Tag: راناثنااللہ

  • عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، راناثنااللہ

    عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، راناثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند افراد کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، انہیں گرفتار کرنا ہوتا تو بہت پہلے ایسا کر چکے ہوتے۔

    عدالت کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکنے کے سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود عدالت سے حکم لے لیا کہ انہیں قانونی طور پر ہراساں کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، عید کی چھٹیوں میں ان کے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پیسے مل بھی گئے تو رزلٹ زیرو ہوگا۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیسے الیکشن کمیشن،اسٹیٹ بینک یا وزارت خزانہ کے پاس ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا، جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق نہ ہویہ عمل بے سودہوگا۔

  • ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہئے، رانا ثنا اللہ

    ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہئے، رانا ثنا اللہ

     اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نےکہا سیاسی درجہ حرارت کم کیا جانا چاہئے، حکومت اور اپوزیشن یقین دہانی کرائیں، ہم چیف جسٹس اور عدالت کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں، اور  ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں سیاسی درجہ  حرارت کم ہونا چاہیے۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ ملک افراتفری اور انارکی کے دہانے پرکھڑا ہے اس افراتفری کیلئے عمران نیازی نے 10 سال محنت کی ہے، انہوں نے انارکی پھیلانےکیلئے ہر دن محنت کی ہے ان کی وجہ سے ملک کی معیشت یہاں تک پہنچ گئی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اب دو لائنیں لکھ دے کہ معاملات حل کرنا چاہتا ہوں ایسا نہیں ہوگا، ایک گریٹر ڈائیلاگ ہونا چاہئےجس میں سب لوگ ہوں، جہاں چارٹرڈ آف ڈیمورکریسی، چارٹرڈ آف اکنامک اور چارٹرآف پیس پر سب بات کریں انہیں سب سے معیشت کے ساتھ ساتھ سیاسی سرجہ حرارت کم ہوسکتا ہے۔

    اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، رانا ثنااللہ کی پھر دھمکی

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس، معزز بینچ اور سپریم کورٹ کے رائےکی قدر کرتے ہیں، ایسا لائحہ عمل بنانا چاہئےجس پر چل کر بہتری آسکے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کنٹرول سے باہر نہیں ہوئی ناہی ہونے دینگے۔

    ’مسلح افواج، جوان، آفیسرز روز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کرر رہے ہیں، ہماری مسلح افواج کے جوان جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، اسوقت پورے ملک میں کہیں بھی ٹی ٹی پی کی ایک انچ رٹ بھی نہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری ہے‘۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی 10سال سے مخالفین کے وجود کو ختم کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے، یہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت، ہاتھ ملانےکا روادار نہیں، اس رویےکی وجہ سے یہ سارے معاملات پیدا ہوئے ہیں، جب تک ضد، تکبر ختم نہیں ہوگا معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیدی تو اسکے بعد مذاکرات کس بات کیلئے، اس طرح کے الیکشن ملک میں افراتفری، انارکی پیدا کرینگے، یہ ساری باتیں پہلے بیٹھ کر طے ہونگی۔

     راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بینچ ٹوٹا ہے تو اسکی تشکیل نو ضرور ہوگی، میں سمجھتا ہوں فل کورٹ بینچ بننا چاہئے، یہ تکنیکی آئینی مسئلہ سمجھتا ہوں چیف جسٹس بہترین انداز سے حل کرینگے۔

  • راناثنااللہ  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئےعدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں راناثنااللہ کےانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    راناثنااللہ کے وکلا ایڈووکیٹ عبد الماجدچوہدری اورایڈووکیٹ رانا سر بلند عدالت میں پیش ہوئے اور راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئےعدالت میں درخواست دائرکردی۔

    وکیل راناثنااللہ نے بتایا کہ راناثنااللہ 12 بجے تک عدالت میں پیش ہو جائیں گے، جس پر عدالت نےوکلاکی درخواست پر12بجےتک مہلت دے دی۔

