Tag: رانامشہود

  • مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، رانامشہودکو نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روکاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر رانا مشہود امریکہ جانے کے لیے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا، روکے جانے پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے رانا مشہود کو رات دو بجے کئی گھنٹے لاہور ایئر پورٹ پر روکے رکھا، نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کیا گیا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کر دیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا، جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    رانا مشہود کو کہا گیا وہ اپنا نام بلیک لسٹ سے خارج نہیں کراتے اس وقت تک ان کے بیرون ممالک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا ہے کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہے جائیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

    دوسری جانب بیرون ملک روکے جانے پر رانا مشہود نے کہا لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا ، کہا گیانیب کی جانب سے نام بلیک لسٹ کیاگیا ہے، مسلسل پوچھنے پرعملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں پروازروانہ ہوگئی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں، نیب نےواضح کیا رانامشہود کلیئر ہیں جانے دیا جائے۔

  • طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنائیں گے، رانا مشہود

    طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنائیں گے، رانا مشہود

    لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤں کا اعلان کر دیا، وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں آج رات سے گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی، علامہ طاہر القادری کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں، طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوگا۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کا آئین اور قانون لپیٹنا چاہتے ہیں، ان کی سیاست لاشوں کی سیاست ہے، ان کا ایجنڈا تشدد ہے کیونکہ وہ اپنے کارکنان کو دنگا فساد اور قتل کرنے پر اکسا رہے ہیں اور اپنی تقریر میں کہہ رہے ہیں ڈنڈوں میں کیلیں لگالو تاہم کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم نے آخری حد تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کی آڑ میں عوام کی توجہ آپریشن ضرب عضب اور یوم آزادی سے ہٹانے کی کوشش کی، پاکستان عوامی تحریک نے 10 اگست کو پنجاب کے7 شہروں پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا اور آج ان کے کارکنوں نے حد پار کرتے ہوئے پولیس پر تشدد کیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ انہوں نے ایک تھانہ بھی جلایا مگر پولیس امن کے لئے خاموش رہی تاہم اس غیر قانونی حرکت پر طاہر القادری کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ ہوگا اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا عمل آج رات سے ہی شروع کردیا جائے گا۔

  • کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے، رانا مشہود

    کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے، رانا مشہود

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ کینیڈا پلٹ مولوی غیر ملکی دشمنوں کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی کو روک رہا ہے جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو ن لیگ کے کارکن بھی سڑکوں پر ہوں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکمت عملی تیار کرلی ہے تین دن میں عمل شروع ہوجائے گا، کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی آئین توڑنے دینگے، سانحہ ماڈل ٹاون پر جوائنٹ انسوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ ایک دو دن میں سامنے آجائے گی، رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ احتجاج کا یہ وقت ٹھیک نہیں، دہشتگردی کا خطرہ ہے، حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے آرمی اور ریجنرز کو تعینات کیا جارہا ہے، اگر ان کے احتجاج میں دہشتگردی کا واقعہ ہوگیا تو ذمہ دار یہ خود ہونگے۔

    صوبائی وزیر قانون نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک دشمنوں کا ایجنٹ ہیں جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کےلیے سازش کررہے ہیں، اسطرح کی سازش مصر ، شام، اردن اور یمن میں کی گئی، فوج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے کینیڈین پلٹ مولوی پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، منہاج القرآن کے ورکرز احتجاج کے دوران قرآن پاک ساتھ نہ لیکر آئیں ، اس سے بے حرمتی ہوسکتی ہے۔