Tag: رانا ثناء اللہ

  • لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثناء اللہ کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثناء اللہ کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

    لاہور: ہائی کورٹ نے فیصل آباد کے حلقے این اے 106 پر رانا ثناء اللہ کی کام یابی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں این اے 106 پر رانا ثناء اللہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج نے ن لیگی رہنما کی کام یابی کا نوٹیفکیشن رکوا دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا، رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست این اے 106 سے ناکام ہونے والے امیدوار نثار احمد نے دائر کی۔

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دیا، اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ن لیگی رہنما اسلامی شعائر کے خلاف بیانات دیتے ہیں، رانا ثناء اللہ کو نا اہل قرار دے کر کام یابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

    نوازشریف کے استقبال کو رانا ثنا اللہ نے حج سے بڑا قرار دے دیا

    عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا کہ وہ ن لیگی رہنما کی بہ طورِ ایم این اے فیصل آباد کے حلقے میں کام یابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔

    واضح رہے کہ انتخابات سے قبل 13 جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے نواز شریف سے وفاداری دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ لندن سے وطن واپس آنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ جانا حج سے بڑا کام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

    چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، وہ سینئر ہیں  پارٹی انھیں ٹکٹ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ آئین میں 62 اور 63کا جس طرح استعمال ہوا ہے، اس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ان شقوں کو آئین سے نکال دے، وہ ایسا کرسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرکے نااہلی کی مدت بھی کم کرسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوازشریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شق شامل کرنے کا مقصد قوم کے لیے ایک باکردار قیادت دینا ہے۔

    نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    انھوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں طرف سے آئینی رویوں کا اظہار ہونا چاہیے، کوئی آلہ کارماحول خراب کرنےکے لیے پٹیشن لےجائے تو عدلیہ اسے پارلیمنٹ کا راستہ دکھائے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے، رانا ثناء اللہ

    زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے اور اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں، کے پی کے میں جو ضمیر فروشی ہوئی ہے اس کی وجہ عمران خان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آن ریکارڈ کہا کہ کرپشن اوپر ہوتی ہے، لیڈر ٹھیک ہو تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے کہتے تھے کہ میں کرپشن سے پاک ہوں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اب میں عمران خان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کی پارٹی میں جو کرپشن سامنے آئی ہے ضمیر فروشی ہوئی ہےاور یہ آپ خود کہ رہے ہیں کہ پانچ پانچ کڑوڑ میں ضمیر بیچا، کے پی کے میں یہ ضمیر فروشی جو ہوئی ہے اس کی وجہ آپ ہیں۔

    وزیر قانون نے کہا کہ میاں نوازشریف کا ییانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے ، سینیٹ میں بھی اس حوالے سے تقاریر ہوئی ہیں، ہم آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑنا چاہتے تھے لیکن باوجود پوری قوم کو اس راستے سے ہٹایا گیا کیونکہ محسوس ہورہا تھا کہ میاں نوازشریف نے ملک کی ترقی کے لئے کام کیا اور انہیں روکنے کے لئے اس ایجنڈے میں اور بہت سی قوتیں بھی ہیں جن کا ذکر سینیٹ میں کیا گیا۔

    نئی حلقہ بلندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ کا چیر پھاڑ کردی گئی ہے لیکن میں الیکشن لڑوں گا اور بھی جیتوں گا، چئیرمین سینیٹ کے لئے سب سے رابطے ہوں گے، یہ کونسی قوت ہے جو صرف نوازشریف کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔

    میاں رضا ربانی کی تعریف کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت عزت دار شخص ہیں، انھوں نے سینیٹ کی عزت میں اضافہ کیا، رضاربانی حقیقی ڈیموکریٹ اورعوامی بالادستی کےخواہاں ہیں اور اسی بیانیےکےحامل ہیں، رضارانی نے جمہوریت کی بےمثال خدمت کی ہے۔


    مزید پڑھیں : شیر کو سینیٹ سے نکالا گیا تھا، لیکن شیر پھر سینیٹ میں دھاڑ رہا ہے: رانا ثناء اللہ


    انھوں نے مزید کہا کہ رضاربانی کو پیپلزپارٹی بطور چیئرمین لاتی تو ن لیگ کیلئے رد کرنامشکل ہوتا، رضاربانی ایک ایسےامیدوار تھے جو متفقہ امیدوار ہوسکتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کہتی رہی ہے کہ یہ ہمارا بندہ نہیں۔

    آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے اور اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر وکیل ہوں زندگی کا آغاز عدلیہ کے احترام سے کیا، کہاں نہال ہاشمی اورکہاں سپریم کورٹ، ہر وہ قانون جس کا بنچ سے تعلق ہو نہال ہاشمی نے جو تقریر کی تھی وہ کچھ بھی نہیں تھا اور انھوں نے غیر مشروط معافی مانگی ، بابر اعوان جیسےکو معاف کردیا گیا ، نہال ہاشمی کو غیر مشروط پر معافی دیتے تو ان کے وقار میں اضافہ ہوتا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اس ملک نے انشااللہ قائم رہنا ہے تو الیکشن ہونا ہے اور الیکشن فری اور فئیر ہوگا، پارلیمنٹ بالادست نہیں تو پھر کس بات کی جمہوریت، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن ڈھائی مہینے معافی نہیں ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدلیہ کے ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدان چور بن کر رہ گئے ہیں، رانا ثناء اللہ

    عدلیہ کے ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدان چور بن کر رہ گئے ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح صوبائی اسمبلی پنجاب میں بھی عدلیہ کے ریمارکس پر بحث کرائی جائے گی اور اس سلسلے میں تحریک التوائے کار ،اور تحریک استحقاق پیش ہوں گی، عدلیہ کے ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدان چور بن کر رہ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں ججز کے ریمارکس پر بحث کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ بحث صوبائی اسمبلی میں بھی ہوگی کیونکہ ان ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدانوں کے حوالے سے بددیانتی اور چور ہونے کا تاثر قوی ہوتا جارہا ہے ۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان ریمارکس کا سلسلہ کہیں سے بھی شروع ہوا ہو اب اسے مناسب طریقے سے ختم ہونا چاہیے آئین میں ججز کو نکالنے کا مروجہ نظام موجود ہے، اسی طرح وزیراعظم کو بھی تکنیکی بنیادوں کی بجائے عدم اعتماد سے نکالا جائے۔

    راناثنااللہ نےعدالتی احاطےمیں قتل کی واردات پر کہا کہ عدلیہ سے سب کو یکساں ریلیف ملنا چائیے، کسی میں جرات ہے کہ وہ وکلا کی تلاشی لے سکے۔ انتظامیہ کو کام نہیں کرنے دیا جارہا ، سیشن کورٹ میں وکلاء کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کا قتل بھی اسی انتظامی مفلوج پن کا حصہ ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ عابد باکسر کو کسی اور ادارے نے دبئی سے پاکستان منتقل کیا ہو تو وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن لاہور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ان کے پاس نہیں۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان کے استحکام کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو جاتا ہے، رانا ثناءاللہ


    یاد رہے چند روز قبل وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا  کہ کسی کو پارلیمنٹ کا اختیار سلب کرنے کا حق نہیں، پاکستان کے استحکام کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو جاتا ہے، ایک کے گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا دیا گیا اور دوسرے کو رسہ ڈال کر نیب کے سامنے گھسیٹا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • استعفیٰ مانگنے والے مئی 2018 تک انتظارکریں، رانا ثناء اللہ

    استعفیٰ مانگنے والے مئی 2018 تک انتظارکریں، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد : صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ مانگنے والےمئی 2018 تک انتظار کریں، دھرنے اور لانگ مارچ منفی سوچ رکھنے والے سیاستدانوں کے ہتھکنڈے تھے، نوازشریف سعودی عرب مسلم امہ کے رہنما کے طور پر گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مجھ سے ساڑھے چارسال سے استعفیٰ مانگا جارہاہے، استعفیٰ مانگنے والےمئی 2018 تک انتظارکریں انہیں استعفیٰ مل جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال سےملک میں عدم استحکام، افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، دھرنے، لاک ڈاؤن کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان آگے نہ بڑھے، دھرنے، لانگ مارچ منفی سیاستدانوں کے ہتھکنڈے تھے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے اپوزیشن ابہام کا شکار ہے، نواز شریف سعودی عرب مسلم امہ کے رہنما کے طور پر گئے ہیں، وہ امت مسلمہ کیلئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جےآئی ٹی میں تمام افراد پیش ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے کچھ پولیس اور کچھ  پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔

    اس مقدے میں 149 افراد پر الزام عائد ہوا، جن لوگوں پر الزامات ہیں وہ عدالتوں میں بھی پیش ہورہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا، آصف زرداری


    راناثناء اللہ نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ میں کسی خاص شخصیت کو ذمہ دارنہیں ٹھہرایا گیا، پاکستان میں لاشوں کی سیاست کسی کو نہیں کرنے دینگے، ماڈل ٹاؤن مقدمہ چل رہاہے، شہر کے چوکوں اور چوراہوں پر تقاریر کرنا ٹھیک نہیں۔


