Tag: رانا ثنااللہ

  • بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، رانا ثنااللہ نے سرفراز بگٹی کو خبردار کردیا

    بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، رانا ثنااللہ نے سرفراز بگٹی کو خبردار کردیا

    لاہور : ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کے بارے میں بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ، نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک ،عوام کیساتھ دشمنی کی گئی ، ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔

    ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ، نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں،ان کی فکر چھوڑیں اپنے کام پرتوجہ دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ سےکہاں جانا ہے یہ وزیرداخلہ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہوگا ، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

  • ‘قمر باجوہ اور فیض حمید قومی مجرم ہیں’

    ‘قمر باجوہ اور فیض حمید قومی مجرم ہیں’

    اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ قمرباجوہ اورفیض حمید قومی مجرم ہیں، جیسے مشرف کو کٹہرے میں لائے تھے ان لوگوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگن کے رہنما رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، قمرباجوہ اورفیض حمید قومی مجرم ہیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معیشت کا بھٹہ بٹھانے کے یہ لوگ ذمہ دارہیں، جن لوگوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ان کیخلاف مقدمہ ہوناچاہیے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ کوئی یہ سمجھےکہ ہم نے آتے ساتھ ہی انتقام کے پیچھے پڑجاناہے، جیسے مشرف کو کٹہرےمیں لایا گیا ان لوگوں کو بھی لانا چاہیے، ہم نے مشرف کو کٹہرے میں لانےکیلئے مشکلات بھگتیں۔

    نواز شریف کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کل پارٹی اجلاس میں بیان پالیسی بیان ہے، جنہوں نے ملک کو اس صورتحال دو چار کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

    رانا ثنااللہ نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کو میں نے کہا تھا آپ نے میرے خلاف کیس بنایا ہے تو قمرباجوہ کا کہنا تھا کہ میں نے کیس نہیں بنایا، جس پر میں نے کہا آپ نے ہی بنایا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی پر لاکھوں کارکنوں کولاہورلانا چاہتے ہیں،ان کوایئرپورٹ سےاقبال پارک لےجایاجائےگا، نواز شریف اقبال پارک میں عوام سےخطاب کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے، رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے  ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کے ساتھ محدود سطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

    پیپلزپارٹی سے محدودسطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات بھی کم ہیں، پیپلز پارٹی کی ن لیگ پر تنقید انہیں سوٹ کرتی ہے جس کا انہیں حق ہے۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بطورسیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ملنا چاہیے، پی ٹی آئی کو نو مئی کے ذمےداروں سے خود کو علیحدہ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات کے بعد کسی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ، نواز شریف21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، شاندار استقبال ہوگا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا مقبول کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔

  • مریم نواز اور رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست  سماعت کیلئے مقرر

    مریم نواز اور رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔

    نیب نے شمیم شوگرملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بھی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

    چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 23اگست کوسماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

  • رانا ثنااللہ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ  کے فیصلے کو پارلیمان کی توہین قرار دے دیا

    رانا ثنااللہ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے فیصلے کو پارلیمان کی توہین قرار دے دیا

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے فیصلے کو پارلیمان کی توہین قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے جسٹس اینڈ ریویو ایکٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پارلیمان کی توہین کی، مستقبل میں اس فیصلے کا نوٹس اور ردعمل آئے گا۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اختیار سے تجاوز کیا، پارلیمان آئین میں ترمیم کرکے یہ اختیار واپس لےسکتی ہے۔

  • ‘وزیراعظم کو اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کسی سے مشاورت کی ضرورت نہیں’

    ‘وزیراعظم کو اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کسی سے مشاورت کی ضرورت نہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کواسمبلی کی تحلیل سےمتعلق کسی سےمشاورت کی ضرورت نہیں، ضروری نہیں کہ الیکشن 90 دن میں ہوں،70،65 دن میں بھی ہوسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ وزیراعظم کےعلاوہ کسی کونہیں معلوم، وزیراعظم کواسمبلی کی تحلیل سےمتعلق کسی سےمشاورت کی ضرورت نہیں۔

    انتخابات کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ الیکشن 90 دن میں ہوں،70،65دن میں بھی ہوسکتےہیں۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ہرسیٹ پر ن لیگ کاامیدوارہوگا، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 100 سے زائد نشستیں جیتیں گے اور پنجاب اسمبلی کی200نشستیں جیتنےکی پوزیشن میں ہیں۔

