Tag: رانا ثنااللہ

  • ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    فیصل آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد اور ان کے چند ساتھیوں کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں مویشی منڈی کے افتتاح کے موقع پر وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہناتھاکہ ماڈل مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،میگا پروجیکٹس کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب کادوسرا اورپاکستان کاتیسرا شہر بنےگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتادیکھتے ہی دھرنے کا سبق شروع کردیاجاتاہے،عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں دھرنے کامقصد نہیں بتا سکے،افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو.

    صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی،پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے.

    راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا.

  • اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

    اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، اور اس حوالے سے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگ مررہے تھے اور وزیراعلی کنٹیر پر ڈانس فرما رہے تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا ثنااللہ نے ان کی صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس صحت پر بھی وہ بڑھکیں مارتے ہیں۔

    وزیر قانون نے پرویز خٹک کو تیلی پہلوان کے خطاب سے بھی نوازا،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی صحت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک دو سانسیں ہی لیتے ہوں گے، شکر ہے کہ ہوا تیز نہیں چلی ورنہ وہ اڑ گئے ہوتے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بالکل غلط ہے کہ لوکل باڈیز الیکشن میں منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کئے جا رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹاھن کوٹ حملے کے حوالے سے بننے والی تحقیقاتی ٹیم اپنا کام خوش اسلوبی سے کر رہی ہے، اور بہت جلد ملزمان انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔

  • عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    لاہور: عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانچ ارب روپے کی وصولی کیلئے ایوان وزیر اعظم کو چھوٹ ملے گی نہ پارلیمنٹ ہائوس کو چھوٹ ملے گی، عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں۔

    نئے سال کے پہلے دن عابد شیر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی جائے، انہوں نے کہا کہ پارلمنٹ ہائوس ہو یا ایوان وزیر اعظم کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی ،انہوں نے دوران ڈیوٹی قتل کر دئے جانے والے ایس ڈی او کے لوحقین کو پچیس لاکھ روپے اور ا نکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دینے کا اعلان کیا۔

    عابد شیر علی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کر دیں اور معاملا ت مذاکرات کے ذریعے حل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو بقایاجات کی ادئیگی کیلئے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، نادہندہ ادارے بلوں کی ادائیگی کا فوری بندو بست کریں ۔

  • عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ ہم عمران خان کو پاکستان کے غریب محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنے دیں گے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم جلاؤ گھراؤ کو ترک کیا جائے اور بات چیت کیلئے ساز گار ماحول بنایا جائے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت شروع کر نے سے قبل پرتشدد کارروائیوں کی کال واپس لی جائے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ فیصل آباد میں گولی چلانے والے شخص کو ہر صورت پکڑا جائے گا اور قوم کے سامنے لایا جائے گا اور اس کیلئے نادرا سے مدد حاصل کر لی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس سے اسلحہ بھی واپس لے لیا تھا مگر اس کے باوجو کسی تیسری قوت کے فائر سے ایک کارکن جاں بحق ہوا۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک ماسی مصیبتے رکھی ہوئی ہے جو لال حویلی سے باہر نہین نکلتی پہلے وہ شخصیت پرویز مشرف کے ساتھ تھی اور اب عمران خان کا بیڑا غرق کر رہی ہے،انھوں نے کہاکہ پرامن رہنے کا دعوی کرنے والوں نے ڈنڈوں ، ٹائروں اور پیٹرول کے ساتھ فیصل آباد پر دھاوا بولا،جو معیشت کی تباہی کا ایجنڈا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کا ایجنڈا بنا رکھا ہے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ وہ جمعہ کے روز خود پر درج ہونے والی ایف آئی آر پر تھانہ ثمن آباد میں پیش ہوکر گرفتاری دینگے یا خود کو بے گناہ ثابت کرینگے۔

  • رانا ثناءاللہ نے مقدمے میں نامزد افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    رانا ثناءاللہ نے مقدمے میں نامزد افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    فیصل آباد : ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے ندیم مغل اور ایف آئی آر میں نامزد امتیاز ولد سراج کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنےوالے شخص کی تصویر بہت واضح ہے۔

    جس کا ن لیگ سےکوئی تعلق نہیں۔رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان سے منظوری کے بعد مقدمہ درج کرایا گیا۔ درخواست میں ملزم کانام امتیاز ولد سراج لکھوایا گیا ہے۔

    مجھ سمیت پی ٹی آئی والے کچھ لوگ بھی تفتیش میں شامل ہونگے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ناولٹی پل پر پی ٹی آئی کے لوگ جلاؤ گھیراؤ کررہے تھے۔ ان لوگوں میں سےایک شخص نےآکرفائرنگ کی اورحق نوازجاں بحق ہوا۔

    سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اوردیگرنےذمہ داری براہ راست مجھ پرڈالنےکی کوشش کی۔ عمران خان نےاسلام آبادسےللکاراکہ ہم آپ کےگھر آرہے ہیں۔

    رانا ثناللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کی ترقی روکنے کاایجنڈا شروع کررکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ میرے گھر میں جلاؤ گھیراؤ کرناچاہتے تھے۔ جلاؤ گھیراؤ کا پیغام دینےوالوں کیخلاف درخواست دےرہاہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہناتھا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کا بھی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں صبح 10 بجے تک زندگی معمول پر تھی لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان نے ٹائر جلائے اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا آغاز کیا۔

    راناثنااللہ نے واضح طور پر بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ دوسرے شخص کی ہلاکت نہر میں چھلانگ لگانے سے ہوئی ہے ۔

  • فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ فیصل آباد کے سمن آباد تھانے میں درج کرادیا گیا، مقدمے میں عابد شیر علی ،رانا ثنااللہ اور داماد شہریار سمیت تین سو افراد نامزد کیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں درج کیا،جس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ، ان کے داماد شہریار، گارڈ اور وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر تین سو افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،اس سے قبل سی پی او نے رانا ثنااللہ اور ڈی سی او کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر مقتول کے اہل خانہ نے میت سمندری روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا، پھر حکام کی مداخلت کے بعد یہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