Tag: رانا ثنا اللہ

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شہباز شریف،رانا ثنا کے استعفے کی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس کی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے ، اےپی سی میں7جنوری تک شہبازشریف،راناثناکےاستعفےکی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

    آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹریٹ میں سہ پہر 3 بجے ہوگا ، جس میں پی پی،پی ٹی آئی، جماعت اسلامی ،ق لیگ ودیگر جماعتوں کےاراکین شریک ہونگے جبکہ جہانگیر ترین، لطیف کھوسہ ، منظور وٹو ، شیخ رشید سمیت دیگررہنما بھی شرکت کریں گے۔

    اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سےمتعلق آئندہ کے لائحہ عمل پرمشاورت کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 30 دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے لہذا 7 جنوری سے پہلے مستعفی ہو جائیں۔


    مزید پڑھیں : اے پی سی میں مشترکہ طور پر شہبازشریف،راناثنا کے استعفے کی ڈیڈلائن 7 جنوری کی توسیع


    یاد رہے کہ لاہور ہائکیورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ شائع کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کردی گئی تھی

    رپورٹ میں ماڈل ٹاؤن واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ قراردیا گیا اور انکشاف کیا گیا تھا کہ حکومت نے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی،رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اجلاس بھی سانحہ کا سبب بنا۔

    باقرنجفی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خونی پولیس آپریشن روکنے کیلئے وزیراعلٰی کےاحکامات کہیں نہیں ملے، شہبازشریف بروقت ایکشن لیتے تو بہیمانہ قتل وغارت کو روکا جاسکتا تھا۔

    خیال رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ 31 دسمبر تک سرینڈر کردیں،31 دسمبر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا، نوازشریف کا عدلیہ کے فیصلوں کو دوہرا معیار قرار دینا آئینی بغاوت ہے۔


    مزید پڑھیں: ساںحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی گئی


    واضح رہے کہ 3 سال قبل لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان سخت مزاحمت ہوئی۔

    اس دوران پولیس کے شدید لاٹھی چارج کے سبب 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

    اسی روزایس ایچ او کی مدعیت میں ڈاکٹرطاہرالقادری کے بیٹے حسین محی الدین سمیت 56 اورتین ہزار نامعلوم افراد خلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی ‌تھی، معاملہ سنگین ہوا توحکومت نے اکیس جون2014 کو صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ لے لیا مگرملزمان کا تعین نہ کیا جاسکا۔

    عوامی تحریک نے وزیراعلی پنجاب کی بنائی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے ماننے سے انکارکر دیا تھا، جے آئی ٹی نے چند پولیس والوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد تمام افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا، یوں پنجاب کی وزرات قانون کا قلم دان ایک بار پھر رانا ثنااللہ کےسپرد کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام ممبران نے واقعے کے مقدمے میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر قانون کے خلاف موجود الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے گناہ قرار دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کلین چٹ دیئے جانے پر پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • نوازشریف کونااہل کرنےاورکرانےوالے شرمندہ ہونگے،راناثنااللہ

    نوازشریف کونااہل کرنےاورکرانےوالے شرمندہ ہونگے،راناثنااللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نااہل کرنے اور کرانے والےشرمندہ ہونگے، عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کونااہل کرنے اورکرانےوالےشرمندہ ہونگے، نااہل کرنے والے کو پوری دنیا اہل سمجھ رہی ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جو لوگ نوازشریف کو نااہل کرنے آئے وہ خود مایوس ہیں۔

    شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گفتگو سپریم کورٹ کو متنازع کرتی ہے، چیف جسٹس شیخ رشید کا سپریم کورٹ میں داخلہ بند کرائیں، شیخ رشید کی گفتگو سے سپریم  کورٹ کی عزت میں کمی ہوتی ہے، شیخ رشید عجیب انداز سے فیصلوں پراتھارٹی کی کوشش کرتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، میاں صاحب مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر کردار کیلئے سعودی عرب گئے، سعودی عرب میں ایساکوئی معاملہ نہیں جس کی افواہیں ہیں، عوام اپنےووٹ کی طاقت سےمنفی قوتوں کاخاتمہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : استعفیٰ مانگنے والے مئی 2018 تک انتظارکریں، رانا ثناء اللہ


    پرویز مشرف کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت کو چاہیے مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کرے، دوسرے کیسز کی بھی فوری سماعت ہونی چاہیے۔

    راناثنااللہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ ڈالرمہنگاہونےکےباعث پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا، امیدہےاگلی بارپٹرول کی قیمت کم ہو جائےگی۔

    انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت شفافیت کےساتھ کام کرتےہیں، باقرنجفی رپورٹ پربہت سےرازوں کی بات کی جاتی تھی ، نجفی رپورٹ کووینٹی لیٹرپرلگاکر15دنوں سےچلارہےہیں،  باقرنجفی رپورٹ میں کسی بھی وائرلیس کاذکرنہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    لاہور : شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹائون سانحہ کا حساب دینا ہوگا، وہ تحقیقات پر اثر انداز ہوئے، انھیں استعفیٰ دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ کچھ دوستوں کی مدد مل جائے، بیرون ملک جائیداد بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں، مگر ہم اب یہ مذاق نہیں ہونےدیں گے، نوازشریف پر302کےمقدے ہونے چاہییں۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میاں برادران جمہوریت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جج نوازشریف کو کہتے رہے کہ منی ٹریل بتائیں، میاں صاحب نےآخری دم تک ججزکو منی ٹریل نہیں بتائی۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کی دعوت دینے پر طاہر القادری کا شکرگزار ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرشروع سے ڈاکٹرصاحب کےموقف کےحامی ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری

    پریس کانفرنس کے آغاز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ آصف زرداری، خورشید شاہ اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ملاقات میں اے پی سی کے ایجنڈے اور اہم امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں سو فی صد ہم آہنگی پائی جاتی ہے، کسی ایک نکتے پر بھی اختلاف نہیں۔

    طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب سے شریف برادران کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، پاکستان عوام ایسا این آر او قبول نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، رانا ثناء اللہ

    عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان چار سال سے نفرت کی فصل بو رہے ہیں جسے وہ 2018 کے الیکشن میں کاٹیں گے۔

    وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے عمران خان کو پاکستان کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے متنازعہ بیانات اور نفرت آمیز رویئے کی وجہ سے خود مشکل میں پھنس جائیں گے۔

    صوبائی وزیر قانون نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کو بیماری کی طرح لگ گئے ہیں جو مسلسل چارسال سے گالیاں دے رہے ہیں جس سے کوئی بھی جماعت یا رہنما محفوظ نہیں۔

    امریکا اورسعودی عرب کے درمیان قربت اور امریکی صدر کی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے اور امریکا اپنی خارجہ پالیسی رکھتا ہے جسے دونوں ممالک اپنے مفادات کے حصول اور اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے بناتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے وابستگی گہری اور جذباتی بھی ہے اور ہمیشہ سے پاکستان کے خوشگوار تعلقات رہے ہیں جب کہ ایران ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور ان دونوں ممالک نے پاکستان کا ہرمشکل میں ساتھ دیا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے مابین غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو ختم کرنے کی پوری کوشش کرے گا کیوں کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

  • فائنل کے فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران کا اپنا پاگل پن ہے، رانا ثنا

    فائنل کے فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران کا اپنا پاگل پن ہے، رانا ثنا

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کو لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے، امیر مقام نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو دفتر کھول کر دینے کے بجائے ان کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ پختونوں کوپنجاب میں رہنےکا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کا‘ راناثنااللہ ‘‘

    امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے فیصلے کو پوری قوم نے سراہا ہے اس فیصلے کو پاگل پن کہنا درست نہیں، یہ عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے۔


    وزیراعظم کے نامزد مشیر امیر مقام نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح طالبان کو پشاور میں دفتر کھول کر دینے کے بجائے ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے ہیں، اگر پی ایس ایل فائنل یہاں نہ ہوتا تو یہ اس کے مترادف ہے کہ ہم ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم فائنل یہاں نہ کراتے تو دنیا کو کیا پیغام جاتا کہ ہم پیچھے ہٹ گئے، پوری قوم اور پوری دنیا نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے ، لوگوں کا حوصلہ بڑھا ہے کہ ہم مقابلہ کریں۔

    یہ پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پختونوں کے مسائل کو جائز قرار دیا، امیر مقام

    دریں اثنا لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پنجاب میں مقیم پختونوں کی ایک ہی جگہ پر رجسٹریشن ہونی چاہیے، سرچ آپریشن پر اعتراض نہیں مگر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونا چاہیے۔

  • لاہور: گلبرگ میں دھماکے کی افواہ تھی، رانا ثنا اللہ

    لاہور: گلبرگ میں دھماکے کی افواہ تھی، رانا ثنا اللہ

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ صرف افواہ تھی۔

    صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہاں موجود پولیس چیف سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے تصدیق کی ہے کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بڑی زیادتی ہے، ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ایسی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس افواہ کی تحقیقات کروائیں گے اور جھوٹی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    مذکورہ افواہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے گلبرگ روانہ ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب ریسکیو انچارج پنجاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ دھماکے کی صرف افواہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ افواہ اس وقت سامنے آئی جب تھوڑی دیر قبل ہی ڈیفنس کے علاقے میں بھی ایک ریستوران میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ڈیفنس دھماکے اور گلبرگ میں دھماکے کی افواہ کے بعد لاہور بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    :دہشت گردی کی تازہ لہر

