Tag: رانا تنویر

  • ن لیگی رہنما نے 18 ویں ترمیم میں ترمیم کا اشارہ دے دیا

    ن لیگی رہنما نے 18 ویں ترمیم میں ترمیم کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : لیگی رہنما نے رانا تنویر اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کاشارہ دے دیا اور کہا ذاتی رائے میں اٹھارویں ترمیم میں کام کی بہت گنجائش ہے اور اس میں ترمیم ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کے بیانات کے حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے بابے کام آتے ہیں اور بلاول بھٹو کو اس وقت بابے کی سرپرستی کی سخت ضرورت ہے، بلاول کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیےجس پرلوگ ہنسیں۔

    رانا تنویر نے بتایا کہ 16ماہ اکٹھےحکومت کی،ہر ایک چیز کابینہ سےمنظورہوئی، فیصلوں میں سب سےزیادہ مشاورت پی پی وزراسےہوتی تھی۔ 16ماہ کی حکومت میں پی پی وزرا کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں کب فری اینڈ فیئرالیکشن ہوئے ہیں،میرےیاکسی اورکےکہنےسےالیکشن شفاف نہیں ہوں گے، 2018 کے الیکشن میں اعلیٰ سطح کا افسرذاتی طورپرمداخلت کررہا تھا، 2018 الیکشن میں ہدایات آرہی تھیں فلاں فلاں کوووٹ نہیں دینا، مشکل صورتحال کےباوجود ن لیگ نےنشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی بھی ماضی میں مشکل حالات کےبعددوبارہ اکثریت سےآئی تھی۔

    رانا تنویر نے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں کچھ کمزوریاں ہیں جسےبیٹھ کرحل کرنےکی ضرورت ہے، 18ویں ترمیم کےوقت بھی میں نےچیخ وپکارکی تھی، ذاتی رائے میں اٹھارویں ترمیم میں کام کی بہت گنجائش ہے اور اس میں ترمیم ہونی چاہیے۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ماضی کی بات کرتے ہیں تو پھر ایوب خان کےدورسےشروع کرنی چاہیے، نوازشریف کوخصوصی طورپرسزائیں دی گئیں،نااہل کیاگیا، ان سےحق حکمرانی چھینا گیا،انہیں جیل میں بندکیاگیا، اب اگرعدالتیں انصاف دےرہی ہیں تواس میں برائی نہیں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ دھرنے والے لاڈلے پلس نے سول نارفرمانی کی تحریک چلائی، دھرنے والےلاڈلےپلس نےبجلی کےبل جلائے،پی ٹی وی پر حملہ کیا۔

  • پی اے سی چیئرمین شپ: آصف زرداری نے رانا تنویر کی حمایت کا عندیہ دے دیا

    پی اے سی چیئرمین شپ: آصف زرداری نے رانا تنویر کی حمایت کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے پی اے سی چیئرمین شپ کے لیے رانا تنویر کی حمایت کا عندیہ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ رانا تنویر اچھے انسان ہیں،  پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے۔

    اس سوال پر کہ کیا ن لیگ نے رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نام زد کرنے سے قبل ان سے مشاورت کی، سابق صدر نے کہا کہ خورشید شاہ سے ضرور کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے۔

    انھوں نے حکومتی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہورہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں ہوں گے، تو پھر ملک کون چلا رہا ہوگا؟

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے پیش نظر عوام نہیں، ذاتی مفاد ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

    خیال رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف اگر ملک چلائے گا، تو وہ عوام نہیں اپنے مفاد کے لئے چلائے گا.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف غریب عوام، مزدوراور کسان کا خیال نہیں رکھے گا، قانون آئی ایم ایف کے تنخواہ دارکو سربراہ اسٹیٹ بینک بنانے کی اجازت نہیں دیتا.

  • عمران خان انتشاراورکشیدگی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،راناتنویر

    عمران خان انتشاراورکشیدگی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،راناتنویر

    شیخوپورہ : وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہناہے کہ عمران خان انتشار اور کشیدگی کی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ عمران خان نے ایک بار پھر پاناما پیپرز پر یوٹرن لیا ہے۔

    رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا مطالبہ کیا تھا۔

    وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پانامالیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کے لیے پاناما پیپرز اسکینڈل کبھی نہ خطرہ تھا،نہ ہے اور نہ ہی آنے والے وقت میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں:پانامالیکس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

    واضح رہے کہ پانامالیکس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی تھی ۔