Tag: رافیل گروسی

  • امریکا نے رافیل گروسی کے خلاف ایرانی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

    امریکا نے رافیل گروسی کے خلاف ایرانی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکا نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف ایرانی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی گرفتاری اور ان کو پھانسی دینے کے لیے ایران کے مطالبات کی مذمت کی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ’’ایران میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کی گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات ناقابل قبول ہیں اور ان کی مذمت کی جانی چاہیے۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ایران میں آئی اے ای اے کی اہم ترین تصدیق اور نگرانی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل اور کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں، ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی ادارے کے اہلکاروں کو سیفٹی اور سیکیورٹی فراہم کرے۔‘‘

    مہر نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق روبیو کا یہ انتباہ ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی کی جانب سے گروسی پر پابندی عائد کرنے اور اس کی جوہری تنصیبات سے نگرانی ہٹانے کے بعد سامنے آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی ادارے کے ذریعے ’’حساس تنصیبات کا ڈیٹا‘‘ حاصل کر رہا ہے۔


    ایران نے رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی


    جمعرات کو ایرانی قانون سازوں نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے والے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے، ایران کی گارڈین کونسل کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’اب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ہمارے تعلقات اور تعاون ایک نئی شکل اختیار کریں گے۔‘‘

    ایران نے جوہری مقامات پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف بات نہ کرنے پر گروسی پر سخت تنقید کی اور ان پر حملوں میں براہ راست سہولت کاری کا الزام لگایا، ایران نے 12 جون کو ایک قرارداد منظور کرنے کے لیے واچ ڈاگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر اپنی جوہری ذمہ داریوں کی عدم تعمیل کا الزام لگایا۔

    ایران نے گروسی کی اسرائیل اور امریکا کی طرف سے بمباری کی جانے والی تنصیبات کا دورہ کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا، اور کہا کہ یہ ’’بد نیتی‘‘ کی نشان دہی کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گروسی کا اصرار بے معنی ہے اور ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے دفاع میں کوئی بھی قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    دریں اثنا، گروسی نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متعدد جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے باوجود ایران ممکنہ طور پر چند مہینوں میں افزودہ یورینیم تیار کرنا شروع کر سکتا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی حد ’’سنگین‘‘ ہے لیکن تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ’’دہائیوں‘‘ پیچھے چلا گیا ہے۔

  • ایران نے رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی

    ایران نے رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی

    تہران: ایران نے آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت سے حاصل کردہ دستاویزات میں حساس سہولتوں کے ڈیٹا کی موجودگی کا پتا چلا ہے، اب آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایران کے وزیر خارجہ نے عباس عراقچی نے بھی ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، اور ایجنسی کو جوہری تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔


    ایرانی سپریم لیڈر کی تقریر، ٹرمپ نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ترک کردیا


    عباس عراقچی نے بیان میں کہا ’’ہم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنے جوہری مقامات پر کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایجنسی کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔‘‘

    یہ اعلان اسرائیل اور امریکا کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے تناظر میں نگرانی کی رسائی اور شفافیت پر تہران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے۔ اور یہ اقدام بدھ کے روز ایران کی پارلیمنٹ کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی قانون سازی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا تھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا رافیل گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔

  • ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے، رافیل گروسی

    ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے، رافیل گروسی

    سربراہ اقوام متحدہ نیوکلیئر واچ ڈاگ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ اقوام متحدہ نیوکلیئر واچ ڈاگ رافیل گروسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر لگام لگانے کیلئے معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو ہتھیاروں کے درجے تک لے جا رہا ہے، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سخت حریف ممالک چین اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس ہمارے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں ہیں، جو اچھا شگون نہیں ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ دفاعی اخراجات پر امریکا کا ہزار ارب ڈالر خرچ ہو رہا ہے، جو دیگر چیزوں پر ہونا چاہیے۔ ان اخراجات کی کمی کے لیے دونوں ممالک سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کو جی سیون سے نکالنا غلطی تھی۔ روس کی اس میں دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی۔

    لاکھوں ڈالر واپس کرو، ٹرمپ نے روئٹرز، نیویارک ٹائمز سمیت میڈیا اداروں کو لتاڑ دیا

    واضح رہے کہ چین اور روس کو دنیا میں امریکا کے حریف ممالک مانا جاتا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کو ویڈیو کال کی تھی جبکہ تین روز قبل ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کے نیوکلیئر چیف ایران کا دورہ کریں گے

    اقوام متحدہ کے نیوکلیئر چیف ایران کا دورہ کریں گے

    تہران: اقوام متحدہ کے نیو کلیئر چیف اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی 22 نومبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔

    بدھ کو ایران کے سرکاری میڈیا نے ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی کے حوالے سے بتایا کہ گروسی پیر کو تہران پہنچیں گے۔

    اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تہران اور عالمی طاقتیں، 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

    رافیل گروسی

    گروسی کا یہ دورہ آئی اے ای اے کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس سے عین قبل ہوگا۔

    مغربی طاقتوں نے ستمبر میں ایران پر تنقید کرنے والے بورڈ کی قرارداد کے منصوبے کو ختم کر دیا تھا، جب تہران نے 12 ستمبر کو کچھ جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کو طول دینے پر اتفاق کیا، اور گروسی کو باقی مسائل پر بات چیت کے لیے تہران آنے کی دعوت دی۔

    کمال وندی نے کہا کہ گروسی اپنے دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ایران کے جوہری سربراہ سے ملاقات کریں گے۔