Tag: رانا ثنااللہ

  • راناصاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، شہبازگل

    راناصاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں سے 15 ارکان غائب تھے، وہ ان 15 سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانا صاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، راناصاحب 46 لوگوں کے گھروں کا گھیراؤکرنے کا انتظام کرلیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں سے 15 ارکان غائب تھے، وہ ان 15 سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ 31 لوگ اور ہیں۔

    یاد رہے کہ 29 جون کو وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

  • ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے،حکومت کیخلاف احتجاج ہونا چاہے، رانا ثنااللہ

    ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے،حکومت کیخلاف احتجاج ہونا چاہے، رانا ثنااللہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہا صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب مزاحمت کرنا پڑے گی، ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے،حکومت کیخلاف  احتجاج ہونا چاہے، وہ دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا نوازشریف نےپاکستان کوایٹمی قوت بنایا، ذوالفقارعلی بھٹونےایٹمی قوت بنانےکی بنیادرکھی، سلیکٹڈ وزیر اعظم نےملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے، صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب مزاحمت کرنا پڑے گی، ن لیگ مکمل طور پر تیار  ہے،حکومت کیخلاف احتجاج ہونا چاہیے۔

    صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب مزاحمت کرنا پڑے گی

    ن لیگی رہنما نے کہا یہ نیب اورعدلیہ کواورٹارگٹ کریں گے، اے پی سی میں اپنے تجاویز پیش کریں گے ، معیشت کی جوصورتحال ہےاس میں 6ماہ میں ڈیفالٹ کی طرف جاسکتےہیں، اس کا ایک ہی حل ہے سب سرجوڑ کر بیٹھیں۔

    ان کا کہنا تھا قوم ایک کیوں نہیں ہورہی ہے، صرف اس نالائق حکومت کی وجہ سے، بلاول بھٹو نے کہا قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہماری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے اورکامیاب ہو۔

    ہماری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے اورکامیاب ہو

    ن لیگی رہنما نے کہا وہ دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی، اپوزیشن کیخلاف ڈومور پر پورا نہ اترنے پر چیئرمین نیب کےخلاف جوہوا وہ سب کے سامنے ہے، ویڈیو اصلی ہے یا نقلی ہے، کہاں سے آئی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    وہ دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا فیصلوں سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر عدلیہ کا احترام ضرور کرتے ہیں، اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں لڑتے رہیں گے، نئے بینچ بناہےانصاف کی امید لےکرپیش ہوں گے ، نیب سے زیادہ عدالتیں قابل احترام ہیں۔

  • نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، رانا ثنااللہ

    نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، رانا ثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو بات کی وہ قوم کے بہترین مفاد میں ہے، نوازشریف کی بات کا بتنگڑ بنایا جارہا ہے، نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے بیان پر کہا کہ میں اورشہبازشریف دونوں نواز شریف کیساتھ ہیں، ہم نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں، جو قربانیاں پاکستان نے دیں اس کا اعتراف نہیں کیاجاتا۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جو بیان دیا اس میں کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی لوگ اس قسم کے بیانات دیتےآئےہیں، ممبئی حملوں کے مقدمے پر  ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، بیان پر کچھ نادان دوستوں نے میاں صاحب کا ٹرائل شروع کردیا۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی بات کا بتنگڑ بنایا جارہاہے، بیان پر صرف نوازشریف کی ذات کو ہدف تنقید بنایاجارہاہے، نوازشریف کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ٹارگٹ کرکے پاکستان کی نیک نامی نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر جتنی بھی تنقید کی جائے ان کی شہرت بڑھتی ہے، نواز شریف کی ساکھ پر تیسراحملہ کیا گیا ہے، جن پرغداری کے مقدمے ہیں، ان کے تو سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، ان کے سچ میں ہی قوم کی بقا ہے، جو تماشے 70 سال سے ہوتے آئے ہیں، اب وہ برداشت نہیں کریں گے، نوازشریف ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف سچ کہیں گے۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیان کی تردید نہیں کی، شہباز شریف نے کہا نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سےمتعلق بیان بھی غلط پیش کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز  مشرف اوررحمان ملک بھی ایسے بیانات دیئے تھے، نیب کا اعلامیہ میاں صاحب کی ساکھ کونقصان پہنچانا تھا، سب کو پتہ ہے اجمل قصاب جیسے لوگ نان اسٹیٹ ایکٹر ہیں۔

    انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن قریب ہے اور نوازشریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے، الیکشن کے قریب آتے ہی کچھ لوگ پروپیگنڈا کر رہےہیں، انٹرویو نواز شریف یا ن لیگ نے تو نہیں جاری کیا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب سچ بولیں گے، عوام کو اعتماد میں لیں گے، نوازشریف نے جو بات کی وہ قوم کے بہترین مفاد میں ہے، یہ ساری باتیں رحمان ملک بطوروزیر داخلہ کرچکےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میڈیا کوڈائریکشن آرہی ہیں اور آتی رہی ہیں، میڈیا کو بتایا جاتا ہے کس کا بیپر لینا ہے اور کس کا نہیں، کچھ دن پہلے ایک چینل بند ہوا اور دوبارہ کیسے کھلا سب کو پتہ ہے، یہ کوئی بات نہیں جو نواز شریف نے کی، اس مقدمے کا فیصلہ ہوناچاہیے، جو ذمہ دار ہیں سزا ملنی چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کوعوام کی محبت سےکوئی نہیں روک سکتا،راناثنااللہ

