Tag: رانا ثناءاللہ

  • رانا ثناءاللہ کی 10 ستمبر کو نیب میں طلبی کی وجوہات سامنے آگئیں

    رانا ثناءاللہ کی 10 ستمبر کو نیب میں طلبی کی وجوہات سامنے آگئیں

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی 10 ستمبر کو نیب میں طلبی کی وجوہات سامنے آگئیں ، نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ان سے اہلیہ، داماد اور بیٹی کی جائیدادوں سے متعلق تفتیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو طلب کئے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم راناثناسےاہلیہ،داماد،بیٹی کی جائیدادپرتفتیش اور بسم اللہ سوسائٹی میں خریدےگئے پلاٹس کی تفتیش کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق نیب راناثناسےپیراڈائزویلی فیصل آبادمیں2کروڑکی انویسٹمنٹ پربھی پوچھ گچھ کرے جبکہ فیصل آبادمیں3کروڑ50 لاکھ کی دکان سےمتعلق بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

    راناثنا سے پوچھا جائے گا کہ انھوں نے 8 کروڑکامنافع ظاہرکیایہ منافع کیسے،کب حاصل کیا جبکہ 40کروڑ کی دیگرپراپرٹیز کے شواہد کے حوالے سے بھی تفتیش ہوگی اور فیصل آبادمیں دکانوں اورآرایس کےلمیٹڈمیں انویسٹمنٹ سے متعلق پوچھا جائےگا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ اورن یب کا حاصل کیا گیاریکارڈمطابقت نہیں رکھتا، راناثنااللہ نےاپنےاثاثوں کی مالیت کم بتائی، ان کی فیملی کے ممبران کو بھی طلب کیاجائےگا۔

    شہریاراحمد سےسورس آف انکم سمیت دیگرتفصیلات سےمتعلق پوچھ گچھ ہوگی جبکہ اقراثناسےبسم اللہ سوسائٹی میں پلاٹس،فیصل آبادمیں دکانوں ، آرایس کےپرائیویٹ لمیٹڈمیں انویسٹمنٹ،سورس آف انکم کی پوچھ گچھ ہوگی۔

  • اثاثہ جات کی موجودگی ، رانا ثناءاللہ نئی مشکل میں پھنس گئے

    اثاثہ جات کی موجودگی ، رانا ثناءاللہ نئی مشکل میں پھنس گئے

    لاہور : ڈی جی نیب کے زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں ڈی جی نیب کے زیر صدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا، بورڈ میٹنگ میں تمام ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں میگا کرپشن کے مقدمات میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    ریجنل بورڈ نے رانا ثناءاللہ کیخلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی، فیصلہ کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی رانا ثناءاللہ کیخلاف مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر جامع بریفنگ کے بعد کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہورٹیم نے اب تک رانا ثناءاللہ کیخلاف جاری انکوائری کے دوران 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کی موجودگی کے شواہد اکھٹے کئے ہیں۔

    بورڈ اجلاس کے دوران رانا ثناءاللہ کے اثاثہ جات کی وصولی کی تفصیلات اور ان کے بیانات پر جامع بریفنگ دی گئی، انویسٹی گیشن کے دوران رانا ثناءاللہ اور اہل خانہ کے نام مزید پراپرٹیوں اور اثاثہ جات کی موجودگی کے حوالے سے انکشافات ہونے کا امکان ہے۔

  • منشیات کیس : لاہور جیل میں رانا ثناءاللہ سے اے این ایف ٹیم کی تفتیش

    منشیات کیس : لاہور جیل میں رانا ثناءاللہ سے اے این ایف ٹیم کی تفتیش

    لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناءاللہ سے مبینہ منشیات برآمدگی کیس کے سلسلے میں تفتیش کی، ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں5رکنی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سوالات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ منشیات برآمدگی کا کیس میں اے این ایف کی تفتیشی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں رانا ثناءاللہ اوردیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کی۔

    اے این ایف نے تفتیش سے پہلے متعلقہ عدالت سے اجازت نامہ حاصل کیا تھا، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی اے این ایف کے گریڈ20کے آفیسر نے کی۔

    اس دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی 5رکنی تحقیقاتی ٹیم نے رانا ثناءاللہ اور کیس مین نامزد دیگر ملزمان سے منشیات اسمگلنگ سے متعلق سوالات کیے۔

    مزید پڑھیں: اے این ایف نے گرفتار  رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم سے کسی قسم کا تعاون نہیں اور رانا ثناءاللہ نے عملے کے متعدد سوالات کے جوابات بھی نہ دیے۔

