Tag: رانا ثناءاللہ

  • عمران خان کو فیصل آباد میں یلغار نہیں کرنے دینگے، رانا ثنااللہ

    عمران خان کو فیصل آباد میں یلغار نہیں کرنے دینگے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کہنا ہے کہ فیصل آباد کی عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے،کسی کو بھی زور زبردستی فیصل آباد بند کرانے نہیں دیں گے۔

    فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ نے کپتان کو خبردار کیا کہ فیصل آباد پر یلغارنہیں کرنے دینگے، رانا ثنااللہ نے جوش خطابت میں نا صرف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ذاتیات پر بھی اتر آئے، انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کو متنبہ کیا اگر اوقات بھولے تو ہرگز لحاظ نہیں کرینگے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، لہذا عمران خان احتجاج ختم کریں اور مذاکرات پر توجہ دیں۔

  • جسے جے آئی ٹی پر اعتراض ہے وہ عدالت جائے، رانا ثناءاللہ

    جسے جے آئی ٹی پر اعتراض ہے وہ عدالت جائے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ طاہر القادری کے بیان پر بھڑک اٹھے ان کا کہنا تھا جسے جے آئی ٹی پر اعتراض ہے وہ عدالت جائے۔

    لاہور میں طاہر القادری کی جے آئی ٹی پرکڑی تنقید نےحکومتی حلقوں میں ہل چل مچادی، سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آگئے اور واضح الفاظ میں کہہ ڈالا کہ اگر جے آئی ٹی پر طاہرالقادری کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن سازش نہیں تھا،وزیراعظم سمیت جس کو بھی جے آئی ٹی بلائی گی وہ پیش ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا عدالت چاہے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کر دے،عمران خان کی باتیں بدنیتی پر مبنی ہیں، جے آئی ٹی جلد حقائق تلاش کر کے قوم کےسامنے لائے۔

  • رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست

    رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری ٹریبونل کے جج کے خلاف بیان بازی رانا ثناءاللہ کومہنگی پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے خلاف کارروائی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو درخواست دے دی گئی۔

    ٹریبونل کے معاون عبداللہ ملک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی سے کرائی گئی تاہم اب اس ٹریبونل کی رپورٹ کو حکومت تسلیم نہیں کررہی ۔

    پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثنااللہ میڈیا پر فاضل جج کے خلاف بیان بازی کرکے انہیں متنازعہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ رپورٹ پر عوام کے اعتماد کو متزلزل کرسکیں۔

    رانا ثناءاللہ کی جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان بازی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ معاملے کا ازخود نوٹس لیں اوررانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

  • بیریئرہٹانےپر28اہلکاروں کازخمی کردیاگیا، رانا ثناءاللہ

    بیریئرہٹانےپر28اہلکاروں کازخمی کردیاگیا، رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد: پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون میں کاروائی ڈھائی تین ہزا ر لوگو ں کی مزاحمت پر کی گئی۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون میں سڑکوں سے بیئرہٹانے گئے گئے، ڈھائی تین ہزارلوگوں کی مزاحمت پر کاروائی کی گئی، نجی طور پر بیئریر لگائے جائیں تو وہ نوگو ایریا ہوتا ہے ،استعفی اس لیئے دیا کہ ٹریبونل کے سامنے پیش ہونا تھا نوازشریف،بینظیربھٹو،آصف زرداری اورعمران خان میں فرق ہے۔

    پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی کے سوالات کے جوابات میں اُن کا کہناتھاسیاستدان کوزیب نہیں دیتاوہ کہےمیں یہ کروں گایامرجاؤں گا، انتخابی نظام میں اب بھی خامیاں ہیں،مزیدبہتری کی ضرورت ہے۔

    اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا مسٗلہ دھاندلی نہیں تھا، اُنہیں اسلام آباد لانے والوں نے انہیں یقین دلایا ہوگا کہ حکومت جانے والی ہے، الیکشن سےپہلےسارےتجزیےکہہ رہےتھےن لیگ پنجاب میں جیتےگی، عمران خان صاحب اتنےسادہ آدمی نہیں ہیں غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں ہیں، پاکستان میں ہمیشہ ہارنےوالی پارٹی دھاندلی کاشور مچاتی ہے۔

  • حملوں سے ثابت ہوگیا کہ مذاکرات کون سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،رانا ثناءاللہ

    حملوں سے ثابت ہوگیا کہ مذاکرات کون سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،رانا ثناءاللہ

    صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے ثابت ہوگیا کہ مذاکرات کون سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

    پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے یہ بات سامنے آگئی کہ کون مذاکرات کے حق میں ہے اور کون نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جو ہتھیار نہیں ڈالنا چاہتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں،  انکا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