۔

    گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ راجر فیڈرر نے ٹائی بریک پر6-7 سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں رافیل نڈال نے شاندار واپسی کی اور سیٹ 1-6 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا

    راجر فیڈرر نے تیسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر ایک مرتبہ پھر میچ میں برتری حاصل کی۔ رافیل نڈال دوبارہ مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہے لیکن سوئس اسٹار نے 4-6 سے جیت کر سیمی فائنل اپنے نام کرلیا۔

    واضح رہے کہ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر 12ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں ان کا مقابلہ 15 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن بننے والے کھلاری نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

  • نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

    نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

    میلبرن: سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹٓائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ نے ریکارڈ 7ویں بار آسٹریلین اوپن اپنے نام کیا ہے۔

    عالمی نمبر ایک جوکووچ نے مجموعی طور پر 15 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیے، سربین اسٹار نے فائنل میں حریف نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-3، 6-2 اور 6-3 رہا، سربین اسٹار نے اسپین کے نڈال کو صرف 2 گھنٹے چار منٹ میں اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

    نوواک جوکووچ نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہورہی ہے اس کے لیے سخت محنت کی، انجری سے چھٹکارا پاکر دوبارہ واپس آنا کافی مشکل تھا۔

    دوسری جانب نڈال نے کہا کہ آج فائنل میں ایک راؤنڈ بھی نہیں جیت سکا، آج کی رات میرے لیے اچھی نہیں تھی، جوکووچ نے مجھ سے اچھا کھیل پیش کیا اور وہ جیت کے حق دار تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے ویمن فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا اور عالمی نمبر ایک بن گئی تھیں۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اوساکا نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا، کویٹوا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 7-5 سے اپنے نام کیا، تیسرے سیٹ میں اوساکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7-6 سے کامیابی حاصل کی اور پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    میڈرڈ : عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ٹینس میں مسلسل پچاس سیٹس میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کےکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے مسلسل پچاس سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے، اسپینش کھلاڑی نے امریکہ کے لیجنڈ کھلاڑی جان میکونری کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

    اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی، میزبان ملک کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

  • رافیل نڈال کا شان دار کھیل، گیارہویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا

    رافیل نڈال کا شان دار کھیل، گیارہویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا

    بارسلونا: عالمی نمبر ایک اسپین کے اسٹار ٹینس پلیئر رافیل نڈال نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل گیارہویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپینش کھلاڑی نے یونان کے نوجوان کھلاڑی اسٹیفانوس کو چھ دو اور چھ ایک سے شکست دے کر نہایت آسانی سے فتح حاصل کرلی۔

    ٹرافی وصول کرنے کے بعد نڈال نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا کر فتح کا جشن منایا۔ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹینس میں ان کی پہلی پوزیشن اور بھی مستحکم ہوگئی ہے۔

    عالمی نمبر وَن نے اپنے انیس سالہ حریف سے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتنے میں محض چالیس منٹ لگائے۔ پہلے سیٹ کا میچ بارش کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے رکنے سے قبل اسٹیفانوس نے اچھا آغاز لیا لیکن کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد رافیل نڈال نے انھیں ٹکنے نہیں دیا۔

    ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    رافیل نڈال اس پورے ٹورنامنٹ میں بلندی پر رہے اور ایسا لگتا ہے کہ 27 مئی کو 2018 کا فرنچ اوپن بھی وہ جیت لیں گے۔ واضح رہے کہ یہ میچ فتح اکتیس سالہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال کی کلے کورٹ میں انیسویں میچ فتح تھی، جب کہ مسلسل سیٹس فتوحات کی تعداد چھیالیس ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گیارہویں مونٹی کارلو ٹائٹل جیتنے کے بعد یہ نڈال کی طرف سے کلے پر پچپن واں اور شان دار کیریئر کا ستتر واں ٹائٹل تھا۔ دوسری طرف اسٹیفانوس کا یہ نڈال کے ساتھ پہلا میچ تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : رافیل نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : رافیل نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    بارسلونا : سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں اسپین کے رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ نڈال نے اٹلی کے فوگیو فوگنینی کی ایک نہ چلنے دی۔

    نڈال نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں نڈال کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اٹالین کھلاڑی نے مقابلہ ٹائی بریک تک پہنچایا لیکن وہ سات چھ سے ناکام ہوگئے۔