Tag: رانا ثناء اللہ

  • ’’دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے‘‘

    ’’دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے‘‘

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والے دہشت گردوں کو نہ کوئی ڈھیل دی جائے گی اور نہ ہی ان سے مذاکرات ہونگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات ممکن ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان کے زمینی حقائق اور اس کے بنیادی مسائل سے کوئی انکار نہیں لیکن ان مسائل کو جواز بنا کر دہشت گردی سے منسلک یا اس کی وجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہونگے۔ دہشت گردی ایک جرم ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے دوسرے مسائل حقیقی ہیں انہیں حل کرنا بھی ضروری ہے ،لاپتہ افراد کا مسئلہ حقیقی ہے اس کو حل کیا جانا چاہیے لیکن ایسے مسائل کو دہشت گردی کے ساتھ رکھ کر حل نہیں کرنا چاہیے، یہ تاثر دینا کہ بلوچستان کے دیگر مسائل کی وجہ سے دہشت گردی ہورہی ہے تو یہ غلط ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو استعفیٰ دے

    علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، انہیں کل اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی سے تنخواہیں چاہئیں اور باقی یہ اسمبلی نہیں آتے، پی ٹی آئی کو بالکل ملک کی فکر نہیں ان کو بس اپنے لیڈر کی فکر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس کیلئے پارلیمان میں موجود جماعتوں کے ارکان کی تعداد کا تعین کیا گیا، اجلاس میں نواز شریف کی پارٹی کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔

  • بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ، رانا ثناء اللہ

    بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں اور پاک فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ جعفر ایکسپریس سانحے میں شہید پاک فوج کے جوان مزمل حسین کے فیصل آباد میں آبائی گھر گئے، لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید کیا گیا ، یہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا، ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیا کر رہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوتے ہیں انڈین میڈیا نے شور و واویلا شروع کردیا ، یوں لگتا ہے جیسے انڈین میڈیا اور مخصوص سیاسی جماعت کو اس حملے کا پتا تھا۔

    سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں را کا ہاتھ ہے ، سب دہشت گردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے لیکن پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔

    انھوں نے مزید کہا ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے لیکن وہاں کی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار ہے.

    انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پہلے سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں آپریشن ہو رہے ہیں، دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا رہا ہے، دہشتگرد جلد نیست و نابود ہوں گے ۔

    رانا ثناء نے واضح کیا کہ پاک فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں ہے، واقعہ کے بعد چند گھنٹے میں مسلح افواج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا، جائے وقوعہ سب کے لئے کھلا ہے ، کوئی بھی وہاں جا کر دیکھ سکتا ہے۔

  • راناثنااللہ کا  بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری  کا مقدمہ بنانے کا اشارہ

    راناثنااللہ کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کا مقدمہ بنانے کا اشارہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری جیسا مقدمہ بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹوئٹ کیا ہے مقدمہ تو بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے نجی وی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ کشیدگی بڑھ گئی ہے مجھے لگتا ہے اب ڈائیلاگ کا راستہ ممکن نہیں، جس سے جو ہوگا وہ کرے گا۔

    بانی پی ٹی آئی پر غداری کا مقدمہ بنے کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے واضح کہا کہ مجیب الرحمان سے متعلق جو پوسٹ کی ہے، اس پر مقدمہ تو بن سکتا ہے۔

    علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو اٹھا کر باہر پھینک سکتا ہے، تواُسے بھی پھینکا جاسکتا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئےایسی باتیں کررہےہیں

    خیال رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک بار پھر وفاقی حکومت اور گورنر فیصل کریم کنڈی پر برس پڑے تھے اور کہا کہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکال کر پھینک دوں گا، ساتھ ہی گاڑی، پٹرول اور کھانا بھی بند کردوں گا، میری کسی چور اور چور کو لیڈر ماننے والے سے رشتے داری نہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ ٹویٹ کی تفتیش جاری ہے۔

  • مریم نواز اپنے والد  نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی، رانا ثناء اللہ

    مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : ن لیگی رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ تاریخی لمحہ ہے، پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نوازپنجاب کی خدمت کاسب سے بڑا منصب سنبھالنے جا رہی ہیں۔مریم نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر بیٹی مریم نواز پنجاب کی خدمت کاسب سے بڑے منصب سنبھالنے جارہی ہیں، یہ تاریخی لمحہ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب خدمت کامنصب ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو روایت نوازشریف نے قائم کی جسے شہبازشریف نے آگے بڑھایا تھا، اسی روایت کو مریم نواز بھی آگے بڑھائیں گی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی منتخب وزیراعلیٰ ہونگی ،میرٹ پر کام کریں گی اور ان شااللہ مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج بدتہذیبی اور نفرت کی سیاست کا ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا ہوگا جس سے معاشی استحکام آئے گا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کیساتھ ہوں، جہاں ضرورت ہوئی میں حاضرہوں گا۔

