Tag: رانا ثنااللہ

  • عمران خان کی رہائش گاہ میں  بم بنانے کی فیکٹری لگی ہوئی تھی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

    عمران خان کی رہائش گاہ میں بم بنانے کی فیکٹری لگی ہوئی تھی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی رہائش گاہ میں بم بنانے کی فیکٹری لگی ہوئی تھی، وہاں موجود تمام دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں نوگوایریا کو کلیئر کرادیا گیا ہے، زمان پارک نوگوایریا تھا، شہریوں کو مسائل تھے، آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں آپریشن نہیں ہوا بلکہ صرف لوگوں کو ہٹایاگیاہے، پولیس کے پاس عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ تھے ، عمران خان کے گھر سے16 رائفل ملی ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا مائنڈ سیٹ سامنے آگیا ہے ،پولیس گئی تو آج بھی لوگوں نے پتھر مارے، پولیس کی ذمہ داری تھی نوگوایریا کو کلیئر کرایاجائے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ زمان پارک میں موجود تمام دہشت گرد کو گرفتارکرلیاگیا، زمان پارک سے اسلحہ اور بم ملے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ زمان پارک سے جو بھی ملا ہے وہ عدالت کےسامنے رکھیں گے ، عمران خان کی رہائش گاہ میں ایک بلٹ پروف بنکر بناہوا ہے اور بم بنانے کی فیکٹری لگی ہوئی تھی۔

    انھوں نے بتایا کہ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ موجود ہیں اس لیے اہلکار اندرنہیں گئے۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ گرفتار کرنے کا سوچتے ہیں تو ان کو ضمانت مل جاتی ہے، عدالت میں پیش ہورہےہیں ہمارا مقصد بھی یہی تھا، عمران خان ملک میں انار کی اور افراتفری پھیلانا چاہتاہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، عمران خان نےسیاست کو دشمنی میں تبدیل کردیا ہے، اس کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہیے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے انھوں نے کہا پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو وزیراعظم سے رابطہ کرے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج نو گو ایریاکو سرچ کیا تو مریم نواز کی بات 200 فیصددرست ثابت ہوئی ،عجیب لندن پلان ہے کہ ابھی مقدمہ بنا نہیں اور ان کو ریلیف مل جاتا ہے۔

  • عمران خان اندر بیڈ کے نیچے چھپا رہے گا تو کیسے گرفتار کریں گے ، رانا ثنااللہ

    عمران خان اندر بیڈ کے نیچے چھپا رہے گا تو کیسے گرفتار کریں گے ، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اندر بیڈ کے نیچے چھپا رہے گا تو کیسے گرفتار کریں گے، اس کو جو ریلیف ملنا تھا مل چکا ، اب انجام تک پہنچانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے پریس کانفرنس کرتے پوئے کہا آج کے دن بہنوں اور خواتین کے لئے اہمیت کاحامل ہے، ایک عورت مارچ کی ایکٹیویٹی لاہوراور اسلام آباد میں ہے اور عمران خان بھی لاہور میں برگر مارچ بھی لے آیا ہے۔

    رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں لاہور میں کوئی بھی واقعہ ہوسکتاہے، فتنہ مارچ میں جوکچھ ہوتاہے اسکی وجہ سے بری صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایجنسیز کی رپورٹ پر نگراں حکومت نے دفعہ144کانفاذ کیاہے، میری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کو روٹ بدلنے کا کہاگیا تھا لیکن بدبخت ٹولہ قانون کو کسی کھاتےمیں نہیں لاتا۔

    انھوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹانگ میں پلستربھی باندھا ہے اور ریلی کو ہیڈ بھی کرنا ہے ، آپ صحت مند ہوگئے ہیں توعدالتوں کے سامنے پیش ہوں ، آپ کو ریلیف بھی مل جاتا ہے چاہے بنتا ہو یا نہیں۔

    رانا ثناللہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس سارے بہانے بھی ختم ہوچکے ہیں ، عمران خان سے زیادہ مہربانی اور شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اپنے مقدمات میں دفاع کیلئے بھی کچھ نہیں، عمران خان عدالتوں میں پیش ہوکر منی لانڈرنگ کا اعلان کرے۔

    انھوں نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ فتنہ خان اپنی انا اور ضد سے پیچھےہٹنے کوتیار نہیں ،عمران خان اندر بیڈ کے نیچے چھپا رہے گا تو کیسے گرفتار کریں گے ۔

    انھوں نے بتایا کہ عدالت نے 13مارچ تک کا وقت دیا ہے امید ہے وہ پیش ہوں گے ، عمران خان اسی طرح قانون سے بھاگتے رہے تو کب تک خیر منائیں گے۔