    خیال رہے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کوعدالت نے گرفتارکرکے پیش کرنےکاحکم دےرکھاہے ، راناثناکیخلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    گوجرانوالہ:عدالت نےوزیرداخلہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور گزشتہ پیشی پرعدالت نےوزیرداخلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی تھی۔

    واضح رہے 21 اگست 2022کوراناثنا کیخلاف چیف سیکریٹری کو دھمکیاں لگانے پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کیا کرنا چاہتے ہیں معلوم نہیں، دیکھتے ہیں پیش ہوتے ہیں یا نہیں ، راناثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیا کرنا چاہتے ہیں معلوم نہیں، دیکھتے ہیں پیش ہوتے ہیں یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں ساڑھے 3 بجے پیش ہونا تھا ابھی تک پیش نہیں ہوئے،عمران خان کیا کرنا چاہتے ہیں معلوم نہیں، دیکھتے ہیں پیش ہوتے ہیں یا نہیں۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا اسکواڈ بھی موجود ہے، زمان پارک سے جس طرح اسلحہ ملا، پیٹرول بم رکھے گئے تھے تشویشناک ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تشویشناک عمل ہےعمران خان سیاست کی آڑ میں تشدد گروہ تیارکررہاہے، عمران خان کاشایدیہ ہی ایجنڈاہےکہ وہ ملک میں انارکی چاہتےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بالکل اس قسم کی صورتحال کامتحمل نہیں،پاکستان کی ساری مشکلات کاذمہ دارایک ہی شخص ہےجوانارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ عدالتیں گرفتار کرنے کی اجازت دیں گی تو ہی عمران خان کو گرفتار کریں گے، ابھی تو ضمانت پہلے ہو جاتی ہیں ایف آئی آر بعد میں کٹتی ہے۔

    وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ شرپسندعناصرکیخلاف کارروائی قانون کےمطابق ہی ہوگی۔

  • ‘آج کا پاکستان میاں نواز شریف کا پاکستان ہے’ رانا ثنااللہ

    ‘آج کا پاکستان میاں نواز شریف کا پاکستان ہے’ رانا ثنااللہ

    پھول نگر: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان میاں نوازشریف کا پاکستان ہے ، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے سوشل میڈیا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی کامستقبل نوجوان ہیں، نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، آج کا پاکستان میاں نوازشریف کا پاکستان ہے۔

    راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، آج ہم پھر مشکلات میں ہیں، آج جتنی مہنگائی ہورہی ہےاس میں ن لیگ کا کیا قصورہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 2018 سے پہلے کا پاکستان دیکھیں نواز شریف کے دور میں ملک نےترقی کی، عمران خان نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے ہم نے نہیں کیا۔

  • فیض حمید کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ، راناثنااللہ  کا انکشاف

    فیض حمید کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ، راناثنااللہ کا انکشاف

    اسلام آباد : وزیر داخلہ راناثنااللہ نے انکشاف کیا ہے کہ فیض حمید کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ، آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ فیض حمیدکےخلاف تحقیقات ہورہی ہیں، جیسے ہی کوئی بات سامنے آئے گی آگاہ کر دیا جائے گا۔

    صحافی نے رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کون کرے گا؟

    وزیرداخلہ نے جواب دیا یہ کام وزارت داخلہ نہیں ادارے کا ہے۔

    یاد رہے مسلم لیگ(ن)کی سینئرنائب صدر مریم نواز نے ویب چینل کوانٹرویو میں کہا تھا کہ فیض حمید نے دو سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور چار سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیر آئینی کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جائے اور انہیں نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی جرات نہ کرے۔