    وزیرداخلہ راناثنااللہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے۔

  • وزیراعظم فیصلہ کریں گے اسمبلی تحلیل کرنی ہے یا نہیں، رانا ثنااللہ

    وزیراعظم فیصلہ کریں گے اسمبلی تحلیل کرنی ہے یا نہیں، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے اسمبلی مدت پوری کرکے ختم ہونی چاہیے لیکن وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ اسمبلی تحلیل کرنی ہے یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ راناثنااللہ نےکہا کہ نو مئی کے بعد ملک میں انتخابات کیلئے ماحول سازگار بنایا جاچکا ہے، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور صاف وشفاف ہوں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے جتھے کے الیکشن نتائج ماننے یا نہ ماننے سے فرق نہیں پڑتا، تحریک انصاف نےملک میں تباہی کی اور نفرت پھیلائی۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ میری خواہش ہے اسمبلی مدت پوری کرکے ختم ہونی چاہیے لیکن وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ اسمبلی تحلیل کرنی ہے یا نہیں۔

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اختلافات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، مختلف مسائل پردونوں جماعتوں کا اپنا اپنا نکتہ نظر ہے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ میاں نواز شریف آٸندہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آٸیں گے اور پارٹی کی کی انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے۔

  • وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت میں خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث ایف آئی سی منتقل کیاگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے ہارٹ اٹیک جانچنےکے لیے کیا گیا ڈراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا، بخار کے ساتھ دل کا درد بھی تھا۔

  • عمران خان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، رانا ثنااللہ

    عمران خان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، اگر شواہد ملے تو عمران کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ٹرائل بھی آرمی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، فوجی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد ملے توعمران خان کا ٹرائل بھی آرمی ایکٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔

    رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سویلین آرمی تنصیبات پر چڑھ دوڑے تو اس کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے بھی ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور انونی ٹیم غور کر رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نو مئی واقعات پر اب تک چار سونناوے ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں، جن میں سے چھے کا ممکنہ طور پر آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو سکتا ہے، اب تک تینتیس ملزم فوجی حکام کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔.

    گذشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حساس تنصیبات پر حملے کا ٹرائل ملٹری ایکٹ کے تحت ہی ہوسکتا ہے، آرمی ایکٹ 1952 گزشتہ71سال سے نافذ ہے، اسے بار بار مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن آج تک آرمی ایکٹ کوکالعدم قرارنہیں دیا گیا کیونکہ اسکی ضرورت ہے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ ممنوعہ علاقوں کے حوالے سے پورے پاکستان میں7ایف آئی آربنتی ہیں، سات میں سے چار کیسز کے پی اور تین کیسز پنجاب میں ہیں، کوئی بھی ادارہ اس قوم کا فخر ہوتا ہے۔

    راناثنا اللہ نے واضح کیا کہ کوئی ملٹری کورٹ نہیں بنائی جارہی اور کوئی آئینی ترمیم نہیں کی جارہی۔

  • 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

    9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا زلمے خلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کس کا کیا اسٹیٹس ہے یہ میری ڈومین نہیں ہے نا ہی اس پر بات کر سکتا ہوں، یہ کس طرح سے داخل ہوئےکیسےروکاگیایانہیں روکاگیا یہ اب غیرمتعلقہ ہے، سوال یہ ہےکیایہ داخل ہوئے یا نہیں اگر ہوئے تومتعلقہ قانون کےمطابق ٹرائل ہوگا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں عارضی طور پر نام ڈالے گئے ہیں، جن پرالزام ہوگا ان کے نام ای سی ایل میں رہیں گے، یہ آدمی فتنے کی سیاست کا سرغنہ ہے اس کے بغیر یہ کام ہو نہیں سکتا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس بنیادپرچھوڑاجارہاہےکہ اب یہ کسی قسم کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے، عدالت نے بھی کہا ہے کہ ان سے بیان حلفی لیں، صرف اس بنیاد پر چھوڑا جا رہا ہے کہ آئندہ یہ ایسا نہیں کریں گے۔

    پرویزالہیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ 3 باروزیراعلیٰ پنجاب رہےانہیں چھپنا زیب نہیں دیتا، چوہدری پرویزالہیٰ خود کو پیش کریں آپ کا احترام کیاجائے گا، وہ پیش ہوکر الزامات کاجواب دیں۔

    ملٹری کورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا اپنا طریقہ کارہے، آرمی چیف کی طرف سے ہدایات بھی ہیں، میرا خیال ہےکوئی اتنےزیادہ لوگ نہیں جن کا ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو۔

    ملک میں انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک ہی دن اور تمام اسمبلیوں کےہوں گے، نگراں سیٹ اپ کے تحت الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے امکان ظاہر کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، زلمے خلیل زادجگہ جگہ سے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، زلمےخلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیاجارہاہے، اس کو میرانام انہوں نےلکھ کربھیجا ہوگا اسکا نام بھی لیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فیاض چوہان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے اور تحقیقات ہوگی۔