    رانا ثناللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چھپتے رہے تو ایک نہ ایک دن گرفتارکرکے لاناپڑےگا، ان کو ریلیف دینے کے تمام عندیے اب ختم ہو چکےہیں، اگر اسکے بعدبھی ریلیف کا سلوک ہوگا توعدلیہ کی غیر جانبداری پرحرف آئے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ میرانہیں خیال 13مارچ کے بعد اس کو مزید گنجائش ملے گی، عمران خان اپنے انجام کو پہنچے گا تو ملک آگے بڑھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو ریلف ملنا تھا مل چکا ، اب انجام تک پہنچاناچاہیے، یہ ہر وقت افراتفری اور انارکی کی کوشش میں ہے۔

  • وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی ، رانا ثنااللہ

    وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی ، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کے دوران انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اختلاف رائے آیا ہے، اکثریتی فیصلہ 4 تین سے ہے ، ہائیکورٹ میں زیرالتوا سماعت کی وجہ سے معزز ججز نے اختلافی نوٹ لکھا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 رکنی بینچ میں بھی پہلے 2جج نے اختلافی نوٹ دیا تھا ، اس بار بھی 5 رکنی بینچ میں 2 ججز نے اختلافی نوٹ دیا، دیکھا جائے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ چار اور تین کی اکثریت سے ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب معاملہ پشاور،لاہورہائیکورٹس میں زیرالتوا ہے۔

  • عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا ، رانا ثنااللہ

    عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا ، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ ناقابل قبول ہے، سی سی ٹی وی کے ذریعے عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک خاص مقصد کےتحت سوشل میڈیا پر مہم چلائی ، عمران خان کو معلوم تھا عدالتوں میں پیش ہونے جارہاہوں، وہ فراڈ کرکے جعلی پلستر لگا کر 4ماہ سے بیٹھا ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ توشہ خانہ کیس پر فرد جرم لگے گی ، عمران خان نے بیٹی سےمتعلق حقائق کو چھپایا ہے، عدالتوں پررعب جمانے کیلئے غنڈہ گردی کا سہارا لیا۔

    جیل بھرو تحریک کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں زور لگا کرجیل بھرو تحریک کا نتیجہ دیکھ لیا ، 100 سے سوا 100 لوگ جیل گئے وہ بھی باہر نکلنے کی منتیں کررہے ہیں۔

    انھوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے5دن کی جیل بھی نہیں کاٹی جاتی ،جذباتی ہوجاتے ہیں آنسو نکل آتےہیں، آپ اپنی چوائس سے جیل میں گئے ہیں لیکن نواز شریف سیکٹروں پیشیاں بھگتیں،عدالتوں کا احترام کیا۔

    جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے حوالے سے رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ عمران ٹولے نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا یہ ناقابل قبول عمل ہے، 153 ،154 اور 7اے ٹی اے کےتحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ اورفساد جو ملک میں انارکی چاہتاہے، سی سی ٹی وی کے ذریعے عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیاجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم نے ووٹ سے فتنہ کو نہ روکا تو یہ ملک کو مایوسی سے دوچار کرے گا۔

    رانا ثناللہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، عمران خان کو عدالتوں سے پیار ملا اور اسکے ناز اٹھائے گئے ہیں، عمران خان کو اس رویے پر عدالتوں میں سر کے بل آنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے عمران خان کی پیشی کے حوالے سے کہا کہ 100 سے 150 بندہ اکٹھا کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عمران خان نے کل پیشی پر جو کیا وہ عدالتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جب عدالتوں نے اسکےنخرے اٹھائے اس کوٹائم دیا تو پھر ایسا ہی ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کل میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور فتنے کا اصل چہرہ دکھایا،عدلیہ کی آزادی کے پیش نظر اپیل ہے اس مقصد کیلئے تعاون کریں۔

    رانا ثناللہ نے کہا کہ صحافیوں کیساتھ جوناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس پر کارروائی کاکہاہے، آئی جی اسلام آباد کوکہاہےذمہ دار کیخلاف محکمانہ کارروائی کریں ، پولیس کا کہا ہے فوٹیج نکالیں اور میڈیا کو دیں ،ثبوتوں کیساتھ گرفتار کریں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری تو خواہش ہے کہ عمران خان کوپکڑا جانا چاہیے، عمران خان پکڑاگیا تواسکی چیخیں پہلے دن ہی سنائی دیں گی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان مجرمانہ نیت سے عدالتوں میں پیشی کیلئے آیا، کوشش کریں گے کہ عمران خان کوان مقدمات پر گرفتارکیاجائے۔

  • الیکشن جب بھی ہوں ہم تیار ہیں،   وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    الیکشن جب بھی ہوں ہم تیار ہیں، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم تیارہیں، ہماری رائے ہے اگرالیکشن اکتوبر میں ہوں گے تو صاف شفاف ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن کمیشن جانےاورعدالت کاحکم پی ڈی ایم اورحکومت کااس سےکوئی تعلق نہیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہماری رائے ہے اگرالیکشن اکتوبر میں ہوں گے توصاف شفاف ہوں گے کیونکہ نگراں حکومت کے بغیر دونوں الیکشن ہوں گے تو متنازع ہوجائیں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہارنے والا دھرنے دے گا،ملک میں افراتفری پھیلےگی، الیکشن جب بھی ہوں ہم تیارہیں۔

