Tag: رام گوپال ورما

  • ’الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔‘ بھارتی فلم پروڈیوسر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ’الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔‘ بھارتی فلم پروڈیوسر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    تجربہ کار فلمساز رام گوپال ورما نے ’پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوران ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی گرفتاری ’پبلسٹی‘ اسٹنٹ قرار دیدیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے ایکس پر اپنے طویل نوٹ میں دعویٰ کیا کہ ہر شخص حیران ہوا کہ تیلنگانہ کے چیف منسٹر انوملا ریوانتھ ریڈی نے الو ارجن کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟

    بھارتی فلمساز و ہدایتکار نے کہا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فلم پشپا 2 کو مزید شہرت ملے اور وہ زیادہ سے زیادہ بزنس کرسکے اور ریاست تیلنگانہ کے فیورٹ بیٹے کو مزید بلندی ملے۔

    تیلگو فلموں کے علاوہ ہندی اور کناڈا سینما میں بھی مشہور رام گوپال ورما نے مزید دعویٰ کیا کہ ریاستی حکام نے عدالت میں جان بوجھ کر کافی کمزور پروسیکیوشن اخیتار کی، جس کے نتیجے میں الو ارجن کو چند گھنٹوں میں ضمانت مل گئی۔

    آر جی وی نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ ریاستی حکومت نے جان بوجھ کر ایسا کیا اور انکا مقصد دراصل فلم کو میگا ہٹ کرنا تھا تاکہ یہ باکس آفس پر بھی طویل عرصے تک راج کر سکے۔

    ’الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔‘ بھارتی فلم پروڈیوسر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    واضح رہے کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار الو ارجن کو خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر جمعہ 13 دسمبر کی صبح حیدرآباد میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • رنبیر جب مشین گن لے کر واپس آتا ہے تو…رام گوپال نے ’اینیمل‘ کے لیے کیا کہا؟

    رنبیر جب مشین گن لے کر واپس آتا ہے تو…رام گوپال نے ’اینیمل‘ کے لیے کیا کہا؟

    معروف بھارتی ڈائریکٹر رام گوپال ورما بھی سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں۔

    ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک طویل تعریفی نوٹ تحریر کیا ہے۔ وہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ سارا کچھ انھوں نے اس نوٹ میں لکھا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ فلم اینیمل میں رنبیر کا کردار بہت زیادہ مار دھاڑ کرتا دکھائی دیتا ہے، میرے خیال میں جب فلم باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے کے بعد سینما گھروں سے اتر جائیگی تو یہ معاشرے میں ثقافتی تبدیلی کو متحرک کر سکتی ہے۔

    رام گوپال ورما نے لکھا کہ سندیپ ریڈی وانگا نے اس میں معاشرے کے منافقانہ رویے کو آشکار کیا ہے۔ اس لیے اینیمل صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ یہ ایک معاشرتی بیانیہ ہے۔

    آرٹ فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور رام گوپال ورما نے اینیمل کے لیے اپنے تجزیے میں لکھا کہ جب رنبیر کپور مشین گن لے کر واپس آتے ہیں، تو وہ لمحہ سینما کے لیے فلمائے گئے بہترین مناظر میں سے ایک ہے۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ محض دو دنوں میں ’اینیمل‘ نے دنیا بھر سے دو سو کروڑ سے زائد کمالیے ہیں۔ فلم میں بوبی دیول اور انیل کپور بھی مرکزی کردار میں موجود ہے۔

  • سلمان خان شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹار ہیں،رام گوپال ورما

    سلمان خان شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹار ہیں،رام گوپال ورما

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلم ساز رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان شارخ خان سے بڑےسُپراسٹار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کی جانب سے جب بالی ووڈ کے نامور فلم ساز رام گوپال ورما سے پوچھا گیا کہ اگر سلمان خان اُبھرتے ہوئے اسٹار بنتے ہیں شارخ خان کے مقابلے تو اس پر فلم ساز رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ ”کیا مطلب ہے کہ سلمان خان ابھرتے اسٹار ہیں، وہ شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹارہیں”.

    بالی ووڈ کے فلم ساز کا کہنا تھا کہ دبنگ خان کی فلمیں باکس آفس پر گذشتہ کئی سالوں سے اچھا بزنس کررہی ہیں اور ان کی آخری تین فلمیں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں تھی.

    رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ فلم دو طریقے سے کامیاب ہوتی ہے،ایک فلم کی کہانی اور دوسرا جذبات ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ فلم کی کہانی صرف کافی ہوتی ہے فلم کی کامیابی کےلیےیہ اداکار پر ہے کہ وہ کس طرح فلم میں اپنا کردار ادا کرتاہے،اداکار کا کام فلم کی کہانی بتانا نہیں ہوتا بلکہ مداحوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے.

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے لیونارڈو ڈی کیپریوکو سُپر اسٹار مانتے ہیں کیوں کہ وہ ہر فلم میں ہمیشہ ایک الگ انداز میں اداکاری کرتےنظر آتے ہیں ہیں اور وہ سنیما کے شعبے میں وہ کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں.

    بالی ووڈ فلم اندسٹری میں سپُر اسٹار کا مطلب ہے کہ آپ کی فلم تین سو سے چار سو کڑور کا بزنس کرے، تب ہی آپ سُپر اسٹار کہلانے کے حق دار ہوتے ہیں.

    واضح رہےکہ بالی ووڈ فلم ساز ان دنوں اپنی فلم”ویرا پن” کی پرموشن میں مصروف ہیں.