Tag: رانا ثنااللہ

  • وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو خبردار کردیا

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کوخبردار کردیا اور کہا جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا معیشت کی بحالی روکنےنکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹا ہے،جتھےاورغنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، اس کی زبان میں انتشار اور فساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2014میں 126دن غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، 2014میں بھی اس نےجھوٹ بولا تھا،یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سےنمٹے گا ،شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا قانون اسےشرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

  • ہمیں کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، رانا ثنااللہ

    ہمیں کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، رانا ثنااللہ

    لاہور : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کا فیصلہ ہےحکومت اپنی آئینی مدت پورےکرے ، ہمیں کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نےنہیں کیا لیکن معاہدے کی تجدید نہ ہوئی تومعیشت کونقصان ہوگا، عوام کے منہ سے نوالہ چھیننا حکومت کوگوارا نہیں۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہرطرف سے سپورٹ کیا جائے تو ملک کو مشکلات سےنکال سکتےہیں، ن لیگ نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا ہے، لندن سے آنے کے بعد اتحادیوں سےمشاورت ہوئی ہے، اتحادیوں سےمشاورت میں نوازشریف بھی شریک رہے۔

    سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا معیشت کا جو پھٹہ بٹھایا گیا ہے، یہ ہمارا کیا دھرا نہیں ہے، ہم ان کو لانے والے نہیں۔

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخ دیں ،کوئی خوف والی بات نہیں ہے،عمران خان لانگ مارچ لائیں،ان کا استقبال کریں گے۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت اور تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، شہبازشریف اپنے اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے، قوم کو یقین ہے کہ مشکل حالات سے آگے لیکر جاسکتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو پھر اتحادیوں کو اعتماد میں لیکرالیکشن کیطرف جائیں، نوازشریف ان حالات میں چاہتے ہیں کہ مہنگائی کا طوفان عوام پرنہ ڈالاجائے، نالائق ٹولے نےملک کاحال کیاہے کہ ہم اس کودوبارہ لانے والےنہیں ہیں۔

  • میں چاہوں  تو عمران‌ خان 20 افراد بھی اسلام آباد نہیں لاسکے گا ، رانا ثنااللہ کی دھمکی

    میں چاہوں تو عمران‌ خان 20 افراد بھی اسلام آباد نہیں لاسکے گا ، رانا ثنااللہ کی دھمکی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے کہ میں چاہوں کو عمران‌ خان 20 افراد بھی اسلام آباد نہیں لاسکے گا تاہم لانگ مارچ کو کیسے ہینڈل کرنا ہے وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان 20لاکھ تو دور کی بات 20ہزار لوگ بھی نہیں لاسکتا، اگر میں نے چاہا تو 20لوگ بھی نہیں آئیں گے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سےمتعلق پالیسی حکومت نے دینی ہے ، میں نے بطور وزیرداخلہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے، میں اپنے طور پر سختی یا نرمی نہیں کرسکتا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ کو کیسے ہینڈل کرنا ہےوفاقی کابینہ فیصلہ کرےگی ، وفاق نے فیصلہ کیاکہ لانگ مارچ روکناہےتویہ 20لوگ بھی نہیں لاسکتے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں قوم کو اسلام آباد میں جمع ہونے کی کال دیں گے۔

    اس سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلہم جلسے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد میں 20 لاکھ کی بجائے 25 لاکھ افراد کو جمع کریں گے۔

  • منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست

    منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست

    لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو نوٹسز جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، رانا ثنا اللہ نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عدالت رانا ثنااللہ کی جگہ نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو نوٹسز جاری کردیے۔

    دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ تیاری کے لیے وقت دیں، سماعت ملتوی کردیں۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان اور دیگر کی جانب سے بریت کی درخواستیں دی گئی ہیں، ملزمان سے منشیات برآمد ہونے پر جرم بنتا ہے، قانون کے مطابق سہولت کار بھی ملزم کے زمرے میں آتا ہے۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان نے ہاتھا پائی کی اور اسلحے کے زور پر چھڑانے کی کوشش کی۔

    رانا ثنااللہ کے وکلا کی جانب سے فرد جرم عائد نہ ہونے کی درخواست جمع کروادی گئی، وکیل کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کے مطابق فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

    پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس نے فرد جرم عائد نہ کیے جانے کی درخواست پر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم بنتی ہے، چالان میں ایسے ثبوت ہیں جس سے ان پر فرد جرم بنتی ہے۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ پراسیکیوشن نے 2 چالان جمع کروائے ہیں، کیس میں پولیس رپورٹ اور 15 گواہ بہت اہم ہیں، فارنزک لیبارٹری رپورٹ منشیات کیس میں اہمیت رکھتی ہے، ملزمان کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔

    سرکاری وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں ملزمان کا مجرمانہ کردار واضح کیا گیا ہے، اس موقع پر بریت کی درخواست نہیں بنتی، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 21 مٸی تک ملتوی کرتے ہوٸے وکلا کو دلاٸل کے لیے طلب کر لیا۔

  • روضہ رسولﷺ پر ہونے والے واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان سے کی گئی، رانا ثنااللہ  کا الزام

    روضہ رسولﷺ پر ہونے والے واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان سے کی گئی، رانا ثنااللہ کا الزام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روضہ رسولﷺ پر ہونے والا واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان سے کی گئی، سعودی حکومت سے درخواست کریں گے ایسے واقعات کیخلاف اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے، پوری قوم اس واقعے کی مذمت کرتی ہے، یہ وہ مقام ہے جو ادب و احترام کا ہے، جہاں اونچی سانس لینا بھی مناسب نہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حرم پاک کے تقدس میں فرق لانے کی کسی میں جرات نہیں، یہ واقعہ اچانک نہیں ہوا اس کے لئے یہاں سے منصوبہ بندی کی گئی ، سابق وزیراعظم اور سابق وزیرداخلہ ریکارڈ پر ہیں وہ سامنے لارہے ہیں، کیسے یہاں سے منصوبہ بندی کی گئی اور اس کومخفی بھی نہیں رکھا گیا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں چاہوں تو شیدا ٹلی کی ٹلی اچھے انداز سے کھڑکائی جاسکتی ہے، مجھ پر دباؤ ہے مگر کارکنوں کو کہا ہے کسی قسم کا کوئی قدم نہ اٹھائیں، ایسے طرزعمل سے سیاست کسی اور طرف نکل جائے گی۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سوال چھوڑ کر جارہاہوں کہ یہ کب تک چلے گا، اپنی حد میں رہیں ورنہ آپ کو پتہ چل جائے گا، آپ نے چار سال ہمارا بڑا امتحان لیا ہے ، آپ نے جو کرنا ہے کریں مگر اپنی حدود کو پار نہ کریں۔

    سابق وزیراعظم کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اپنے کیخلاف کرپشن کے اسکینڈلز سے بچنے کیلئے ایسی کوششیں کر رہے ہیں، عمران خان لوگوں کو تنگ کرنے کا راستہ دکھا رہے ہیں، ووٹ لینے آپ نے بھی جانا ہے آپ کو بھی ایسا سامنا کرنا پڑے گا، پہل نہ ہم نے کی ہے اور نہ اب کریں گے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے اور استقامت کا 4 سال امتحان لیا،اب آپ کوسمجھ آجانا چاہیے، آپ کوہمارے اوپر اعتراض ہے تو ضرورکریں، ہم بھی چاہیں تو ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جہلم والے کو بتانا چاہتاہوں گھروں سے نکل کر تمہارے مقدمات کا سامنا کیا، ہم بھی چاہیں تو ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا، ہم اس کو غلط راستہ سمجھتے ہیں،اس سےسیاست مشکل ہوگی، یہ پارلیمانی جمہوریت اورملک کے لئے بہتر نہیں اور نہ ہی ایسا کریں گے۔

    فرح خان کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فرح خان کامعاملہ حکومت نہیں نیب سامنے لائی ہے، جوالزامات لگےہیں ان کے جوابات نیب اورایف آئی اے کو دیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جب آپ بھی حلقوں اپنے میں جائیں گے تو آپ کو پتہ لگ جائے گا، پورے پنجاب کے 36 اضلاع میں بہت کم لوگ احتجاج کرنے آئے۔

    رانا ثنااللہ نے بتایا کہ ایف آئی اے کی سائبرکرائم کی استعداد بڑھانے جارہےہیں، ہم عدلیہ اورالیکشن کمیشن کااحترام کرتےہیں، عمران خان عدلیہ ،چیف الیکشن کمشنرکے خلاف بات کرتے ہیں، پوری قوم عدلیہ اورچیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کھڑی ہے۔

    بابارحمتے اور پاگل خان دونوں ملیں گے تو قوم کواچھائی کی توقع نہیں، جو کل حرم پاک میں ہوا وہ دنیا میں کسی ملک کے بارے میں نہیں سنا ، سعودی حکومت سے درخواست کریں گے، ایسے واقعات کیخلاف اقدامات کرے، جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ وہاں رہنے کے بھی قابل نہیں۔

  • ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے: رانا ثنااللہ کا اعتراف

    ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے: رانا ثنااللہ کا اعتراف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مریم نواز آڈیو لیک کے تناظر میں اعتراف کیا ہے کہ ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے ٹوکریوں کا لفظ لفافے کے زمرے میں آنے کا اعتراف کیا۔