    نواز شریف کوعوام کی محبت سےکوئی نہیں روک سکتا،راناثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عوام کی محبت سے کوئی نہیں روک سکتا، نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، چیئرمین نیب یقینی بنائیں کہ نیب میرٹ پر انکوائری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، کرپشن کیخلاف میرٹ پرانکوائری جمہوریت کیلئے ضروری ہے، چیئرمین نیب یقینی بنائیں کہ نیب میرٹ پرانکوائری کرے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ احدچیمہ کی گرفتاری پر جو اعتراٖض تھا، وہ سامنے رکھ دیا ہے ، چیئرمین نیب جہاں بھی کرپشن کی نشاندہی کرینگے تعاون کرینگے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ہماری اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کچھ ہے ہی نہیں، اپوزیشن نے کئی بل پیش کیے لیکن ایک بھی ٹھیک نہیں تھا ، تین یونیورسٹیز کے بل ہم نے پاس کیے ، اپوزیشن کا کام ہی نہیں سوائے کورم پوائنٹ آؤٹ کرنے کا ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں پنجاب کابجٹ پیش ہوسکتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ میں نے کسی اینکر یا میڈیا ہاؤس کا نام نہیں لیا تھا، میں نے کہا تھا شام7سے 11بجے تک گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنے والی ہیں،راناثنا اللہ


    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام کی محبت سے کوئی نہیں روک سکتا، استحکام پاکستان کا معرکہ نواز شریف کے حصے میں آیا اب نواز شریف نے ووٹ کی طاقت کو اپنا مشن بنایا ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ قائم رہے گی۔

    گذشتہ روز وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کو بھی پڑنے والی ہیں، میں بھی ان کی پنکی پیر کو روز یاد کرتا ہوں تو ظاہر ہے وہ بھی مجھے یاد کریں گے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کےشیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے، اس سے اندازہ ہوا کہ پنڈی کےشیطان کوصحیح چوٹ پڑی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیئرمین نیب کا احترام ہے لیکن ان کی زبان کو مخالفین نے استعمال کیا، رانا ثنا اللہ

    چیئرمین نیب کا احترام ہے لیکن ان کی زبان کو مخالفین نے استعمال کیا، رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب سے تعاون قانونی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا احترام ہے لیکن ان کی زبان کو مخالفین نے ہمارے خلاف استعمال کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو کوئی شکوہ ہے تواختیارات بروئے کار لاسکتے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری ہوا، نیب کی جانب سے پہلے آگاہ کرنا ضروری تھا دو الفاظ لکھ کر بھیج دیتے تو میں پریس کانفرنس نہ کرتا۔

    عوام نےعمران خان کا مہنگائی ڈرامہ فلاپ کر دیا ، راناثنا اللہ

    انہوں نے کہا کہ نیب نے پنجاب کے پبلک سیکٹر کمپنیز کا ڈیٹا مانگا، پنجاب میں 53 کمپنیز ہیں جن میں سے 15 کمپنی ان ایکٹو ہیں، 29 دسمبر 2017 کو 6 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، جبکہ رواں سال 19 جنوری کو مزید ایک کمپنی کا ریکارڈ فراہم کیا گیا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مزید 6 کمپنیوں کا ریکارڈ 30 جنوری کو جمع کرایا، نیب کا رویہ تضحیک آمیز ہوتا ہے، ریکارڈ جمع کرانے گئے تو پورا دن نیب میں بیٹھنا پڑا، چیئرمین نیب کو کوئی شکوہ ہے تو اختیارات بروئے کار لاسکتے ہیں۔

    عمران خان کی طرح ان کی پولیس بھی لاڈلی ہے، راناثنااللہ

    رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے کہا کہ دیانت اور امانت سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، نیب سرکاری ادارہ ہے جبکہ پنجاب کابینہ حکومت ہے، نیب کی زبان ہمارے مخالفین اچھالیں تو یہ صورت حال قبول نہیں، ہم نیب کے کرادار کو قابل ستائش سمجھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو صحیح صورت حال سے آگاہ نہیں کیا، پنجاب حکومت کی پالیسی ہے میرٹ اور شفافیت پر عمل کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زینب قتل کیس، شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

    زینب قتل کیس، شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

    لاہور : زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر مقدمے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، مقدمے کے اندراج کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

    درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت آئینی طور پر شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ، آئین کے تحت پرنسپل آف پالیسی پر عمل درآمد کی پابند ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے پرنسپل آف پالیسی کی سالانہ رپورٹ صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو نہ بھجواء کر آئین شکنی کی ہے . عدالت آئین پر عملدرآمد کروانے کے لیے گورنر پنجاب کو موجود حکومت کو معطل کر کے ایمرجنسی لگانے کا حکم دے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،،وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ اور آئی جی ہنجاب کے خلاف اندارج مقدمہ کا حکم دے۔

    درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کی جانب ست بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی نہ بنانے کے عمل کو دہشت گردی قرار دے جبکہ عدالت بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے بھی احکامات صادر کرے۔

    یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی تھی، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔

    بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہوردھرناختم : تمام معاملات آئین وقانون کےمطابق طےپائے‘ سعدرفیق

    لاہوردھرناختم : تمام معاملات آئین وقانون کےمطابق طےپائے‘ سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرناختم کرنےکے لیے تمام معاملات آئین وقانون کے مطابق طے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لاہور دھرنے کے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور دھرنا قائدین کے مابین معاملات آئین وقانون کے مطابق طے کیے گئے۔

    خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرلاہور دھرنا کے قائدین اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی شیئرکی ہے۔

    دوسری جانب مذہبی جماعت کے رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حکومت کو معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور اس دوران اگر معاہدے پرعمل درآمد نہ ہوا تو وہ دھرنا دیں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور رانا مشہود شامل تھے۔


    تحریک لبیک جلالی گروپ نے لاہوردھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ لاہور کے مال روڈ پر گزشتہ 7 روز سے دھرنے پر بیٹھی مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں‘ رانا ثنااللہ

    مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ، شیخ رشید اور اعتزاز احسن نے بد زبانی میں کمال دکھائے، یہ لوگ اپنے حلقے میں بھی نہیں جیت سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کی افواہ جھوٹی ہے، تمام کارکنان اور رہنما نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

    صوبائی وزیررانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ملک واپس آکر عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اور آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔


    ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ


    یاد رہے کہ چار روز قبل اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ٹیک اوور والی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں انہیں جب نا اہل کیا گیا تومسلم لیگ ن نے مسئلےکا حل بھی نکالا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ

    ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فرد جرم الزامات کا خلاصہ ہوتا ہے جبکہ صحت جرم سے انکارپرپراسیکیوشن کو جرم ثابت کرنا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹیک اوور والی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں انہیں جب نااہل کیا گیا تومسلم لیگ ن نے مسئلےکا حل بھی نکالا۔


    رانا ثنااللہ نے کہا کہ فرد جرم توعائد ہوگئی لیکن ثابت بھی کرنا ہوگا، دیکھتے ہیں کس قسم کے شواہدعدالت میں پیش کیے جاتے ہیں۔

    احتساب عدالت میں کارروائی سے متعلق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلدی نہ کریں، فریقین کوبھی موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں 6 ماہ میں فیصلہ عجلت ہے۔

    وزیرقانون پنجاب نے ریاض پیرزادہ کے پارٹی قیادت سے متعلق بیان پر کہا کہ پارٹی میں ہر بندہ اپنی رائے رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 ایم این ایزکی تعداد والی بات افواہیں ہیں۔


    شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف عوام سے رابطے میں ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پختونوں کوپنجاب میں رہنےکا اتناہی حق ہےجتنادوسروں کو‘راناثنااللہ

    پختونوں کوپنجاب میں رہنےکا اتناہی حق ہےجتنادوسروں کو‘راناثنااللہ

    لاہور:وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کاکہناہےکہ پختون ہمارے بھائی ہیں ان کوپنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہےجتنا دوسروں کوہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئےوزیرقانون راناثنااللہ کا کہناتھاکہ سرچ آپریشن میں عام شہری کوبھی کچھ مشکل سےگزرناپڑتاہےاس صورت حال پرشہریوں سےمعذرت چاہتےہیں۔

    راناثنااللہ نےکہاکہ کوشش ہوگی سرچ آپریشن میں شہریوں کی عزت کوملحوظ رکھاجائےجبکہ سندھ اورکےپی کےمیں کچھ لوگ پوائنٹ اسکورنگ کررہےہیں۔انہوں نےکہاکہ امیرمقام کویقین دلاتاہوں ان کےخدشات دورکرنےکی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن رہنما امیرمقام کا کہناتھاکہ ملک میں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں۔انہوں نےکہاکہ پختون اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیزبنےاوراپنےگھرچھوڑے۔

    امیرمقام کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےاعتراف کیاپختونوں نےبہت قربانیاں دیں،انہوں نےکہاکہ دہشت گردکاکوئی مذہب اورنسل نہیں ہوتی۔

    انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن پورےملک کی نمائندگی کرتی ہے،خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت ہے۔

    مسلم لیگ(ن) چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی‘مولابخش چانڈیو

    واضح رہےکہ دوروزقبل پیپلزپارٹی کےرہنما مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ کچھ لوگ سیہون گئے لیکن درگاہ لعل شہبازقلندر نہیں گئے۔ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ(ن) چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی۔