Tag: رانا ثنا اللہ

  • ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    لاہور: ن لیگ کے اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی یا کسی اور نے، مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نیب کی قید میں ہونے کی وجہ سے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کا معاملہ اٹھ گیا تھا۔

    [bs-quote quote=”صدارت نواز شریف نے کی: رانا ثناء
    نہیں کی، نہیں کی: مریم اورنگ زیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نا اہل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کی، اس بات کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر رانا ثناء نے اقرار کیا کہ صدارت نواز شریف نے کی۔

    ادھر صحافی کے سوال کے جواب میں رانا ثناء ہاں میں جواب دے رہے تھے، ادھر مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں ’نہیں کی، نہیں کی‘ لیکن رانا ثناء بھانڈا پھوڑ چکے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی مزاحمتی سیاست شروع کرنے کی دھمکی


    میڈیا سے گفتگو میں یہ بتانے والے کہ اجلاس نواز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، رانا ثناء اللہ یہ بھول گئے تھے کہ آئینی طور پر نواز شریف اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نا اہل وزیرِ اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اس نکتے پر غور کیا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیا حکمتِ عملی اپنائی جائے؟

  • شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

    شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

    لاہور: شہباز شریف کی گرفتاری پر راناثناء اللہ نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔

    ن لیگی رہنما رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، حکومت میں بیٹھے قبضہ گروپ کو پکڑا جانا چاہیے۔

    [bs-quote quote=”قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی: رانا ثناء” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پارلیمنٹ پر حملہ ہے، ثبوت نہیں ہے، پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی۔

    رانا ثناء نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست دی گئی ہے، اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ


    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو گرفتاری کے خلاف اعتماد میں لیا جائے گا۔ مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ہم سب ان کی رہنمائی میں جمہوریت کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی قیادت ہی میں سیاست کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع شدہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی تصور نہیں ہے۔

  • مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

    مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس طرح حنیف عباسی کو رات11 بجے سزا سنائی گئی،  اسی طرح عجلت میں آج شہبازشریف کی گرفتاری ہوئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کی جاسکتی.

    انھوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شہبازشریف کو گرفتارکیا گیا.

    سابق وزیر قانون کو کہنا تھا کہ اقتدارمیں رہتے شہبازشریف نے کمپنی کیس میں کرپشن کی نشان دہی کی تھی، آج سیاسی انتقام پرمبنی کارروائی کی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ  یہ کہانی اپنےانجام کو پہنچےگی، یہ اقدامات حکومت کو بچا نہیں سکیں گے.

    پارٹی کا ردعمل

    بعد ازاں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپیکرکی اجازت کےبغیرشہبازشریف کو گرفتار کیا گیا۔

    ن لیگ کے مطابق نیب کےاستعمال کی بدقسمت تاریخ ایک بارپھر دہرائی جارہی ہے، ضمنی الیکشن پرنظراندازہونےکے لئےشہبازشریف کوگرفتار کیا گیا،  آزادانہ غیرجانب دارانہ الیکشن مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتےہیں۔


    مزید پڑھیں: کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر  اور  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

    شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی.

    ادھر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور بیورو کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے.

  • اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ

    اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی اس بات پر اب بھی قائم ہوں کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کر رہے تھے، سابق وزیرِ قانون نے کہا ’پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار کبھی بھی ادا نہیں کرے گی۔‘

    رانا ثناء اللہ نے اتحاد کی حقیقت کے حوالے سے بھی بات کی، کہا پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور ن لیگ کبھی کسی اتحاد کا حصہ نہیں تھے، ن لیگ ہی پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

    ن لیگی رہنما نے عام انتخابات کو وسیع پیمانے پر دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں جعلی مینڈیٹ نے تمام جماعتوں کو دھاندلی پر متفق کیا۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا ’صدارتی انتخاب میں پارلیمنٹ سے حکومتی امیدوار کو 212 ووٹ ملے، حکومتی امیدوار کو مخالفین سے بھی اتنے ہی ووٹ ملے۔‘


    مزید پڑھیں:  عارف علوی کی کامیابی کا سہرا آصف زرداری کے سرجائے گا،سعد رفیق


    خیال رہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کردار حکومت کے سہولت کار کا ہے اور پیپلز پارٹی آئندہ ایسا ہی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا نام دینا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی تھی، تقاضا تھا تمام جماعتیں بیٹھ کر امیداور کا فیصلہ کرتیں۔