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں نوے دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن فوری طورپرانتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی تھی۔

  • ‘ قمرباجوہ اور فیض حمید سے پوچھیں تو وہ خود کہیں گے عمران خان کو لانے کی غلطی ہوئی’

    لندن : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ قمرباجوہ اورفیض حمیدسے پوچھیں تووہ خودکہیں گےعمران خان کو لانےکی غلطی ہوئی، وہ مانیں گے الیکشن میں دھاندلی کرکے عمران خان کو مسلط کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، بعض ججوں پر ہمارے تحفظات ہیں، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، سمجھتے ہیں وہ سب کیساتھ انصاف کرے گی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قمرباجوہ اورفیض حمیدسے پوچھیں تو وہ خود کہیں گےعمران خان کو لانےکی غلطی ہوئی، وہ مانیں گے الیکشن میں دھاندلی کی اور عمران خان کو مسلط کیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ میرےخلاف جو کیس بنا تھا، اس کا گلہ قمرجاویدباجوہ سے بھی کیا تھا۔

    اس سے قبل رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، اس کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، امیدوار کو ٹکٹ بورڈ دے گا، ماضی میں بھی ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف خود کرتے تھے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ مریم نواز لندن سے 26 جنوری کو روانہ ہو کر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے مریم نوا زپنجاب اور کے پی میں الیکشن مہم شروع کریں گی۔

  • رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی پر ویلکم کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کو ویلکم کردیا اور کہا کہ ہم تو شروع دن سے کہہ رہےہیں اسمبلی میں واپس آئیں سیاستدان بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں واپسی کے اشارے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ویلکم کہیں گے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ان کو ہر چیز پر نظرثانی کرنا ہوگی ، یوٹرن خان تو یہ ویسے ہی ہیں، پنجاب میں بھی ان کو کراچی سے بری صورتحال کا سامنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ واپس آنے کیلئے ان کواسمبلی میں دیئےگئے استعفے واپس لینا ہوگا، انھیں اسمبلی میں آکر بیٹھنا پڑے گا اور اپوزیشن لیڈر کی درخواست دینا پڑے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر استعفے واپس دے سکتے ہیں، ہم تو شروع دن سے کہہ رہےہیں اسمبلی میں واپس آئیں سیاستدان بنیں۔

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ یہ ملک کو دیوالیہ کرنےکیلئے مہم جوئی چلارہےہیں، خان صاحب جو اسمبلی توڑ رہےہیں انھی پر الیکشن ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے والوں سے پوچھا جائے کہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں کراچی سے بڑا سراپرائز ملے گا۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے ، نوازشریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا وہ گلے پڑاہواہے تاہم مہنگائی جیسے مسائل ہیں صورتحال عوام کےسامنے رکھیں گے۔

  • پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر سبکی کا سامنا: نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر سُبکی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر ن لیگ کو سُبکی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

    ملاقات میں دونوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔

    خیال رہے ن لیگی رہنماؤں نے دعوے کئے تھے کہ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے لیکن ان دعوؤں کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر نواز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ن لیگی ذرائع نے کہا تھا کہ پنجاب میں سیاسی محاذ پر اس ناکامی کے بعد نواز شریف نے معاملے پر فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے اور پارٹی عہدیداروں سے استفسار کیا کہ یہ ناراض اراکین ووٹنگ کے لیے کیوں پہنچے، مقامی قیادت نے یہ سب کیوں مینیج نہیں کیا جس کی وجہ سے پارٹی کو ایک بار پھر سُبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو ن لیگ پنجاب کے صدر بھی ہیں نے اس معاملے پر نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی، جس میں مریم نواز کو فوری وطن واپسی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں موجود پارٹی قیادت پر واضح کردیا ہے کہ اگر مریم نواز فوری وطن واپس نہ آئیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کوئی چھوٹا واقعہ کراچی میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی، 2 سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کے حق میں تو 2 مخالف ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے، شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ کوئی چھوٹا واقعہ کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتاہے، فریقین کو معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرکے کشیدگی کی فضا کو ڈی فیوز کرنے کی ضرورت ہے۔

    رانا ثنااللہ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کانوٹس لے، آئین و قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

  • وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو ایک اور ریلیف مل گیا

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو ایک اور ریلیف مل گیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بند کردی اور حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو منشیات برآمدگی کیس کے بعد ایک اور انکوائری میں ریلیف مل گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری بند کردی اور ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔

    ذرائع کے مطابنق لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے، راناثنااللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں، جس پر ڈی جی نیب لاہور نےانکوائریوں کی منظوری 20 دسمبر 2019 کودی تھی۔