Tag: رانا تنویر حسین

  • کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہورہا ہے؟ وفاقی وزیر نے حقیقت بتادی

    کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہورہا ہے؟ وفاقی وزیر نے حقیقت بتادی

    مرید کے : وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی حقیقت بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

    وفاقی وزر نے انکشاف کیا گدھے کا گوشت 8 ہزار روپے فی کلو ہے، اتنا مہنگا گوشت کون سا ریسٹوریٹ والا خریدے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں سلاٹر ہاؤس کو گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے یومِ استحصال پر احتجاج کیا اور اب یومِ آزادی پر بھی احتجاج کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت سپلائی کیا گیا؟ پولیس کا اہم بیان آگیا

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا طویل عرصے بعد بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کے قریب آیا ہے اور دنیا کا بہترین ٹیرف پاکستان کو ملا ہے، جس سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ایک خفیہ فارم ہاؤس پر چھاپے کے دوران 1,000 کلوگرام گدھے کا گوشت اور 50 سے زائد زندہ گدھے برآمد کیے گئے تھے جبکہ اس کارروائی میں ایک غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس حکام نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی سپلائی کے شواہد نہیں ملے، ‎گودام کے مالک کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گودام مالک نے کرایہ نامہ کی ایس او پی کی خلاف ورزی بھی کی، گودام میں 17 روز کے دوران فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے تھے۔

  • خورشید شاہ نے کہا شہباز شریف بیمار ہیں تو کسی اور کو چیئرمین پی اے سی بنالیں: رانا تنویر

    خورشید شاہ نے کہا شہباز شریف بیمار ہیں تو کسی اور کو چیئرمین پی اے سی بنالیں: رانا تنویر

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے کہا تھا شہباز شریف بیمار ہیں تو کسی اور کو چیئرمین پی اے سی بنالیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی چیئرمین شپ کے لیے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کا نام سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

    رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ اسمبلی میں مل کر چل رہے ہیں، پی اے سی کے سلسلے میں تجویز خورشید شاہ کی طرف سے آئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے لوگوں سے بات کی تو انھوں نے بھی اعتراض نہیں کیا، ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں، کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو دور ہو جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے

    رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہی رہیں گے، یہ تاثر غلط دیا گیا کہ شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے، وہ واپس آئیں گے اور پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے۔

    انھوں نے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل کی اس تجویز پر کہ بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے، پر کہا کہ ندیم افضل واپس اگر پیپلز پارٹی میں آئیں تو تب ہی ان کی تجویز پر غور ہو سکتا ہے، وہ پی پی کی نہیں پی ٹی آئی کی بات کیا کریں۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر

    پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر

    اسلام آباد : چینی سفیر سن وی ڈونگ کاکہناہےکہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کےلیے ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا باعث بنےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیرسن وی ڈونگ کا کہنا تھا کہ اب ترقی علاقائی روابط کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف علاقائی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا بلکہ خطے میں ترقی کا عمل بھی تیزہوگا۔

    دوسری جانب صدر ممنون حسین نےپاک چین اقتصادی راہدری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سی پیک سےنہ صرف ملک بلکہ خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔

    انہوں نے تعلیمی اداروں اور سائنسدانوں پرزوردیا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


    مزید پڑھیں: پاک چین راہداری پورے خطے میں خوشحالی لائے گی، نواز شریف


    وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا اور علاقائی معیشت مستحکم ہوگی۔

    رانا تنویر حسین کاکہناتھاکہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نےکہاکہ ملک کی نوجوا ن نسل کوپاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب منصوبہ بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    واضح رہےکہ وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کاکہناتھاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات نہ صرف پوری دنیا کےلیے مثال ہیں بلکہ خطے میں امن کا ضامن بھی ہیں۔