    مزید پڑھیں: رانا ثنا کا استعفی پہلا مطالبہ ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، حمید الدین سیالوی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • لاہوردھرنا ختم کرانا بھی خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہوردھرنا ختم کرانا بھی خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور کا دھرنا ختم کرانا بھی مولانا خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان یہی معاہدہ ہوا ہے، مظاہرین میرا استعفیٰ مانگتے تو میں بھی دے دیتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے والوں کا مطالبہ زاہد حامد کا استعفیٰ تھا، ان کا مطالبہ مان لیا گیا، اگر مظاہرین میرے استعفے کا مطالبہ کرتے تو میں بھی استعفی دے دیتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور دھرنا ختم کرانا مولانا خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاہدے کی عمل داری کرائیں، یہ اسلام آباد اور لاہور والے مظاہرین کا آپس کا معاملہ ہے۔


    مزید پڑھیں: لاہورمیں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرنے سے انکار


    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے مظاہرین نے فیض آباد کا دھرنا ختم ہونے کے باوجود اپنا دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دھرنا قائدین کا مطالبہ ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو بھی برطرف کیا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا دھرنا فیض آباد دھرنے سے مشروط نہیں ہے۔

  • آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، رانا ثناء اللہ

    آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے آصف علی زردای کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، انہوں نے کہا کہ آپ جن کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے اب ان ہی کی اینٹیں ڈھورہے ہیں، بدکردار شخص پارٹی صدر ہوسکتا ہےتونااہل شخص کیوں نہیں؟

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناء اللہ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا لیکن اگر بد کردار انسان پارٹی کا سربراہ ہو سکتا ہے تو نااہل شخص کیوں نہیں؟


    مزید پڑھیں: جس نے نوازشریف کا ساتھ چھوڑا، لوگ اسے جوتے ماریں گے، رانا ثناءاللہ


    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے افسوس ہے وہ اپنا دکھ ایک طرف رکھیں لیکن جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، آصف زرداری کل تک جن کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے آج ان ہی کی اینٹوں کو ڈھو رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھرنے والوں کی زاہد حامد سے براہ راست ملاقات ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ

    دھرنے والوں کی زاہد حامد سے براہ راست ملاقات ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے چنانچہ احتجاج کرنے والوں کو کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیئے اور دھرنا ختم کردینا چاہیئے.

    وہ میڈیا سے بات کر رہے تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی مسلمان ختم نبوت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتا اور وفاقی وزیر قانون سمیت پوری کابینہ اور معزز اراکین پارلیمنٹ الحمد اللہ مسلمان ہیں جن سے کسی قسم کی کوتاہی یا جان بوجھ کرغلطی کرنے کی امید نہیں کی جانی چاہیئے.

    انہوں نے مزید کہا کہ حلف نامہ اپنی اصل حالت میں بحال ہوچکا ہے جو اسی وزیر قانون، کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن پر کچھ لوگ تحفظات کا اظہار کر رہے ہوتے اور ساتھ حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جس کی رپورٹ پر کارروائی ہو گی.

    رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ طے پایا تھا کہ تحریک لبیک اور زاہد حامد کی براہ راست ملاقات کرائی جائے جو حکومت کروا چکی ہے لیکن اب اچانک دھرنے والے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ انہیں پہلے انکوائری کی رپورٹ آنے کا انتظار کرنا چاہیئے تھا.

  • این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے حلقہ این اے120میں ذمہ داریاں پرویز ملک کو دی گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو الگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ کمپیئن کی ذمہ داری کیلئے پرویز ملک کا نام خود حمزہ شہباز نے ہی تجویز کیا ہے، کیوں کہ حمزہ شہباز اہم دوروں پر جاتے رہتے ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔

    نواز لیگ میں اندرونی اختلافات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ہے ورنہ میں ہر معاملے پر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہوں۔

    ترجمان مسلم لیگ ن کی وضاحت

    علاوہ ازیں ترجمان ن لیگ نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پرویز ملک کو بطور صدر ن لیگ لاہور این اے120کی ذمے داری سونپی گئی ہے لہٰذا مریم نواز اورحمزہ شہباز پرویزملک کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے، رانا ثناء اللہ

    عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے، کوئی ادارہ ملک دشمن نہیں ہوتا، کچھ لوگ ہوتےہیں، عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جمہوریت دشمن قوتیں اپنا بھرپور وارکررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ ملک دشمن نہیں ہوتا، کچھ لوگ ہوتے ہیں، سازش دیوارپرلکھی ہوئی نظرآرہی ہے، عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کامہرہ ہے، عمران کے پیچھے عوامی حاکمیت کو تسلیم نہ کرنے والی قوتیں ہیں۔

    راناثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دینے والا سپریم کورٹ کا فیصلہ سول بالادستی کے خلاف ہے، ججوں کے فیصلے کوعوام نے تسلیم نہیں کیا، سول بالادستی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ کو جج کرنے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سب کچھ کرسکتی ہے، پارلیمنٹ نااہل کرنے والوں کو بھی نااہل کرسکتی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خونی انقلاب کی بات نہیں بلکہ آئینی انقلاب کی بات کررہےہیں۔