Tag: رانا ثنا اللہ

  • مطیع اللہ جان کے خلاف ایف آئی آر جھوٹی اور جعلی ہے، رانا ثنا اللہ

    مطیع اللہ جان کے خلاف ایف آئی آر جھوٹی اور جعلی ہے، رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کے خلاف ایف آئی آر جھوٹی اور جعلی ہے، کوشش کروں گا میرٹ پرفیصلہ ہو اور ان کو انصاف ملے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی، شکر ہے ایف آئی آر کاٹنے والوں نے مطیع اللہ سے فائرنگ کرانے کی مہربانی نہیں کی۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا میرٹ پرفیصلہ ہو اور ان کو انصاف ملے۔

    مزید پڑھیں : صحافی مطیع اللہ جان کو تھانہ مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا

    یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم سینئر صحافی کے ٹوئٹر (ایکس) اکائونٹ پر ان کے بیٹے کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ’میرے والد کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے نا معلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

    بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے مطیع اللہ کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ مطیع اللہ جان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ ملازمین کو تیز رفتار گاڑی کے ذریعے جان سےمارنے کی کوشش کی گئی، ملازمین کی جانب سے بیریئر پھینک کرگاڑی کوروکا گیا، ملزم نشے کی حالت میں پایا گیا اور گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے آئس برآمدکی گئی۔

  • پی ٹی آئی نے طے کر لیا کہ مرنا یا مر جانا ہے تو اعلان کی کیا ضرورت ہے؟ رانا ثنا اللہ

    پی ٹی آئی نے طے کر لیا کہ مرنا یا مر جانا ہے تو اعلان کی کیا ضرورت ہے؟ رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے طے کر لیا کہ مرنا یا مر جانا ہے تو اعلان کی کیا ضرورت؟ ایسے اعلانات کریں گے تو پھر کارروائی بھی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوزکے پروگرام خبرمحمدمالک کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جیسے اعلانات کررہی ہے ان کیخلاف انتظامی معاملے میں سختی ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی نے طے کر لیا ہے کہ مرنا ہے یا مر جانا ہے تو اعلان کی کیا ضرورت تھی، سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہے تو ایسے اعلان کا کیا مطلب ہے ، ان کے اعلانات کا مقصد ہمیں روک لو،ایسے اعلانات کریں گے تو پھر کارروائی بھی ہوگی۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اداروں کولائسنس دے رہے ہیں کہ وہ ان کیخلاف کارروائی کرے، صوابی جلسے میں جو تقاریر ہوئی ہم نے تو ان کا ایسی تقاریر کا نہیں کہا تھا، صوابی میں تقاریر کر کے انہوں نے کیا کیا ہے؟ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کفن بردار جلوس کا اعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے، ان بیانات کا مطلب تو یہ ہوا اگرکوئی گڑبڑہوئی تواس کے ذمے داربانی پی ٹی آئی ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کوئی کسرباقی رہتی ہے کہ اب ساری تیاری بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرہورہی ہے، کل کو وہ کفن بردار کچھ بھی کرے تو اس کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہی ہوں گے؟ کارروائی بھی انہی کے خلاف ہوگی، انہی کو ماسٹر مائنڈ سمجھا جائے گا۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی سے پہلے بانی پی ٹی آئی عدالتوں پر حملہ آور ہوئے، بانی پی ٹی آئی ہی کہتے تھے کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو یہ ریڈلائن کراس ہوگا، 9 مئی کے واقعات کو کرانے کیلئے ڈیڑھ سال کی محنت ہے.

    پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ان لوگوں کا کمپرومائزڈ ہونے کا لیول اتنا اونچا نہیں کہ اوپری سطح پرہو، جس علاقے میں احتجاج ہوتا ہے کہ وہاں کا پولیس افسر رابطہ کرتا ہے، اسلام آباد میں انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا تو مقامی انتظامیہ نے رابطہ کیا، مقامی انتظامیہ کے سمجھانے پر یہ سمجھ گئے اور بانی سے اجازت لے کر احتجاج ملتوی کیا۔

    علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری انڈراسٹینڈنگ ہے، گنڈا پور نے کہا ڈی چوک جانے دیں دھرنا نہیں دونگا، گنڈا پور کو ڈی چوک جانے دیا گیا اس کے بعد وہ پتلی گلی سے نکل گئے ، یہ لوگ عجیب وغریب طریقے سے پارٹی کو چلا رہے ہیں، معلوم نہیں ان لوگوں کا مقصد کیا ہے اور یہ کیا چاہتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کو کس کیس میں سزا ہوگی؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

    بانی پی ٹی آئی کو کس کیس میں سزا ہوگی؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوجائے گی، وہ خود اپنے دشمن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی، یہ کیس دو جمع دو کی طرح ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خودہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی ، وہ سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین سے ہی بات کرنا ہوگی۔

    اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سربراہ آنکھ مارنے والا بندہ نہیں، واضح کردوں انہوں نے گزشتہ 2 سال اور آگے بھی 3 سال کسی کو آنکھ نہیں مارنی۔

    آئینی ترامیم میں ووٹ سے متعلق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ترامیم کیلئےبندے اٹھانےوالی بات درست نہیں،سب ڈرامہ تھا، کس نے کیا ڈرامہ کیایہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتہ ہے۔

    علی امین گنڈا پور کے بیان پر انھوں نے کہا کہ گنڈاپور کے ملے ہونے پر مجھے شک ہے وہ دونوں طرف کھیلتا ہے، گنڈا پور انتظامیہ سے کہتا ہےڈی چوک کو ہاتھ لگانے دیں پھر نکل جاؤں گا، گنڈا پور اس بار خود ٹھیک ہو جائیں گے یا کر دیئے جائیں گے۔

    اپوزیشن سے مذاکرات کے سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے بتایا کہ نوازشریف کی ہدایت پرسیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتانی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہوسکتا ہے۔

  • ہمارے پاس نمبر پورے نہیں، نمبر پورے ہوں گے تو آئینی ترمیم ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

    ہمارے پاس نمبر پورے نہیں، نمبر پورے ہوں گے تو آئینی ترمیم ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہمارے پاس نمبر پورے نہیں، نمبر پورے ہوں گے تو آئینی ترمیم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کااےآروائی نیوزکےپروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارےپاس نمبرز پورےنہیں ہیں جس کیلئےمشاورت جاری ہے، نمبرز پورےہوں گے تو اس کامطلب اتفاق رائے ہوگیا اور آئینی ترمیم ہو جائے گی۔

    وزیراعظم کےمشیر نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان پرانے اتحادی ہیں ان کو ملا کر ہمارے ووٹ211 بنتے ہیں، ان سے صدر اور وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوئی، اندازہ تھا کہ  وہ ساتھ دیں گے لیکن ان کے کچھ تحفظات تھے مشاورتی عمل وسیع کرنا چاہیے تھا ، اس کے بعد آئینی ترمیم کا بل پیش کرنا چاہیےتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ آئینی ترامیم پرپی ٹی آئی کےقانون سےواقف دوست بھی متفق ہیں، پی ٹی آئی کا مؤقف تھاکہ ہم توان کیساتھ بات کرنےکیلئےتیارنہیں، پی ٹی آئی نےمولانافضل الرحمان سمیت تمام پارٹیوں سے بات کی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آئینی ترامیم پر متعلقہ فورم پر بات ہوتی آرہی ہے، کیا حکومت کی پیپلزپارٹی کے ساتھ کنسلٹیشن نہیں ہوئی ہوگی؟ کچھ فیصلے ایسے آئے جن فیصلوں نے ان چیزوں کی اہمیت کو اجاگرکیا، پارلیمان کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں تمام پارٹیاں موجودتھیں، کمیٹی میں بات ہوئی تھی کہ اتفاق رائے پیداکرکے آئینی ترمیم لائی جائے، کمیٹی اب باقی جماعتوں کیساتھ بیٹھ کربات کررہی ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مطالبہ تھا کہ آئینی کورٹ بنائیں، سیشن ججز کی عمر بڑھانے کے بجائے کم کریں، سیشن جج کی عمر کی حدکم کر کے  40 سال کی جائے اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی عمر کی حد موجودہ ہی رہنے دی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اسپیشل کمیٹی بنی ہےجس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے، پی ٹی آئی نے کمیٹی میں کہاہےکہ ہمیں ورکنگ پیپر پر اعتمادمیں لیں، اسپیکرنےبھی ذمہ داری لی تھی کہ ورکنگ پیپر پی ٹی آئی تک پہنچائیں گے۔

    سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ بل یامسودہ تب ہوگاجب کابینہ سےمنظورہوگا،ورکنگ پیپرتودوتین بنےہیں، ورکنگ پیپر مسودےکا روپ دھارےگاجب بات چیت مکمل ہوجائےگی، میراخیال ہےورکنگ پیپرپی ٹی آئی تک پہنچ گیاہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک آئینی عدالت ہونی چاہیےجوتمام آئینی معاملات سےمتعلق کیسزدیکھے، سپریم کورٹ نےیہ ہی کچھ کرناہےاورہم نے بھی یہ ہی کرناہےتویہ ہی کام رکھ لیں۔