  • رانا ثناءاللہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار

    رانا ثناءاللہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار

    لاہور : ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جس کے بعد تفتیش ازسرنو شروع نہیں کی جا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

    رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اس وقت فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جس کے بعد تفتیش ازسرنو شروع نہیں کی جا سکتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ استغاثہ میں نامزد ایک سو چوبیس افراد میں سے اکثریت اپنا بیان جمع کرا چکی ہے، سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کو نئی جے آئی ٹی بنانے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی وجہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ن لیگ سے عناد ہے۔

    خیال رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے سابق وزیرقانون راناثنا اللہ کو آج طلب کررکھا تھا اور انھیں ساڑھے 10بجے پیش ہونے کا نوٹس بھیجاگیاتھا لیکن وہ حال جےآئی ٹی کےروبروپیش نہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    یاد رہے 19 نومبر 2018 کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کے لیے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور 5 دسمبر کو حکومت کی جانب سے کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرانے پر سپریم کورٹ نے درخواست نمٹا دی تھی۔

    بعد ازاں 3 جنوری 2019 کو محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ ہیں۔

    واضح رہے جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول

    رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول

    لاہور: سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے کر کاروائی شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت موصول ہوئی، رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے۔

    [bs-quote quote=”رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    شکایت کنندہ نے کہا کہ انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے کر کاروائی شروع ہوگی۔

    یاد رہے نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات پر تحقیقات جاری ہے ، جن میں ریاستی اداروں کےفنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال جبکہ اثاثے خریدنے اور پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کے الزامات شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات

    گذشتہ روز چیئرمین نیب جاوید ا قبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہواتھا ، جس میں‌ 16 اہم انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جس میں‌ نثار کھوڑو، محکمہ خوراک سکھر کے افسران کے خلاف انکوائری بھی شامل تھی۔

    نیب نے ایم ڈی نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن وقار زاہد میر، قائم مقام ایم ڈی اوگرا، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، شرجیل میمن، قیصر عباس کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔

    چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیس نہیں کیس دیکھتےہیں!احتساب سب کا۔ کی پالیسی پرقانون کےمطابق عمل پیراہیں،میگاکرپشن کےمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

  • رانا ثناءاللہ کے نجی گارڈز کی کھلے عام اسلحے کی نمائش، پولیس خاموش تماشائی

    رانا ثناءاللہ کے نجی گارڈز کی کھلے عام اسلحے کی نمائش، پولیس خاموش تماشائی

    فیصل آباد : سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہوا میں اڑادیا، پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کے نجی گارڈز کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔

    حکومت چلی گئی پھر بھی ن لیگ کے وزراء کی ٹھاٹھ باٹھ اور ٹور وہی ہے۔ فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ کے نجی سیکیورٹی گارڈز نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کی۔

    سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس میں قانون اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں۔ رانا ثناءاللہ کے نجی سیکیورٹی گارڈز اسلحہ اٹھائے تقریب میں موجود تھے۔

    ان کے پرائیویٹ گارڈز نے پولیس کمانڈوز سے مشابہت والی وردیاں بھی پہن رکھی تھیں، واضح رہے کہ سی پی او فیصل آباد اسلحہ نمائش پر سخت کارروائی کا اعلان کرچکے ہیں مگر رانا ثناء اللہ کے گارڈز کے معاملے پرپولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناءاللہ

    ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناءاللہ

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے خطاب کے بعد حالات ناقابل واپسی کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، ان کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چوہدری نثار نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔

    انہوں نے نوازشریف سے رشتے کو براہ راست نقصان پہنچایا، چوہدری نثار کی کل کی تقریر نےغلام سرور کی جیت کی بنیاد رکھ دی ہے اور حالات ناقابل واپسی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سیٹ جیت کر کون سا پہاڑ توڑ دیں گے، انہوں نے ن لیگ کو برا بھلا کہہ کر اپنی مہم کا آغاز کیا ہے، چوہدری نثارکے حلقےمیں دس سالوں میں ن لیگ نے ہی ترقیاتی کام کیے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف ہم سے زیادہ اہل اور سیاسی نہیں، نہ ہی میں ان کا مقروض ہوں، چوہدری نثار

    رانا ثناءاللہ  کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کےخلاف ن لیگ کا امیدوار ضرور ہونا چاہئے، اسی لیے ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چوہدری نثارنے نہ کہہ کر بھی وہ بات کردی جو وہ اب نہیں کرسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

    خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو خواتین کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کانوٹس بھیج دیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس رانا ثناءاللہ کی جانب سے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کیلئے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھیجا گیا۔

    نوٹس رانا ثناءاللہ کی پٹیالہ ہاؤس رہائشگاہ پر بھیجا دیا ہے، جس میں کا جواب دینے کیلئے 7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عظمی کاردار کو رانا ثناءاللہ کیخلاف بھرپور قانونی جنگ کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

    ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنا نازیبا بیان واپس لے لیا


    جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے واپس لینے کا اعلان کیا مگر معذرت کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے تھوڑی دیر کے لیے اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔

    اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامد نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پر معافی نہیں مانگیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کپتان کے جلسے پر رانا ثناءاللہ کا تضحیک آمیز رویہ، پی ٹی آئی اور پی پی کا رد عمل

    کپتان کے جلسے پر رانا ثناءاللہ کا تضحیک آمیز رویہ، پی ٹی آئی اور پی پی کا رد عمل

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے میگا پاور شو پر رد عمل دیتے ہوئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔

    ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔

    پی ٹی آئی جلسے پر رانا ثناءاللہ کا رد عمل نہایت افسوس ناک رہا، نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کل اسٹیج پر فصلی بٹیرے اور لوٹے براجمان تھے، جلسے میں دہاڑی دار طبقے کو اکھٹا کیا گیا تھا۔

    سابق ن لیگی رہنما ندیم افضل چن کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک لوٹے کے دانت نظر آرہے تھے، روشنی پڑی تو پتا چلا کہ ندیم افضل چن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوٹوں کا پیچھا کریں گے، پنجاب کے سب سے بڑے لوٹے کا مقابلہ نواز شریف یا یا مریم نواز کریں گی۔

    تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا رد عمل


    رانا ثناءاللہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا جلسے میں سیاست دانوں کی فیملیاں بھی شریک تھیں، ن لیگ کی لیڈر شپ گندی زبان استعمال کر رہی ہے، رانا ثنا جیسے لوگوں کی باتوں کا اثر نہیں ہوتا۔

    نوازشریف کو جیل ہوبھی گئی تو ضمانت پر آجائیں گے، رانا ثناءاللہ

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی لیگی رہنما کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ایسے بیانات سے بے حد افسوس ہوا، عمران خان کی اہلیہ کے لیے طلال چوہدری کے الفاظ بھی افسوس ناک ہیں، ہمیں کسی کی ذات سے متعلق ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارکسی پارٹی میں نہیں جائینگے، وہ ن لیگ کا حصہ ہیں، رانا ثناءاللہ

    چوہدری نثارکسی پارٹی میں نہیں جائینگے، وہ ن لیگ کا حصہ ہیں، رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ کا ہی حصہ ہیں وہ کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، عمران خان کہیں سسٹم کی وکٹ ہی نہ گرا دیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کیا وکٹیں گرائیں گے، جہاں سے کوشش ہورہی ہے اُن کو یہ سمجھنا چاہئے، کہیں وہ سسٹم کی وکٹ ہی نہ گرادیں، یہ ریاست کی وکٹ گرانے کے مترادف ہوگا۔

    چوہدری نثارکی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سوال ہر ان کا کہنا  تھا کہ چوہدری نثار نہ تو کسی پارٹی میں جارہے ہیں اور نہ جائیں گے، وہ نون لیگ کا حصہ ہیں ، پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھرپورطریقےسےانتخابی عمل میں حصہ لےگی، عوام 2018 میں ووٹ کو عزت دینے کا فیصلہ کرینگے کیونکہ وہ بھی نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں،۔

    کراچی ہو یا خیبر پخنونخوا وہاں شہبازشریف بطور پارٹی صدر گئے تھے، آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی اتحاد کی ضرورت پڑی تو لازمی کیا جائے گا۔

    پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت کو کم کرنے کیلئے جتھہ بنایا گیا ہے، ایسے جتھے جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی بنائے گئے، اس سے پہلے بھی سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کیلئے ایسےجتھے بنائے جاتے رہے ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو سیاسی گول کے طورپر دیکھتا ہوں، اس جیسی تنظیمیں معاشرے کو تقسیم کرتی ہیں، منظور پشتین کو لاہورمیں جلسہ کرنے سے نہیں روکا، میں منظور پشتین کے تمام مطالبات سے متفق نہیں ہوں۔