  • نوازشریف کے استقبال کو رانا ثنا اللہ نے حج سے بڑا قرار دے دیا

    نوازشریف کے استقبال کو رانا ثنا اللہ نے حج سے بڑا قرار دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے نوازشریف سے وفاداری کے چکر میں تمام حدیں عبور کردیں حتیٰ کہ وہ شرعی احکامات کو بھی ملحوظ خاطر نہ لائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب عدالت سے سزا یافتہ مجرم نوازشریف اور اُن کی چور بیٹی مریم نواز لندن سے پاکستان واپسی کے لیے گزشتہ روز روانہ ہوئے اور اب سے کچھ دیر قبل وہ ابو ظہبی میں قیام کے بعد لاہور روانہ ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کی قیادت اور رہنماؤں نے سزایافتہ مجرم کے استقبال کے لیے انتظامات کیے اور تمام کارکنان کو علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی جبکہ انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے لیے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ کی ہوئی ہے۔

    اب سے کچھ دیر قبل سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنے قائد سےوفاداری نبھانے کے لیے تمام حدیں توڑتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ ‘نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے‘۔

    رانا ثنا اللہ کے متنازع بیان پر علماء کرام نے شدید مذمت کی، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے اسلام کے بنیادی رکن اور دین کا مذاق اڑایا، انہوں نےجو کہا وہ کسی طور پر بھی قابل معافی نہیں۔

    مفتی زبیر کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے جو بات کی وہ حرام  اورناجائز ہے، حج بیت اللہ کو نوازشریف کےاستقبال سےملانے کی کوئی شرعی گنجائش نہیں، مسلم لیگ کے رہنما نے شرعی اعتبار سے غلط بات کرکے امت کے جذبات کو مجروح کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زعیم قادری کی بغاوت: پی ٹی آئی کا خیرمقدم، ن لیگ کی تنقید

    زعیم قادری کی بغاوت: پی ٹی آئی کا خیرمقدم، ن لیگ کی تنقید

    لاہور: زعیم قادری کی بغاوت اور آزاد حیثیت میں‌ الیکشن لڑنے کا پی ٹی آئی نے خیرمقدم کیا ہے، جب کہ ن لیگ نے اسے جذباتی اقدام قرار دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے. اس ضمن میں علیم خان اور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

    پی ٹی آئی کے دروازے زعیم قادری کے لئے کھلے ہیں:علیم خان

    پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ آج ن لیگ کی اصلیت سامنے آگئی، زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا، ان کا شیرازہ بکھر کر رہے گا، اب یہ عمل نہیں رک سکتا.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دروازے زعیم قادری کے لئے کھلے ہیں، زعیم قادری فیصلہ کرلیں، پی ٹی آئی خوش آمدید کہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں، انھیں اُن کاحق ملنا چاہیے، حالات بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید لیگی ٹوٹیں گے.

    ہر کسی کوٹکٹ نہیں دے سکتے: رانا ثنا اللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کے معاملے سے لاعلم ہوں، زعیم قادری کے تحفظات کاعلم نہیں.

    انھوں نے کہا کہ زعیم قادری سے دو روزپہلے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات ہوئی تھی، میرے نزدیک انھوں‌ نے جذبات میں آکر پریس کانفرنس کی.

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک ایک حلقے سے 29 ،29 افراد نے درخواستیں دیں، ہر کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے، ایک ہی ٹکٹ ہوتاہے، پھاڑ کر2 سے 3 افراد کو نہیں دیا جاسکتا.

    انھوں نے کہا کہ زعیم قادری اکثر گلے شکوے کیا کرتے تھے، مگر انھیں ایسے نازک موقع پر جذبات میں نہیں آنا چاہیے تھا، زعیم قادری کا جذباتی اورغصیلہ پن معمول کی بات ہے.


    زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں‌ مزاری نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف نے معافی مانگی ہوتی، تو ن لیگی وزرا دوبارہ گھٹیا زبان استعمال نہ کرتے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے نازیبا ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کی فیملیز بھی موجود تھیں، رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے.

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم بھی لیگی خواتین سےمتعلق بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، مگر ایسا نہیں کریں گے، پی ٹی آئی والوں کی تربیت اچھی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لیگی وزرا خواتین کو گالیاں دیتے اور بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، جب ایوان میں میرے لئےنازیبا الفاظ استعمال کئے گئے، تب ہی انھیں روکنا چاہیے تھا.