  • ہمارے پاس چیف جسٹس کی توسیع کیلئے نمبرز پورے نہیں،راناثنااللہ

    ہمارے پاس چیف جسٹس کی توسیع کیلئے نمبرز پورے نہیں،راناثنااللہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی توسیع کیلئے نمبرز پورے نہیں، چیف جسٹس نے کہا ہے وہ کوئی ایکسٹینشن قبول نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےپاس چیف جسٹس کی توسیع اور ،آئینی ترمیم کےنمبرزپورے نہیں، نمبرزپورےہوتےتوکرنی چاہیےکیونکہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کااستحقاق ہے۔

    وزیراعظم کے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم پیش ہی نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم دونوں ایوانوں میں علیحدہ ،دوتہائی اکثریت سےممکن ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نےکہاہے وہ کوئی ایکسٹینشن قبول نہیں کریں گے، چیف جسٹس نے توسیع نہ لینےکی بات وزیرقانون،اٹارنی جنرل سےکی اور کہاہاں اگرسب کی عمر کی حد بڑھارہےہیں توپھرٹھیک ہے۔

    مذاکرات سےمتعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ہم ان کےساتھ ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی،  رانا ثنا اللہ

    بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی، رانا ثنا اللہ

    لندن: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی پاکستان ہائی کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانیوالی نہیں،افواہیں ہمیشہ گردش کرتی ہیں،فکرکی ضرورت نہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوڈیل دینےپرکوئی بات چیت نہیں ہورہی، سیاسی قیادت کوملکی معاملات پرمل کر بیٹھنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی بلوں میں کمی لائی جائے، آئی پی پیز کو عام آدمی کو پیسے دینے پڑتے ہیں،اس کے حل کی کوشش کر رہے ہیں، 2017 میں نیا پروجیکٹ شروع کرکےبجلی کے اور ملکی حالات خراب کئے گئے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے نظام میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، 20،20 سال سےلوگ اسپورٹس فیڈریشن میں بیٹھے ہیں، کارکردگی کوئی نہیں، اولمپکس میں 7،6 لوگ کوالیفائی کریں گے تو تمغوں کی امید کیسے رکھیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور تیس مار خان ہیں، وہ ڈائیلاگ کچھ اور بولتا ہے، اندر میٹنگز میں کچھ اور کہتے ہیں، جن معاملات میں کے پی کو وفاق کیساتھ تعاون کرنا چاہیے ان میں ہورہا ہے۔

  • پیرس اولمپکس: کھلاڑی میڈل سے محروم، رانا ثنا اللہ کی دریائے سین کے سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

    پیرس اولمپکس: کھلاڑی میڈل سے محروم، رانا ثنا اللہ کی دریائے سین کے سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ایتھیلیٹ ایک کے بعد ایک بغیر میڈل باہر ہوتے جا رہے ہیں ایسے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی دریائے سین کی سیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

    پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں پاکستان کو اب تک میڈل کی تلاش ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی کا یہ حال ہے کہ سات میں سے پانچ ایتھیلیٹ پہلے ہی راؤنڈ میں بغیر میڈل باہر ہوگئے ہیں۔

    ایسے میں ایتھلیٹ کے ہمراہ پیرس جانے والے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی پیرس میں کشتی میں دریائے سین کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پ روائرل ہو رہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے طنزیہ کیپشن لکھا کہ ’’ماشااللہ، رانا صاحب اولمپکس میں سوئمرز کے لیے پانی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    کچھ صارفین نے کہا کہ رانا ثنا اللہ میڈل کی تلاش میں پیرس کے دریائے سین کی جانب نکل پڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 18 رکنی دستے نے شرکت کی جس میں صرف 7 ایتھلیٹ شامل تھے بقیہ 11 آفیشلز اور وزارتی نمائندے ہیں جن میں رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔

    سوئمرز مقابلوں میں احمد درانی 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں 30 سوئمرز میں سب سے آخری نمبر پر رہے جب کہ خاتون سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر بھی 26 ویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

    شوٹنگ مقابلوں میں گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ سنگلز کے بعد گلفام جوزف اور کشمالہ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی ناکام رہے اور پاکستان کی 17 میں سے 14 ویں پوزیشن رہی جب کہ 25 میٹر پسٹل ریپڈ میں کشمالہ 40 میں سے 18 ویں نمبر پر رہیں۔

    پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ فائقہ ریاض پریلمینیری راؤنڈ کی دوسری ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔

    اب پاکستان کی امیدیں صرف جولین تھرو ماسٹر ارشد ندیم سے وابستہ ہیں جس کے مقابلے 6 اگست سے شروع ہوں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کا  آرمی چیف کو خط ، رانا ثنا اللہ کا ردعمل

    بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط ، رانا ثنا اللہ کا ردعمل

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں الرٹ رہنا ہوگا، پی ٹی آئی کچھ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا ردعمل آگیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہ نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نجی محفلوں میں کہا جارہا ہے بات ہوگئی ہے نومبر میں الیکشن کی تیاری کریں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے خوشگوار ملاقات ہوئی ہے، بانی نے جنرل عاصم منیر کو پیغام دیا ہےکہ ن لیگ پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتی ہے،ہم اور سپہ سالار عاصم منیر ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم لوگ پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، عوام سے اپیل ہے ہمارےکل ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام ہے، شہباز شریف اور پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کر رہی ہے، ہم اور سپہ سالار عاصم منیر ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔

  • بانی پی‌‌ ٹی آئی جیل سے کب باہر آئیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

    بانی پی‌‌ ٹی آئی جیل سے کب باہر آئیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عنقریب جیل سےباہر نہیں دیکھ رہا ہوں.

    پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک پی ٹی آئی والاکہہ رہا تھا انہوں نے ہمیں مذاکرات کی اجازت نہیں دینی ہے، اجازت لینا ہمارا کام ہے،آپ اس کو چھوڑیں اورآئیں بات کریں۔

    سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی والے کہتے ہیں پہلے ہمارامینڈیٹ دیں اور قیدی رہاکریں، اگرقیدی رہا اورمینڈیٹ دےدیں تو ہم نے مذاکرات کیا کرنےہیں، اگر سب کچھ آپ کو دے دیں تو پھر ہم تو جیلوں میں ہوں گے۔

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد خود ہی بن رہا ہے ،ان کو کوئی اشارہ نہیں ہے، اگراپوزیشن اتحادبن جائےتو مذاکرات کاراستہ کھل سکتا ہے، اپوزیشن اتحاد مکمل ہوجائے پھر مولانافضل الرحمان سے بات کریں گے اور اگر مولاناسے پہلے بات کرلی تو پھر وہ جے یوآئی کواتحاد میں نہیں لیں گے۔

    رانا ثنااللہ نے بتایا کہ اب میں بانی پی ٹی آئی سے نفرت والا معاملہ نہیں رکھتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نےبھلےغلط سمت میں جدوجہد کی لیکن مزاحمت کی اوراسٹینڈلیا، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے لیکن وہیں کھڑا اور مذاکرات سے انکاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہ وہ ہمیں اور نہ ہی ہم اسے ختم کر سکتےہیں تو پھر بیٹھ کر بات ہی کرسکتے ہیں، یہ بات ان کو سمجھ نہیں آرہی تو پھر آپ کا سامنا خواجہ سراؤں سے ہی ہونا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مزاحمت وقت کی ضرورت ہونی چاہیے، مزاحمت برائے مزاحمت نہیں ہونی چاہیے، جب اسٹیبلشمنٹ اپنےکردارمیں رہنے پر رضا مند ہےتو پھر مزاحمت کیوں کرنی ہے، اگر وہ ایس آئی ایف سی میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں تومزاحمت کی کیا ضرورت ہے۔

    حکومت کو جوخطرےہوتےہیں وہی خطرےہوتے ہیں اور وہ کوئی خطرہ نہیں،بانی پی ٹی آئی اگر سیاست کرتا تو جو اسپیس عدم اعتماد کے وقت ہمیں ملی وہ کبھی نہ ملتی۔

  • ’محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔۔۔‘ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

    ’محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔۔۔‘ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے حسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اس تاثر کو ختم کرنے میں ناکام رہے کہ نگراں حکومت ن لیگ کی نہیں جس کا سیاسی نقصان ہوا، محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ نگراں حکومتی شخصیت کسی بھی منتخب حکومت کا حصہ نہ ہو ورنہ اس طرح تو ہر نگراں حکومت اپنی سیٹ پکی کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرے گی۔

     

    سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں میری رائے تھی اتحادی حکومت نہیں بنانی چاہیے، یہ بات بھی درست نہیں کہ اس الیکشن سلیکشن ہوئی ہے، یہ سب سازشی تھیوریاں ہیں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ چاہوں تو اپنی شکست پر 10 باتیں نکال سکتا ہوں لیکن میں نے اپنی شکست کو تسلیم کیا، جاوید لطیف الیکشن سے متعلق غلط کہتے ہیں زیادتی کرتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوا، اس الیکشن میں جتنا مجھے اپنے ہارنے کا یقین ہے اتنا ہی جاوید لطیف کی ہار کے صحیح ہونے کا ہے، جاوید لطیف کا گلہ ہے وہ ہار گئے لیکن رانا تنویر کیوں جیت گئے۔

    صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ رانا تنویر بھی ہار جاتے تو جاوید لطیف سکون میں ہوتے، میں انکا درد سمجھتا ہوں، ان کا دکھ رانا تنویر کے ڈی نوٹیفائی ہونے سے ختم ہونے والا ہے، جاوید لطیف کو وہ بات کرنی چاہیے جو دوسرا مان بھی لے۔