Tag: رانا ثناء اللہ

  • اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر چڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔ ایک بار سمجھائیں گے۔ دوسری بار سمجھائیں گے لیکن تیسری بار راستہ روک لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ تحریک انصاف لاشوں کیلیے اسلام آباد بند کرنا چاہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد دھرنا، مرکزی قائدین کو نظر بند اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

     رانا ثنااءاللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ شخص قوم کو نیچا دکھانا چاہتا ہے، ان کا جلسہ گانوں سے شروع ہوتا ہے اور گالیوں پر ختم ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاگل پن کا دورہ ختم ہوجائے گا ورنہ آئین اور قانون کے مطابق انہیں روکنے کی مکمل تیاری ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناءاللہ

     عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شیباز شریف پر کرپشن کے الزام کا دفاع کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف کا اپناچیلنج ہے 15روپے کی بھی کرپشن ہو تو سیاست کا حق نہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

     عمران خان کسی ایک منصوبے کا بتائیں،اس کاپوراریکارڈ سامنے رکھ دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید صادق کی کمپنی پاکستان میں کئی منصوبوں میں کام کررہی ہے، جاوید صادق چین کی کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

     

  • رائے ونڈ مارچ والوں کو کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی، رانا ثناء اللہ

    رائے ونڈ مارچ والوں کو کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں جانے والوں کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو رائے ونڈ مارچ میں مکمل سکیورٹی اور کھلے راستے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور ان کو سواری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ احتجاج کرنے والے آرام سے جلسہ کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی عمران خان رائے ونڈ مارچ میں پانچ لاکھ تو دور کی بات اگر دو لاکھ افراد بھی جمع نہ کر پائے تو احتجاج کرنے والوں کو قوم سے معافی مانگ کر سیاست چھوڑ دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے رائے ونڈ مارچ کے بارے میں تمام منفی خبریں خود پھیلا رہی ہے، قائد نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ مارچ کے روٹ پر کوئی لیگی کارکنان یا ڈنڈا بردار فورس نہیں ہو گی اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور آنے دیا جائے گا۔

     

  • عمران خان احتساب ریلی عید کے بعد نکال لیں، رانا ثناء اللہ

    عمران خان احتساب ریلی عید کے بعد نکال لیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریلی عید کے بعد نکال لیں۔ یہ بات انہوں نے  ایوان وزیراعلیٰ ہاؤس میں زعیم قادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پرصوبائی وزیرقانون نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات موجود تھیں کہ دہشت گرد سانحہ کوئٹہ کے بعد پشاور اور لاہور میں کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

    عمران خان سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی ریلی عید کے بعد کر لیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کل ریلی نکالنے کی بجائے پشاور اور مردان کے زخمیوں کی عیادت کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خدشے کے باوجود ریلی روکنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرسکتے، عمران خان سے درخواست کریں گے کہ کراچی کے لیڈر کی طرح پاگل پن کا مظاہرہ بند کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کی ریلی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے اس سلسلے میں کمشنر اور ڈی سی او اپنی اپنی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں۔

     

  • ایم کیو ایم کے دفاترکو بند یا کھلوانا رینجرزکا کام نہیں، رانا ثناء اللہ

    ایم کیو ایم کے دفاترکو بند یا کھلوانا رینجرزکا کام نہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رینجرز ہمارے سر کا تاج ہے لیکن ایم کیو ایم کے دفاتر کو بند یا کھلوانا رینجرز کا کام نہیں،

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے قبضے کی زمین پرقائم سیکٹر اور یونٹ آفس گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔


    Sanaullah says Altaf digging his own grave by arynews

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ ایم کیوایم کی حمایت میں خم ٹھونک کر سامنے آگئے۔ ایم کیوایم کے دفاتر گرانے کا ذمہ دار رینجرز کو قراردے دیا۔

    متحدہ کے دفاتر گرانے سے نفرت پیدا ہوگی

    رانا ثناء اللہ نے ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کراچی اور پورے ملک میں کارروائیاں قابل ستائش ہیں تاہم سیاسی دفاتر کو تالا لگانا یا کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ جو دفاتر بند کرائیں وہ لوگوں کے دلوں میں کھل جائیں ۔سیاسی جماعتوں کا کام سیاسی جماعتوں کو ہی کرنا چاہئیے۔