  • رانا ثنااللہ کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    رانا ثنااللہ کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 28 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کودھمکیاں دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    گوجرانوالہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کئے اور پولیس کو حکم دیا کہ  رانا ثنااللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔

    اس سے قبل  وکلا نےعدالت میں رانا ثنااللہ کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی ، دوران سماعت گجرات  پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی سٹی ملک عدنان پیش ہوئے تھے۔

    ڈی ایس پی نے عدالت کو بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ کو بہت تلاش کیا لیکن نہیں مل سکے اور عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کرا سکے۔

  • غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان پر حملہ کر سکتی ہیں، رانا ثناء اللہ کی وارننگ

    لندن : وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو متنبہ کیا ہے کہ آپ کیخلاف غیرملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے نوازشریف سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹاانسان ہےجوہمیشہ الزام تراشی سےکام لیتاہے، پہلے4لوگوں کا کہا تھاکہ انہوں نے میرے قتل کی سازش بنائی ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پرالزام عمران خان کا مخالفین کیخلاف پروپیگنڈا ہے، عمران خان کومتنبہ کرتاہوں آپ کیخلاف غیرملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔

    عمران خان کے الزامات سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایجنسیوں کااندازہ ہوگا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے، ایسا بیان عمران خان کی زندگی کیلئےخطرہ بن سکتا ہے، 26نومبرکو بھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سےخطرہ تھا۔

    ڈالر کی اونچی اڑان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد زمین پرگرےگا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ جب ملک کےاندرہی ایسےلوگ ہوں تویہ بھی بدقسمتی کی صورت ہے، چاہتےہیں کہ ووٹ کی طاقت سےعمران خان کی سیاست مائنس کریں۔

  • نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس:   کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ  کی  عبوری  ضمانت میں 15  اکتوبر تک توسیع

    نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس: کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    رانا ثناءاللہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ کیپٹن صفدر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ کیپٹن صفدر پشاور میں ہیں لہذا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

    تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ کیپٹن صفدر اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کارکنوں کو حملے اور تشدد پر اکسایا ۔

    رانا ثنااللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد اور ہنگامہ آراٸی اور تشدد کا الزام جھوٹ ہے، لہذا عدالت عبوری ضمانت منظورکرے ، جس پر عدالت نے ن لیگی رہنماؤں کی 15 اکتوبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کی تھی، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے تھے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ لیگی کارکنان نے نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی تھی

  • مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء کا ممکنہ گرفتاری پر عدالت سے رجوع

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء کا ممکنہ گرفتاری پر عدالت سے رجوع

    لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے نیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق رانا ثناانلہ کی جانب سے دائر درخواست میں چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے، چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی اور نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا جن پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    راناثنااللہ کے مطابق نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہے ہیں اور انکوائری کے دوران طلبی پر پیش ہوتے رہیں گے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے نیب انھیں گرفتار کر لے گی لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔ درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل کرے گا۔

  • رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کیلئے انسداد منشیات عدالت سے رجوع کرلیا

    رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کیلئے انسداد منشیات عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کے لئے انسداد منشیات عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا کہ  منشیات برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے  ضمانت پر رہائی کے لئے انسداد منشیات عدالت میں درخواست دائر کردی ، رانا ثناء اللہ نے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کے بعد تمام مقدمہ جعلی ثابت ہوتا ہے ،عدالت سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ کا جائزہ لے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حکومت پر تنقید کرنے پر میرے خلاف سیاسی کاروائی کی گئی اورمنشیات برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    خیال رہے انسداد منشیات کی عدالت نے دیگرنکات کی بنیاد پر پہلی بار درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ رانا ثناء اللہ نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر کے واپس لے لی تھی۔

    مزید پڑھیں : رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

    یاد رہے 2 نومبر کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی تھی۔

    واضح رہے رواں سال یکم جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حراست میں لیا تھا، اے این ایف مطابق فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی گئی تھی، گاڑی سے برآمد منشیات میں ہیروئن شامل تھی۔

    اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک گرفتار اسمگلر نے دوران تفتیش رانا ثنا اللہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا انکشاف کیا تھا۔

  • فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنائاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا اور کہا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ تین دن میں معافی مانگیں، اگر معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

    یاد رہے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ، جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔

    بعد ازاں فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا تھا فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔

    ان کا کہنا تھا فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