    انھوں نے ن لیگی وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم اورحیا کر کے اپنے الفاظ پر غور کریں، کوئی وزیر نہیں، البتہ گٹر سے آنے والا ہی ایسی گندی زبان استعمال کرسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ استحقاق مجروح کرنے پرعابد شیرعلی مجھ سےمعافی مانگیں.

    یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی، جس پر سخت ردعمل آیا تھا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بیان پر ٹویٹر پر معافی مانگی تھی۔


    شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی


  • آرٹیکل 62 ون ایف  اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا: رانا ثنا اللہ

    آرٹیکل 62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی اس وقت تک ہے، جب تک پارلیمنٹ ترمیم نہیں کرتی، آرٹیکل 62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ نااہلی کی مدت کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، مستقبل میں‌ ایسی تمام ترامیم کی جائیں گی جوووٹ کی عزت اوربالادستی قائم کریں.

    انھوں نے عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل بنیاد سے فیصلہ حاصل کرکے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے، الیکشن کی شام کو آپ سے بڑا افسردہ آدمی کوئی نہیں ہوگا، آج جتنی چاہیں اچھل کود کرلیں، فرق نہیں پڑتا، پاکستان کے عوام ہی اصل فیصلہ کریں گے.

    [bs-quote quote=”عدالت نے واضح کیا ہے کہ نااہلی کی مدت کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، مستقبل میں‌ ایسی تمام ترامیم کی جائیں گی جوووٹ کی عزت اوربالادستی قائم کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”رانا ثنا اللہ”][/bs-quote]

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عرب ریاستوں میں ویزے کی جگہ پر اقامہ ہوتا ہے، ویزے کی روز روز جھنجھٹ سے بچنے کے لئے لوگوں نےاقامہ کا راستہ نکالا تھا، اقامہ یا ویزا اثاثہ نہیں، جسے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی.

    انھوں نے مزید کہا کہ پہلی باراقامے کا فیصلہ میاں نوازشریف کیے خلاف آیا، نوازشریف کے خلاف فیصلہ تنخواہ نہ لینے پر آیا.

    انھوں نے شیخ‌ رشید کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں‌ کہ مجھ سے کاغذات نامزدگی کے وقت غلطی ہوگئی، فیصلہ آئے گا تو وہ بھی نااہل ہوگا، جب تک آرٹیکل 62 ون ایف برقرار ہے، لوگ نااہل ہوتے رہیں گے.

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ جو لوگ چھوڑ کر جارہےہیں وہ نوازشریف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، چوہدری نثار علی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں اور رہیں گے.


    عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،رانا ثنا اللہ

    جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،رانا ثنا اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیرقانون راناثنا اللہ نے عمران‌‌ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا انکا وطیرہ بن چکا ہے مجھے پتا ہے عمران خان کو کہاں سےچٹ آتی ہے، ان کے گھر کا نقشہ اور نکاح نامہ بھی جعلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ میڈیا سے گفتگو میں مخالفین پر برس پڑے اور کہا کہ کچھ قوتیں انتخابات میں مثبت نتائج کیلئے نیب کو استعمال کرناچاہتی ہیں، پاناما اور اقامہ مینج کرنے والی قوتیں جمہوریت کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جھوٹ بولنا اور الزام لگانا انکا وطیرہ بن چکا ہے، جھوٹ اتنا بولو شاید لوگوں کو شک ہویہ کہیں سچ تو نہیں، زبیرگل کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مجھے پتا ہے عمران خان کو کہاں سے چٹ آتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر کا نقشہ اور نکاح نامہ بھی جعلی ہے، کام آج اور ذکر 2 ماہ بعد تو وہ کام بھی جعلی ہی کہا جائے گا، عمران خان کی جانب سے بلاوجہ الزام لگانا درست نہیں ، عمران خان نے کہا عابد باکسر نے وزیراعلیٰ کے کہنے پر 250قتل کئے۔


    مزید پڑھیں :عمران خان کا یہی فارمولا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگوں کو سچ لگنےلگے، رانا ثنا اللہ


    راناثنا رانا ثناء نے فیصل سبحان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصل سبحان کا کیا کردار ہے ہمیں نہیں پتہ، الزام تراشی کرنا انتہائی گھٹیاں پن ہے، عابد باکسر پر جعلی انکاؤنٹر کا ایک بھی مقدمہ نہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ نیب پہلے ریکارڈ منگواتی ہے پھر اس کی انکوائری ہوتی ہے ،احد چیمہ کو ان مراحل سے محروم رکھا گیا ، کوئی جمہوری عمل احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا ، نیب 2002 میں بھی استعمال ہوئی تھی، چیئر مین نیب نیک نامی کوبرقرار رکھ کر احتساب لازمی کرے ، نیب استعمال نہ ہو ا س پر نظر رکھنی چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا یہی فارمولا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگوں کو سچ لگنےلگے، رانا ثنا اللہ

