Tag: رانا ثنا اللہ کی گرفتاری

  • رانا ثناءاللہ نے حکومت کو چیلنج کے ساتھ وارننگ بھی دے ڈالی

    رانا ثناءاللہ نے حکومت کو چیلنج کے ساتھ وارننگ بھی دے ڈالی

    فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو لندن سے ڈیپورٹ کروا کر دکھائیں۔

    فیصل آباد میں یوتھ کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے آج جو دعویٰ کیا ہے اس پر یوٹرن نہ لینا، اب یہ لوگ لیٹر لکھ کر نوازشریف کو ڈیپورٹ کروا کر دکھائیں۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس باجی کی بدزبانی سےلاکھوں افرادکی دل آزاری ہوئی ہے، وارننگ دے رہا ہوں کہ عزت کروانی ہے تو عزت کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ کاجوش وجذبہ نوازشریف کوچوتھی بار وزیراعظم بنائےگا، نوازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی لندن سے بے دخلی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن کی فضاؤں میں عیاشیاں کر رہے ہیں، میڈیکل بنیاد پر ریلیف لینے والوں کی آج تک سرجری نہیں ہوئی،شریف خاندان بیماری کے نام پر اداروں کو دھوکا دے کر لندن بیٹھا ہے۔

  • رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور : رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جبکہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں مرکزی رہنماؤں اور سرکردہ قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان مدعو کیا گیا ہے۔

    اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، جس میں راناثنا اللہ کی گرفتاری کےبعدکی صورتحال اور پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائےگا جبکہ اپوزیشن رہنماوں کی مختلف الزامات میں گرفتاریوں کا جائزہ بھی لیاجائےگا۔

    رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اپنے ویڈیوبیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی بلا جواز اور بغیر کسی ٹھوس الزامات کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کے لئے بد ترین اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو حراست میں لے لیا

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس تماشے کو دیکھ رہی ہے، اس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے اندر مزید جوش و ولولہ آئے گا۔

    خیال رہے گزشتہ روز انسداد منشیات فورس نے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد سےلاہورجاتےہوئےموٹر وے سے حراست میں لیا تھا ، راناثنااللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