Tag: رانا ثناءاللہ

  • عمران خان نے پاجامہ لیکس کا ڈرامہ رچایا، رانا ثناء اللہ

    عمران خان نے پاجامہ لیکس کا ڈرامہ رچایا، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کی طرف سے کسی بھی منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد اس میں ٹوٹ پھوٹ سامنے آتی ہے جس سے برا تاثر پڑ رہا ہے ۔

    فیصل آباد میں جھال خانوآنہ فلائی اوور کا غیر رسمی افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا وزیراعلیٰ شہباز شریف عید کے بعد اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، ٹوٹ پھوٹ کے باعث برا تاثر پڑنے سے بچانے کے لئے غیر رسمی افتتاح کیا ہے ۔

    متحدہ قائد کے سیاسی کردار کے خاتمے کے سوال پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کسی سیاسی لیڈر یا جماعت کا کردار زبردستی ختم نہیں کیا جا سکتا ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رچائے ہوئے پاجامہ لیکس کے ڈرامے کا کوئی قانونی پہلو نہیں ہے، عمران خان کی آف شور کمپنی کے بعد اب اس کا اخلاقی اور سایسی وجود بھی ختم ہو گیا ہے ۔

    خواتین پر تشدد بل کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کیا مولانا شیرانی خود دیکھیں گے کہ کسی خاتون پر ہلکا یا بھاری تشدد ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بار پورے ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے آغاز میں کامیاب ہوں گے۔

  • اعتزاز احسن ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں،  رانا ثناء اللہ

    اعتزاز احسن ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لگتاہےسی پیک منصوبہ ناکام بنانےکے لیےاعتزازاحسن کو ہمسایہ ملک سے امدادمل رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کےباہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق راناثناء اللہ نے اعتزاز احسن کو ملک دشمن عناصرکا ایجنٹ قراردیتےہوئے ملک دشمنوں سے پیسےلینے کا الزام لگا دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ کسی کے اشاروں پر سی پیک منصوبے کی ناکامی کیلئے کام کررہے ہیں جس کے لئے ان کو ہمسایہ ملک سے امداد بھی مل رہی ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ستر سوال بھی مسترد کردیئے ہیں، سات کےجواب نہیں دیئے تو ستر کے کیوں دیں؟

    اپوزیشن کوچورقراردیتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ حزب اختلاف وزیراعظم نواز شریف کی تقریرکے بعد چاروں شانے چت ہوکر ایوان سےبھاگ کھڑی ہوئی۔

    اپنی گفتگو میں راناثناءاللہ نےحکومت کےخلاف پیش پیش شیخ رشید کوبھی آڑےہاتھوں لیا۔

     

  • پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، رانا ثناءاللہ

    پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی معاونت سے صوبے میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک کی کارروائیوں میں 5221 لوگوں کو حراست میں لیا گیا، حکومت کے پاس دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

    ایوان وزیراعلٰی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف مسلح افواج کے دستوں ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی معاونت سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک شیڈول فورتھ میں پائے جانے والے افراد سمیت سینکڑوں لوگوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک پر جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یوسف نامی شخص کو ملزم قرار دینا قبل از وقت ہو گا۔ سنی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد اور لاہور میں دیئے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر ان لوگوں کو منتشر کرنا نہایت آسان کام ہے لیکن حکومت ایسا نہیں کرے گی۔

    اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ ہر پارک، سکول اور امتحانی مرکز کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، پارکوں پر حملے کی اطلاع پولیس کے پاس نہیں تھی جبکہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

  • مولانا فضل الرحمن گھرمیں تابعدارشوہرہیں ،رانا ثناءاللہ

    مولانا فضل الرحمن گھرمیں تابعدارشوہرہیں ،رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان باہر آکر جاہ و جلال دکھاتے ہیں گھر میں تابعدار شوہرہیں ۔ یہ بات انہوں نے لاہورمیں علما ء کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علماء کرام غور وفکر کے بعد تجاویزدے کر ہماری رہنمائی فرمائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کڑا سسٹم زیادتی اور تیزاب گردی کرنے والے ملزمان کے لئے ہے ،اس کا اطلاق ہر باپ ،بھائی اور بیٹے پر نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحفظ حقوق نسواں بل میں 7ترامیم حکومت جبکہ ایک ترمیم جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم کی جانب سے شامل کی گئی۔

    رانا ثنا اللہ نےبتایا کہ تحفظ حقوق نسواں بل میں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا ہے ،مولانا فضل الرحمن کو کڑا پہننے سے استثنیٰ مل جائے گا۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سےمنظورہونے والے بل میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کے ہاتھ میں کڑا پہنادیا جائےگا۔

     

  • ذیادتی کیس اور ہاتھ کاٹنے کے ملزمان کو جلد سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ

    ذیادتی کیس اور ہاتھ کاٹنے کے ملزمان کو جلد سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حافظ آباد میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں چودہ سال کی لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایوان وزیر اعلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حافظ آباد میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کا تعلق خواہ کسی سے بھی ہو اور وہ جتنے بھی بااثر ہوں قانون کے مطابق انھیں سزا دی جائے گی۔

    رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ لاہور زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ڈی این اے رپورٹ کے بعد واقعہ کے تمام ثبوت اور شواہد عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں وہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو شام میں جہاد کی کے لئے ابھار رہے تھے۔

    رانا ثناءاللہ نے اس موقع پر زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے قیام کے مطالبے کو بھی مسترد کردیا۔

  • رانا مشہود کی گرفتارکیے جانے سےمتعلق افواہیں غلط ہیں، رانا ثنااللہ

    رانا مشہود کی گرفتارکیے جانے سےمتعلق افواہیں غلط ہیں، رانا ثنااللہ

    لاہور: رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ رانا مشہود کی گرفتار کیے جانے سے متعلق افواہیں غلط ہیں تاہم ان سے انکوائری ضرور شروع کی گئی ہے۔

    رانا ثنااللہ پاکستان بار کونسل کی لیگل ایڈ کے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود پر ابھی صرف الزام ہے اور انھیں صفائی کا پورا حق حاصل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو گئی تو ہمیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں تاہم اگر پراجیکٹ کے منتظمین سے غفلت ہوئی ہے تو ذمہ دار وں کو ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا وزیراعظم پاکستان نے اس معاملے پر انکوائری شروع کروا دی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو شکایات ہیں تاہم ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام غلط ہے ۔

  • بچوں کے ساتھ بدفعلی کا کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا، رانا ثناءاللہ

    بچوں کے ساتھ بدفعلی کا کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا، رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے سینئر وزیر رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ قصورمیں بچوں سے زیادتی کے واقعات کئی سال سے ہورہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قصور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کا کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا جبکہ قصور میں دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔

    دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتےہیں۔ جبکہ ڈی پی اوکا کہنا ہے ویڈیو کلپس اصلی لگتےہیں، فرانزک ٹیسٹ کرائیں گے۔

    قصور میں کم سن بچوں سے گھناونے کھیل کا حکومت پنجاب نے اعتراف کرلیا کہ ایسے واقعات کئی سال سے جاری ہیں۔

    آر پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو زمین کے تنازعہ کی وجہ سے زیادہ اچھالا جارہا ہے، پریس کانفرنس کے دوران آر پی او نے کیمرے بند کرادیئے اور کہا کہ آف دی ریکارڈ کُھل کر بتائیں گے کہ کیا معاملہ ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ویڈیوکلپس ملزمان کےموبائل فونزاورمیموری کارڈ سے ملے جو اصلی لگتےہیں فرانزک ٹیسٹ کرائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ آٹھ سال قبل بچوں سے زیادتی اور فلم بندی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن کے بعد کیسز رجسٹر کئے گئے تھے جبکہ ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    لاہور : پنجا ب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی آمد پر نون لیگ کے اراکین نے والہا نہ استقبا ل کیا۔

    اس موقع پررانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین کا استقبا ل اجلاس چھو ڑ کر کیا۔رانا ثناءالہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آمد  جمہو ریت ، آئین و پارلیمنٹ کی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پا کستان تحریک انصاف کے اراکین کی آمد پر مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکومت واراکین نے قومی اسمبلی کے برعکس پی ٹی آئی کے اراکین کا والہا نہ استقبا ل کیا۔

    قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے رہنمامحمود الرشید کا استقبا ل  سابق صو با ئی وزیر رانا ثنا اللہ  نےپر جوش انداز میں اسمبلی سے با ہر آکر انہیں بغلگیرکیا ۔

      رانا ثناءاللہ اراکین کو احترام کے ساتھ ایوان میں لیکر آئے، انہوں نے پی ٹی آئی کی آمد کو جمہو ریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح سے تعبیر کیا۔

    محمو د الرشید کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ نظا م کی بہتری اور عوام کی فلا ح کیلئے ہر فورم پر گفتگو کریں گے۔

  • عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کیخلاف سازش کی ہے، رانا ثناءاللہ

    عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کیخلاف سازش کی ہے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہناہے کہ عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کےخلاف سازش کی ہے۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد واقعہ کی فوٹیج تمام چینلزپرموجود ہے فائرنگ کا ملزم بھی گرفتار ہوچکا ہے‘ اب کس بات کا شورہے؟ ملزم کو ن لیگی کارکن ثابت کرنے کی ناکام کوشش پر پی ٹی آئی معافی مانگے۔

     انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اس لئے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نےرانا ثنااللہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ فیصل آباد سانحے میں ملوث تھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث ان کی وزارت بھی واپس لی گئی۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف رانا ثناءاللہ کو ان کےمنطقی انجام تک پہنچائے گی اوروہ جلد ہی خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔

  • شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    لاہور: مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اورترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف جو تصاویر اور شواہد پیش کئے ہیں وہ انہیں سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شیریں مزاری اور پی ٹی آئی کےدیگر رہنماؤں کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس شواہد اور تصاویر تھیں تو پہلے کیوں نہیں دکھائیں گئیں۔

    زعیم قادری نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی نے جعلی تصاویر تیار کیں، ایک سوال کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کا  لاہور میں ہونے والا احتجاج آئین کے دائرے میں رہا تو اسے تحفظ فراہم کریں گے۔