Tag: رام اللہ

  • اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں عرب ممالک کا وفد اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کرے گا، وفد میں متحدہ عرب، ترکیہ، اردن، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل فرحان رام اللہ کا دورہ کریں گے اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرینگے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک اہلکار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عرب وزرا خارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کی خواہش رکھتی ہےتاکہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-fm-to-visit-occupied-west-bank/

    سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    اسرائیلی وزرا نے بتایا کہ علاقے میں کئی بستیاں پہلے سے موجود ہیں جو حکومتی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تاہم اب اسرائیلی قانون کے تحت انہیں بھی قانونی کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

  • رام اللہ: صالح العاروری کی شہادت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    رام اللہ: صالح العاروری کی شہادت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حماس رہنما صالح العاروری کی شہادت کے بعد مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں نے رام اللہ میں آج مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے، رام اللہ کا العرورہ قصبہ شہید صالح العاروری کا آبائی علاقہ ہے۔

    دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العروری کی شہادت پر ایران نے کہا ہے کہ حماس رہنماء کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی تحریک میں حماس رہنما کے قتل کے بعد نئی جہت پیدا ہوگی۔

    اسرائیل کا حماس رہنما پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    حملے کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے۔

  • رملہ، قابض اسرائیلی فوج کے گھروں پر چھاپے، 12 فلسطینی اغوا کر لئے

    رملہ، قابض اسرائیلی فوج کے گھروں پر چھاپے، 12 فلسطینی اغوا کر لئے

    رملہ : قابض اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے12 فلسطینی اغوا کر لئے،اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ کرکے کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا  ۔

    قابض صہیونی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے صہیونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں پر حملوں میں مطلوب12فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق 12فلسطینیوں کو قلقیلیہ ، نابلس، جنین، بیت الالحم اور الخلیل میں کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ قلقیلیہ کے ساتھ واقع سوڈان اور فار سابا میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جس کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا،۔

    مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزے داروں پر گولیاں برسادیں

    اسی دوران اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین بکیمپ پر دھاوا بولا اور بھاری مقدار میں اشک آور گیس کے پھینکے اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاری گولیاں برسائیں جس کے دوران بارہ فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔

  • فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کابینہ سمیت مستعفی

    فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کابینہ سمیت مستعفی

    غزہ: فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ اور ان کی قیادت میں قومی اتحاد کی حکومت نے صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم کی کابینہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اپنے ہفتہ وار اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن دو روز قبل ان کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہئے۔

    فتح کے سیاسی حریف حماس کے ایک عہدے دار نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اس کو فلسطینی سیاست سے خارج کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: فلسطینی خاتون کو شہید کرنے والے 16 سالہ یہودی نوجوان پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ رمی حمداللہ کوئی معروف سیاست دان نہیں تھے، وہ ایک ماہر تعلیم تھے اور ان کی قیادت میں 2014 میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی اور اس نے غزہ کی پٹی کی حکمراں سے مصالحت کی کوششیں کی تھیں۔

    حماس اور فتح کے درمیان دو سال قبل ایک سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں بھی محمود عباس کے تحت فلسطینی اتھارٹی کی عملداری سے اتفاق کیا گیا تھا۔

    تاہم دونوں فلسطینی جماعتوں کے درمیان شراکت اقتدار اور اختیارات کی تقسیم پر تنازعات اور اسرائیل کے بارے میں پالیسی پر عدم اتفاق کی وجہ سے اس سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کی نوبت نہیں آئی تھی۔