    متحدہ قائد نے اپنی سیاسی موت کو خود دعوت دی 

    متحدہ قائد الطاف حسین خود اپنی تقریر کے ذریعے اپنی سیاسی موت مرنے کے عمل سے گزر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ جو کام تیس سال میں نہ کرسکی وہ کام الطاف حسین نے خود تین نعروں اور تین منٹ میں کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی سیاسی موت کو غیرفطری اورغیرسیاسی انداز سے سپیڈ اپ کیا گیا تو یہ اس کے لیے لائف سیونگ ڈرگ کا کام کرے گی۔

    پی ایس پی پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ ہے 

    رانا ثناء اللہ نے پاک سرزمین پارٹی اور مصطفیٰ کمال پر وہی الزام لگائے جو اس سے قبل ایم کیوایم کے قائد لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پر اسٹیبلیشمنٹ کا ٹھپہ ہے، جسے دھونا اس کا کام ہے۔

    فاروق ستارکی گرفتاری سے لیکر آصف حسنین کی شمولیت درست عمل نہیں 

    رانا ثناء اللہ نے بائیس اگست کو فاروق ستارکو رینجرز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی بھی دبے لفظوں میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی گرفتاری سے لے کر آصف حسنین کی پی ایس ایس پی میں شمولیت تک کا عمل درست نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ اورایم کیو ایم ایک ہیں، متحدہ قائد الگ نہیں ہوئے، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر منہدم کرنے کی مذمت کرنے پر ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے رانا ثناء اللہ پر شدید تنقید کی ہے،

     

  • وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس ، یوم علی کی سیکیورٹی کا جائزہ

    وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس ، یوم علی کی سیکیورٹی کا جائزہ

    اسلام آباد: صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے اور یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    راناثنااللہ کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور آمد اور دھرنے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ منہاج القرآن انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا جائے اور 38 نکاتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے۔

    راناثنااللہ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی اور خصوصی طور پر یوم علی کےموقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

  • اپوزیشن تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی، راناثناءاللہ

    اپوزیشن تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی، راناثناءاللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ کا کہناتھا کہ پانامالیکس کے حوالے سے چلائی جانے والی اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل کسی ایک مخصوص جماعت کے لئے نہیں ہوناچاہیے ، بلکہ احتساب کا عمل کا سب کے لئے ہونا چاہیے.

    صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جو تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ناچ گانوں کا شوق رکھتے ہیں وہ ریلیاں نکالنے کے بجائے ڈانس کلبوں میں جائیں.

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پانچ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے .

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ماضی سب کے سامنے ہے، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اتحاد کا مقصد ملک میں عدم استحکام کی فضا قائم کرنا ہے.

    انیوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایسا ماحول پیدا کررہی ہیں جس سے وہ پاناما لیکس کی انکوائری سے بائیکاٹ کرسکیں.

  • بلدیاتی انتخابات آئین اورقانون کے مطابق بر وقت ہوں گے، رانا ثناءاللہ

    بلدیاتی انتخابات آئین اورقانون کے مطابق بر وقت ہوں گے، رانا ثناءاللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہونگے کسی نے بھاگنا ہے توبے شک بھاگ جائے۔

    اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے حلقہ بندیوں کامعاملہ رکھا ہے، حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپیلوں پرغورکیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئین اورقانون کے مطابق ہوں گے۔ صوبائی حکومت نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں انہیں جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔

    اس سے قبل لیگی وفد نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کئی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔وفد نے راجہ اشفاق سرور اورپرویزملک بھی شامل تھے۔

  • کراچی آپریشن غیر جانبدارانہ ہے، رانا ثناء اللہ

    کراچی آپریشن غیر جانبدارانہ ہے، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن غیرجانبدارانہ ہے، ایم کیوایم کوجرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنی چاہیئے نہ کہ شور کیا جائے کہ ان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی مقابلوں کے موقع پر سپورٹس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم اس کا سیاسی کردار دیکھنے کے خواہش مند ہیں، کسی سیاسی جماعت کو مجرمانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

    پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے نائن زیرو سے گرفتار افراد جرائم میں ملوث ہیں، ایم کیو ایم شور مچانے کی بجائے ان کی بے گناہی ثابت کرے، غیر جانبدارانہ کراچی آپریشن میں مزاحمت ایم کیو ایم کی قیادت کے لئے مناسب نہیں ہو گا، شریف لوگوں کی جان لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں موجود غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

    دہشت گردی کے باعث سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم نہ کئے جا سکے، اب آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے قانون نافذ ہوگا تو سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز خودبخود ختم ہو جائیں گے ۔

  • راناثنااللہ کے ڈیرےکےباہر پولیس اورکارکنان میں تصادم

    راناثنااللہ کے ڈیرےکےباہر پولیس اورکارکنان میں تصادم

    فیصل آباد : احتجاج سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، تحریک انصاف کے کارکنان رانا ثنااللہ کے گھر کےباہر جمع ہوگئےجس کے بعد رانا ثنا اللہ نے بھی کارکنوں کو ڈیرے پر بلالیا۔

     فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی اضافی نفری اور بکتر بند گاڑی بھی سابق وزیر قانون کے گھر پہنچادی گئی۔

    فیصل آباد میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کارکن کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر جمع ہوگئے، جہاں کچھ مشتعل افراد نے سابق وزیر قانون کے گھر پر پتھراؤ شروع کردیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کی۔

    جس کے جواب میں رانا ثنااللہ کےحامیوں نےتحریک انصاف کی پیشقدمی روکنےکے لئے پتھروں کاذخیرہ جمع کرلیا اور کارکنوں کو طلب کرلیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےکارکن حق نواز کی موت مبینہ طو رپررانا ثنا اللہ کے داماد کے گارڈ کی فائرنگ سے ہوئی،عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایف آئی آر کٹوائے بغیر تھانے سے نہیں جائیں گے،گزشتہ روز رانا ثنااللہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو دیکھ لیں گے۔

  • رانا ثنا اللہ اور ان کے داماد،  پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے ذمہ دار نامزد

    رانا ثنا اللہ اور ان کے داماد، پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے ذمہ دار نامزد

    فیصل آباد : ناولٹی چوک پرایک شخص دن دھاڑے گولیاں برساتا رہا، ماڈل ٹاؤن کی طرح پولیس نےیہاں بھی کوئی مداخلت نہیں کی۔ تحریک انصاف کا دعویٰ کہ ملزم راناثنااللہ کے داماد کاگارڈ ہے۔

    فیصل آباد میں ناولٹی پل پر پی ٹی آئی کےکارکن احتجاج کر رہےتھے کہ ایک گلو بٹ ہاتھ میں اسلحہ لئے مخالفین کو للکارتے میدان میں آگیا اورخوب فائرنگ کی۔ فیصل آباد کا گلو بٹ کھلےعام پولیس اہلکاروں کےسامنےفائرنگ کررہاتھا، لیکن پولیس اہلکار تماشائی بنے کھڑے تھے، دن دیہاڑے فائرنگ کرنے والے گلو کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔

    ناولٹی چوک پر ہنگامہ آرائی کے بعد گولیاں لگنے سے سے پی ٹی آئی کے کئی کارکن زخمی ہوئے، جنہیں الائیڈ اسپتال لایا گیا جہاں اصغرعلی اور حق نواز زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

    سی پی اوفیصل آباد سہیل تاجک نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزم کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

     واقع پر شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ن لیگ نے پوری منصوبہ بندی کیساتھ ہمارے کارکنوں کو نشانہ بنایا، شاہ محمود قریشی پنجاب میں حکومت ناکام اور گلو بٹ حاوی نظر آرہے ہیں، اس سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی ایک گلو بٹ نےپولیس اہلکاروں کےسامنےگاڑیوں کونقصان پہنچایا تھا، گوجرانوالہ میں بھی پومی بٹ نے اپنے غنڈوں کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے قافلے پرفائرنگ کی تھی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجا ز چوہدری نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے قتل کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہیں،اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا قتل کامقدمہ درج کرائے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