    انھوں نے کہا ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے، واضح رہے گزشتہ روز مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں انھوں نے پرویز رشید سے کہا ابو آذربائیجان سے دو ٹوکریاں لائے ہیں، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہے۔

    رانا ثنا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کوئی ہمارے بارے میں تجزیہ کرتا ہے تو ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ گفگتو میں اس پر تبصرہ کریں، سوال یہ ہے کہ مریم نواز کی آڈیو لیک کو گزشتہ روز ہی کیوں لیک کیا گیا؟

    مسلم لیگ ن اور جنگ جیو کا گٹھ جوڑ ، مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

    انھوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ سے نظر ہٹانے کے لیے آڈیو کا پنڈورا کھولا گیا ہے، سب کو پتا ہے کہ آڈیو کہاں سے ریکارڈ ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ آڈیو لیک میں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگائے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبا کلمات کا بھی استعمال کیا گیا۔

  • رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کےکل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹس ،2فارم ہاؤسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔

    نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینےپرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • 19کروڑ کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ،  رانا ثنااللہ کے خلاف نیب ریفرنس تیار

    19کروڑ کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ، رانا ثنااللہ کے خلاف نیب ریفرنس تیار

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کرلیا، جس میں رانا ثنااللہ پر 19کروڑ کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے ریفرنس حتمی منظوری کےلیےچیئرمین نیب کو بھیج دیا ، رانا ثنااللہ پر 19کروڑ کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا ، راناثنااللہ متعدد بار نیب لاہور میں پیش ہوئے تاہم حکام کومطمئن نہ کراسکے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی،جس میں رانا ثنا اور اہل خانہ کی 24 پراپرٹیز سامنے آئیں تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کی جائیدادوں میں پلازہ، کمپنیاں، گھر، فارم ہاؤسز اور زرعی زمین شامل ہیں، یہ جائیدادیں لاہور اور فیصل آباد میں واقع ہیں، ان کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی آر ایس کے بھی ہے، رانا ثنااللہ کے اثاثوں کی کل مالیت اربوں میں ہے۔

  • رانا ثنا کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    رانا ثنا کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے موجودہ حکومت کو کرونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ 6 ماہ مزید رہ گئے تو لوگ بھوک سے مارے جائیں گے۔

    قبل ازیں، رانا ثنا اللہ آج انسداد منشیات عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آج فرد جرم عائد کرنی تھی مگر رانا ثنا اللہ کے وکلا کی درخواست پر آج بھی کارروائی نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو فرد جرم پر بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    رانا ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف نے ان کی گاڑی سے پرسنل بیگ نکالا جس میں صرف کپڑے تھے۔

    رانا ثنا اللہ نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو کرونا حکومت قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ملک میں کرونا سے اموات 2 فی صد ہیں جب کہ حکومتی کرونا سے سو فی صد۔

    ان کا کہنا تھا حکومتی کرونا آٹا چینی کھا گیا، عوام حکومتی کرونا کے خلاف باہر نکلیں اگر یہ 6 ماہ مزید رہ گئے تو ملک کو کھا جائیں گے۔

    پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، مقدمات درج کیے جائیں گے: شوکت یوسفزئی

    انھوں نے مزید کہا ہم حکومت کے خلاف تحریک اس سے پوچھ کر نہیں چلا رہے، پشاور جلسہ ہر صورت ہوگا، ہمیں حکومتی اجازت کی ضرورت نہیں۔

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ تحریک کا اگلا فیز کتنا سخت ہوگا اور اس میں کیا آپشن استعمال کیے جائیں گے یہ پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات  کیس: ‘رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے’

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: ‘رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے’

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جواب جمع کرا دیا۔

    جس میں نیب نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی اور کہا رانا ثنااللہ نے قانونی کارروائی میں رکاوٹ کیلئےدرخواست دائر کی، ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی 3شکایات موصول ہوئیں، ان پر بے نامی دار اورآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    نیب جواب میں کہا گیا مجاز اتھارٹی نے رانا ثنااللہ کیخلاف انکوائری،انویسٹی گیشن کی منظوری دی، رانا ثنااللہ کو طلبی کے نوٹس جاری کیے اور کبھی بھی ہراساں نہیں کیا گیا۔

    نیب نے مزید کہا کہ نیب لاہور قانون کے مطابق راناثنااللہ کیخلاف تحقیقات کررہاہے، راناثنااللہ نے اثاثے جائز ذرائع آمدن سےبنائے توثابت کریں، آمدن سے زائداثاثوں کےکیس پردرخواست ضمانت پرسماعت16نومبرکوہوگی۔