  • راناثنااللہ نے عمران خان کو اپنا دشمن قرار دے دیا

    راناثنااللہ نے عمران خان کو اپنا دشمن قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ نے عمران خان کو اپنا دشمن قراردےدیا اور کہا عمران خان ہمارا اور ہم اس کے دشمن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر پابندی سے متعلق کہا کہ عمران خان جن حدود سےتجاوزکرتےہیں اتنی اجازت کسی کونہیں ہونی چاہیے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دودوڈھائی ڈھائی گھنٹےلوگوں کاسمع خراشی کرتےہیں، اتنی اجازت کسی کونہیں ہونی چاہیے ہمیں بھی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز پر پابندی کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پیمرااحکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں پابندی سب چینلزپر لگےگی، کسی نےاحکامات کی خلاف ورزی کی توپیمراغیرمعمولی کارروائی کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست نہیں ہورہی پاکستان میں دشمنی ہورہی ہے، کبھی اختلاف رائےہوتاتھاسیاست ہوتی تھی لیکن عمران خان نےسیاست اوراختلاف رائےکودشمنی میں ڈال دیا ہے۔

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ عمران خان ہمارےمتعلق جو کہتا ہے وہ کسی دشمن سے متعلق ہی کہاجاسکتاہے اور ہم بھی عمران خان کو جو جواب دیتے ہیں وہ کسی دشمن کو ہی دیا جا سکتا ہے، عمران خان کا کہنا اور ہمارا جواب دینا کیوں دو دو ڈھائی ڈھائی گھنٹے قوم کو دکھایا جائے۔

  • عمران خان کو گرفتار کرنا ہو تو یہ برگر روک نہیں سکتے، راناثنااللہ

    عمران خان کو گرفتار کرنا ہو تو یہ برگر روک نہیں سکتے، راناثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہو تو یہ برگر روک نہیں سکتے، عمران خان کوجب چاہے گرفتار کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کوگرفتارکرنا کوئی مشکل کام نہیں، جب چاہیں گے گرفتار کرلیں گے۔

    راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے، اسلام آباد پولیس عدالت کاحکم لےکر پہنچی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان جو قاتلانہ حملے کی کہانی بیان کررہاہے وہ جھوٹ ہے، عمران خان عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن عمران خان کی ضد پورا کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے، اس فتنےکومزید فتنہ پھیلانےکاموقع ملےایساالیکشن نہیں ہونا چاہیے۔

  • راناثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

    راناثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

    لاہور : وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی ہے کہ توہین عدالت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کی آڈیولیک کرکےعدلیہ کواسکینڈلائزکیا، عدلیہ کواسکینڈلائزکرنےپرراناثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت درخواست مسترد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، راناثنااللہ

    پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، راناثنااللہ

    لاہور: وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ راناثنا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 7 ماہ سےحکومت کو بلیک میل کررہی ہے، یہ شخص ذاتی انا کیلئے ملک کا بیڑا غرق کرنےمیں لگا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر مشروط مذاکرات کیلئے پی ڈی ایم کی قیادت تیار ہے، عمران خان مجھے تو مذاکرات کی دعوت کبھی نہیں دے گا، البتہ عارف علوی مذاکرات کیلئے بیچ میں کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس سے پہلے فواد چوہدری، شاہ محمود بھی کردار ادا کرنےکی کوشش کرچکے ہیں، مذاکرات ہوئے توسب سے پہلے بات معیشت پرہوگی۔

    وزیر داخلہ راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کے بعد الیکشن پر بات ہوگی، الیکشن کی تاریخ 2 ماہ آگے پیچھے ہونے سےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا ہوا ہے، دوسروں پرکرپشن، جھوٹے الزام لگانے والا خود کرپشن میں ملوث ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف سے واپسی کی درخواست کی ہے، پارٹی نے درخواست کی ہے الیکشن سے پہلے نوازشریف یہاں موجود ہوں، پارٹی چاہتی ہے نوازشریف ٹکٹوں کا فیصلہ کریں، عوام میں جائیں، واپس آکر الیکشن مہم چلائیں، اس لیے نوازشریف نے پارٹی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کےخلاف کیسز سیاسی نہیں ہیں، اعظم سواتی نے 2 اداروں کو نشانہ بنایا،شکایت پر مقدمہ درج ہوا، اگر ہم ہم اس بات پر آتےتو انکےخلاف 15،15 کلو  ہیروئن کےمقدمے بناتے۔