    عمران خان کا یہی فارمولا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگوں کو سچ لگنےلگے، رانا ثنا اللہ

    لاہور : وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہی فارمولا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگوں کو سچ لگنے لگے، عدلیہ اور اداروں سے تصادم کا بیانیہ نہ میاں نواز شریف کا ہے اور نہ پی ایم ایل ن کا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لس عاملہ کا مؤقف ہے ہم فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ، انتظامی معاملات پر فوری اسٹے اور نوٹس ہوجاتاہے، آئین میں اداروں کے اختیارات میں تبدیلیاں ضروری ہیں‌۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اتناجھوٹ بولوکہ لوگوں کو سچ لگنےلگے،عمران خان کایہی فارمولاہے، بار بار جھوٹ بول کر لوگوں کو سچ سمجھنے پر مجبور کیا، کنٹینر پر چڑھ کر الزامات لگائے اور بعد میں الزام لگاکربھول گئے۔

    وزیرقانون نے مزید کہا کہ آج کل بھی وہ دو الزامات لگا رہے ہیں، فیصل سبحان کی فال شایدپیرنی نےنکالی ہے،جس کا میٹرو ملتان سے تعلق نہیں، ایک ٹولہ تھا جس نے منی لانڈرنگ کی، چائنا میں پکڑے جانے پر ملتان میٹرو کا نام لیا، کاغذات پنجاب حکومت کے پاس آئے توجعلی نکلے جن پرمقدمہ ہوا ،انکوائری ہوئی۔

    انکا کہنا تھا کہ فیصل سبحان نامی کوئی سول آفیسریاپراجیکٹ ڈائریکٹرمنصوبوں میں نہیں تھا، جاوید صادق پر بھی اس سے پہلےالزام لگایا گیا جو جھوٹا ثابت ہوا۔

    عابد باکسر کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ عابد باکسر کا الزام بھی جھوٹا ہے، عابد باکسر کے خلاف 12 مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے، ان مقدمات میں سے کوئی مقدمہ بھی پولیس انکاؤنٹر کا نہیں ہے، عابد باکسر کہتا ہے کہ میں نے پولیس مقابلے کئےجو جھوٹ ہیں۔


    مزید پڑھیں :  قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے ، رانا ثنا اللہ


    انھوں نے کہا کہ عابدباکسرپر302کے 2مقدمات ہیں، 7اےٹی اے کا ایک مقدمہ ہے، 12میں سے 7، 8 مقدمات ایسے ہیں جو ایک ہی مدعی کے ہیں، آخری مقدمہ مدعیہ غزالہ عرف نرگس کے مدعیت میں ٹاؤن شپ میں درج ہے، جو زبردستی تعلقات بنانے کا بھی الزامات لگارہی ہے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کو بھی عمران خان کی شاگردی اختیارکرنی چاہئے، ان دونوں الزامات میں کوئی صداقت نہیں، 6مارچ کو جنرل کونسل میں صدر کے انتخاب کے بعد پنجاب کی صدارت کا فیصلہ ہوگا، کل کے اجلاس کی سب کو اطلاع دی گئی۔

    چوہدری نثار کی غیر حاضری پرانھوں نےکہا کہ اطلاعات ہیں کہ وہ مصروفیات کے باعث نہیں آسکے، چوہدری نثار کو شہباز شریف ہی منا لیں گے، نواز شریف اور ن لیگ کا بیانیہ اداروں سے ٹکراؤ کا نہیں۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے تصادم کی کوئی پالیسی نہیں، ایک فیصلے کے خلاف احتجاج ہوسکتا مگرعدلیہ کیخلاف نہیں، عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے، عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن لڑیں گے، پی سی او ججز کا فیصلہ آنےوالی پارلیمنٹ کرے گی، آئین کے تحت آمروں سے حلف لینے والوں کا احتساب ہونا چاہیئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے شادی کے دن سے حساب تولیا جاسکتا ہے، جن جن سے غلطیاں ہوئی ان کا بھی احتساب ہوناچاہئے، پارٹی بدل کرحلف لینے، آئین کا تحفظ کرنے والوں کے حلف میں فرق ہے، پارلیمنٹ اداروں کی حدودمیں تبدیلی لا کردائرہ کار مزید واضح کرے، اداروں کے آئینی حدودکا تعین اب ناگزیر ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