    پاکستان ایک با رپھر دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک مہینے میں دوسری بار لاہور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل 13 فروری کو لاہور کے علاقے مال روڈ پر ہونے والے ایک احتجاج کے دوران ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 144 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    اس دھماکے کے دو روز بعد 16 فروری کو سندھ کے شہر سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھمال کے دوران خود کش حملہ کیا گیا جس میں 94 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    انہی دنوں میں ملک کے دیگر صوبوں میں دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا اور کوئٹہ، پشاور اور چارسدہ سمیت کئی شہروں میں دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد شہید ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ان دنوں دبئی میں جاری ہے جس کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔ 2 دن قبل پی سی بی نے ٹیم مالکان کے ساتھ مل کر حتمی فیصلہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

  • پنجاب رینجرز آپریشن، پوری طاقت سے جاری ہے، رانا ثناء اللہ

    پنجاب رینجرز آپریشن، پوری طاقت سے جاری ہے، رانا ثناء اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنچاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے اور اس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہ کہ پنچاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اوار اس میں رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آپریشن پوری طاقت کے ساتھ انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جارہا ہے، جس جگہ پر بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملے گی وہاں بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    پڑھیں: ’’ پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کی باقاعدہ منظوری ‘‘

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، آپریشن کے دوران بارڈر ایریاز پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت نے پنجاب میں رینجرز اختیارات کو دینے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے خصوصی اختیارات دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ لاہور: آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس ‘‘

    کچھ دیر قبل پنجاب آپریشن سے متعلق آرمی چیف آف اسٹاف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس کیا گیا جس میں ڈی جی رینجرز پنجاب، کورکمانڈر سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے جلد قوم کو باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں کرپشن نام کو بھی نہیں، رانا ثناءاللہ

    پنجاب میں کرپشن نام کو بھی نہیں، رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد  صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کی خدمت کررہی ہے جس کے تحت کم ازکم ہزاروں ملین روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

    وہ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی بہ نسبت پنجاب میں ترقیاتی کام پورے زور و شور سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر توانیاں صرف کر رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی میگا پروجیکٹس جاری ہیں جن کی مالیت ہزاروں ملین میں بنتی ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں کرپشن نام کو نہیں اسی لیے اپوزیشن کو کچھ اور تو ملتا نہیں بلاوجہ کے شوشے چھوڑتی رہتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں جب کہ ایک صاحب صرف دھرنے اور لاک ڈاؤن کی سیاست کر رہے ہیں جنہیں خیبر پختونخوا کے عوام ڈھونڈ رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو دوسرے صوبوں کی عوام رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اپنے اپنے حکمرانوں کی متلاشی نظر آتی ہیں۔

  • بنی گالامیں پینے پلانے کی محفلیں جم رہی ہیں،رانا ثنا اللہ

    بنی گالامیں پینے پلانے کی محفلیں جم رہی ہیں،رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بنی گالا میں پینے پلانے کی محافل جم رہی ہیں، انہوں نے دھمکی دی کہ دارالحکومت میں حالات خراب کیے تو انجام برا ہو گا۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملہ ہونا تھا، پانچ دس منٹ میڈیا کی پناہ میں رہنے کے بعد شیخ رشید میدان سے بھاگ گئے، کسی وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دھرنے والے خبردار رہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں‌ گے، رانا ثناء اللہ

    رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا سے 1500 مسلح افراد اسلام آباد لائے گئے ہیں، خٹک حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو انجام برا ہو گا، پرویز خٹک کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں۔

    اسی سے متعلق: حکومت ہمیں‌ باغی بننے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

    رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کا بہتر حل نکال لیا گیا ہے۔

  • رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

    رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

    فیصل آباد : شہر میں کومبنگ آپریشن کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے دو قریبی ساتھیوں سمیت چار افراد کے گھروں اور ڈیرے کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران  ناجائز اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔


    تفصیلات کے مطابق شہر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں نے ن لیگ کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تو ان کے گھروں سے اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی برآمد ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز فیصل آباد کے رپورٹر قمر زمان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے متعدد امور کی دیکھ بھال اشفاق چاچو کے ذمہ ہے، بالخصوص رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی کے معاملات اشفاق چاچو کے پاس ہی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ان دو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ، اسلحہ ملا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے اشفاق چاچو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے رہنما علی اصغر بھولا گجر کے قتل کے بعد اشفاق چاچو کی سرگرمیاں محدود تھیں۔

    علاوہ ازیں کومبنگ آپریشن میں دو مزید اشخاص رانا بابر اوررانا پرویز کے ڈیروں کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے ایک گاڑی ملی۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ اسلحہ کے لائسنس پیش کیے جانے کے بعد اسلحہ واپس کردیا گیا ہے تاہم کومبنگ آپریشن جاری رہے گا، مزید علاقوں میں جلد چھاپے مارے جائیں گے۔