Tag: رانا ثنا اللہ

  • ‘یونان کشتی میں دوبنے والوں کی تعداد تقریباََ 350  ہیں، جس میں صرف 12 پاکستانی بچے’

    ‘یونان کشتی میں دوبنے والوں کی تعداد تقریباََ 350 ہیں، جس میں صرف 12 پاکستانی بچے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یونان کشتی میں دوبنے والوں کی تعداد تقریبا 35 ہیں، اب تک صرف بارہ پاکستانی بچے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں 700 کے قریب افراد سوارتھے، کشتی میں پاکستانیوں کی تعداد ساڑھے 300 تھی، جو زندہ بچے ان میں پاکستانیوں کی تعداد 12 ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں اندازہ کیا جا رہا ہے کہ مزیدلوگ زندہ بچ جائیں ، 82لاشیں اب تک ریکورہوئی ہیں، فرانزک لیبارٹری اور نادرا کے ذریعے ان کی شناخت کی جارہی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک پاکستان سے 281 خاندانوں نے رابطہ کیا ہے، فیملیز سے رابطے کیلئے ڈیسک قائم کردیے رابطہ ہوچکا ہے اور فیملیز کے ڈی این اے حاصل کر لئے گئے ہیں، جیسے جیسے شناخت کا عمل مکمل ہوگا، لاشیں لائی جائیں گے، اب تک197 کے قریب ڈی این اے اسیمپل حاصل کر چکے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نےانکوائری کمیٹی قائم کی گریڈ 22 کے افسر ہیڈ کر رہے ہیں، انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، گزشتہ 5 سال میں انسانی اسمگلرز کو نہ ہونے کے برابر سزا ملی، انسانی اسمگلنگ قانون میں ترامیم کی جارہی ہیں، اس گھناؤنے دھندے میں ملوث مافیا کو سزا دی جائےگی۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پاکستانی مصر،لیبیااوریواےای تک قانونی طریقےسےگئےہیں، ان ممالک سے آگے یہ لوگ غیرقانونی طریقے سے یورپ جاتے تھے، ایوان کو یقین دلاتا ہوں اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، فیشلز اور ملوث مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری اورسزا دی جائے گی۔

  • 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا ، رانا ثنا اللہ

    12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا ، رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا اور لوگ کشتی میں ڈوب کرنہ مرتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مارگلہ ایونیو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی بار 20 ارب روپے سے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے منصوبے کا افتتاح ہورہا ہے، سابقہ حکومت ملک کی معاشی تباہی کا باعث بن رہی تھی، ہم نے بدترین معاشی حالات میں حکومت سنبھالی۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تباہی کاباعث بننےوالی حکومت کوآئینی طریقےسےہٹایاگیا، ن لیگ نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دی ہے، ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت کا اثاثہ ہیں، ن لیگ دورکےمکمل منصوبےنکال دیےجائیں توباقی کچھ نہیں رہتا۔

    وزیر داخلہ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیراعظم آپ نےہمیشہ خدمت کی سیاست کوفروغ دیاہے، خدمت کی سیاست ہی ملک وقوم کی نجات کاباعث بن سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا، پاکستان اتنی ترقی کرچکا ہوتا کہ لوگ کشتی میں ڈوب کرنہ مرتے۔

    رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پوری دنیا کے اخبار لکھ رہے تھے پاکستان ایٹمی قوت بن چکا اب ایشین ٹائیگربننےجارہاہے ، اس وقت کسی نے لوڈشیڈنگ اور خودکش حملوں کا نام تک نہیں سنا تھا لیکن اس سازش کے بعد ملک میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی شروع ہوئی ،اس کے بعد پھر عوام نے میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جب جب پاکستان ترقی کرتا ہے کہیں نا کہیں سے 12 اکتوبر آجاتا ہے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں انتخابات کا وقت ہوگا، اس وقت عوام کو لیڈر شپ کی شناخت کرنی چاہئے، عوام کو ن لیگ کو منتخب کرکے موقع دیں۔

    وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فتنہ اس ملک کوکسی حادثے سےدوچارکرناچاہتاتھا، اس فتنےکاادراک اورشناخت ہوچکی ہے، ن لیگ قیادت نوازشریف اور شہباز شریف کو عوام دوبارہ موقع دیں گے۔

  • تحریک لبیک پاکستان کے وفد نے حکومتی اراکین کو مطالبات پیش کر دیے

    تحریک لبیک پاکستان کے وفد نے حکومتی اراکین کو مطالبات پیش کر دیے

    اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے ایک وفد نے رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ رات ٹی ایل پی کے ایک وفد نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اور وفاقی وزیر ایاز صادق سے ملاقات کی۔

    تحریک لبیک کی جانب سے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الزہری، اور مولانا غلام غوث شامل تھے۔

    ٹی ایل پی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی اراکین کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ ان مطالبات کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کی جائے گی۔

    تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر کو منعقد ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس وقت تحریک لبیک پاکستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، ٹی ایل پی کا پاکستان بچاؤ مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ پہنچ گیا ہے، اور مارچ کے شرکا آج رات جہلم میں قیام کریں گے، اس مارچ کا آغاز 22 مئی کو کراچی میں مزار قائد سے ہوا تھا جس کی قیادت علامہ سعد حسین رضوی نے کی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں، رانا ثنااللہ

    چیئرمین پی ٹی آئی اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے امریکی اخبار وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملے کے لیے عمران خان نے ہی اکسایا تو کیوں نہ ان کے خلاف فوجی ایکٹ کے تحت کارروائی کریں۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس میں کورکمانڈرکاکیمپ آفس ہے، جس میں حساس معلومات ہوں گی، شرپسندوں نے آگ لگا کرحساس معلومات ضائع کردیں ، لیپ ٹاپ چرالیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیزوں کوفوج نےہی برآمدکرنا ہے، ایسےلوگوں کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت ہی مقدمہ چلنا ہے۔

    جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جیل میں خواتین سے بدسلوکی پروپیگنڈا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں، اگر عمران خان کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھ گئے تو ہمیں بھی شہدا کے خاندانوں کی طرف سےردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن 9 مئی کی کھل کر مذمت نہیں کی، اس نے منصوبہ بنایا کہ کسی ورکر کے گھر چھاپہ پڑوائیں اور اس دوران کچھ لوگ ماریں، انہوں نے ریپ کا منصوبہ بنایا تاکہ عوام کو جذباتی کیا جائے، رپورٹ ملی ایسا منصوبہ رات ہی کر سکتے ہیں اس لیے میں نے پریس کانفرنس کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات کی بات کرتا ہے اور پہلے کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن ان سے بات نہیں کروں گا، مذاکرات سیاستدانوں سے ہوتے ہیں ان جیسے لوگوں سے نہیں، اس فتنے نے ہمارے خلاف سزائے موت کے کیسز بنائے، مجھے ایک ماہ حراست میں رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے لوگ 8 دن قید میں رہ کر کہتے ہیں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

  • رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس

    رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں پولیس، کسٹم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جوائنٹ چیک پوسٹس کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی ملک سے باہر اسمگلنگ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، اس مکروہ عمل کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ سنگین مسئلہ ہے، اس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی، اس کی روک تھام کے لیے سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

    اجلاس میں پولیس، کسٹم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جوائنٹ چیک پوسٹس کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

    سیکریٹری داخلہ علی مرتضیٰ نے اجلاس کے شرکا کو پچھلے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ پٹرولنگ کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ایف بی آر میں اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کے لیے سینٹرل ڈیٹا سیل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے قوانین میں ترامیم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

  • رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا  ردعمل سامنے آگیا

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

    واشنگٹن : امریکا نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ کے دوران اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ راناثنااللہ کی عمران خان کوقتل کی دھمکیوں پر کیا کہیں گے؟ جس پر ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ راناثنااللہ کی عمران خان کو دھمکی پر ان سے پوچھیں میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ہوناچاہیے، سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو، عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے اپنے رہنما کا انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب مودی حکومت کی جانب سے راہول گاندھی کو نااہل کرنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی،عدالتوں کااحترام جمہوریت کیلئے اہم ہے، راہول گاندھی کے معاملے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

    یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان معاملات کو جس سطح پر لے گئے ہیں، اب وہ سیاست سےمائنس ہوجائیں گے یا ہم۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب ہم سمجھیں گے ہمارے وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہرحد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ جمہوری ہے یہ غیرجمہوری اور یہ اصولی یہ بے اصولی۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ملک اور ملک کی سیاست کو وہاں پر لاکھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہے گا، انارکی پھیلی ہوئی ہے، عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

  • ‘شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے  شناختی کارڈ سمیت  اہم دستاویز بناسکیں گے’

    ‘شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے شناختی کارڈ سمیت اہم دستاویز بناسکیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نادرا کی نئی ایپلی کیشن شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے یاکسی بھی جگہ سے اہم دستاویز بناسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈیجٹلائزئشن کی جانب اہم قدم ، نادرا کی نئی ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی ، ایپ سے شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے یاکسی بھی جگہ سے اہم دستاویز بناسکیں گے۔

    ایپ سے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سمیت دیگر اہم دستاویزات بنوائی جاسکتی ہیں ، اس کے علاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔

    خیال رہے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آگیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

    نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آگیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

  • وزیر داخلہ کا جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان

    ساہیوال: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اورغنڈہ گردی کی گئی ہے، اس غنڈہ گردی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا عمران خان نے آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ فتنے کو عدالتوں سے اسپیشل ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا جائے گا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو جوڈیشل کمپلیکس واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے، کیس میں عمران خان، مراد سعید، علی نواز اعوان سمیت 32 لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔

    پولیس افسران نے آئی جی کو بریفنگ میں بتایا کہ سی سی ٹی وی توڑے گئے، اہل کاروں کو پیچھے دھکیلا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے رہنماؤں کو آج ہی گرفتار کیا جائے گا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے، ہائیکورٹ و دیگر عدالتوں میں یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنا کا حکم دے دیا

    عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنا کا حکم دے دیا

    گوجرانوالہ: عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔

    رانا ثنا اللہ پر اداروں اور چیف سیکریٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف یہ مقدمہ 5 اگست 2022 کو درج کیا گیا تھا، گجرات پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

    اے ٹی سی نے پولیس کی مقدمے کے اخراج کی رپورٹ کو مسترد کر دیا اور ملزم رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    مقدمے کے اخراج کی رپورٹ پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

    اے ٹی سی نے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر تمام پولیس افسران کو بھی عدالت طلب کر لیا گیا، واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مسلم لیگ ق کے رہنما شہکار اسلم نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • عمران خان اگر اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا، رانا ثنااللہ

    لندن : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان6،7 ماہ سے مظاہرے ہی کر رہے ہیں، عمران خان نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا، بری طرح ناکام ہوئے، عوام عمران خان کی فتنہ وفساد پر مبنی سیاست کے ساتھ نہیں۔

    راناثنااللہ نے سوال کیا کیا محسن نقوی عثمان بزدارسےبھی گئےگزرےہیں؟ محسن نقوی صحافی اورقابل آدمی ہیں، ان کا نام پی ڈی ایم جماعتوں نےمشاورت کے بعد دیا۔

    وزیرداخلہ نے نقیب اللہ محسود کے قتل کیس سے متعلق سوال پر کہا کہ فیصلےسےاتفاق نہ کرنےوالےعدالت سےرجوع کرسکتےہیں، عدالت نےثبوت کی بنیادپرفیصلہ کرناہوتاہے، بظاہر کچھ نظر آتا ہے مگرلوگ عدالت میں گواہی نہیں دیتے، عدالت کےفیصلےپراعتراض ہے تو ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے۔

    عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے حق میں ہےنہ چیف الیکشن کمشنرکے، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے، اگر وہ اقتدارمیں ہے توسب ٹھیک، عمران خان کہتے ہیں مجھے اقتدارنہ ملے تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ آپ کل الیکشن کرالیں پھر بھی عمران خان نتائج تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان اگر اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔

    نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ن لیگ کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے، وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف خود یا جس کووہ چاہیں گے وہ ہوگا۔