Tag: رانا ثنا اللہ

  • عماد یوسف عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں، دفعات عدالت ختم کرسکتی ہے، رانا ثنااللہ

    لندن : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عماد یوسف پر مقدمے کے سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز گل نے جو بیان دیا تھا اس کا کوئی دفاع نہیں کرسکا، عماد یوسف عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں، عدالت ہی دفعات ختم کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیر داخلہ راناثنااللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی صحافی کوشمالی علاقہ جات کی سزانہیں دلوائی نہ غائب کیاگیاہے، مدعی کےبیان پرمقدمہ درج ہوتاہےتوہرصحافی کےقانونی حقوق ہوتےہیں۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہرصحافی کےقانونی حقوق کاخیال رکھاگیاہے، صحافیوں کوریلیف بھی ملاہے اور جو ذمہ دار ہوتے ہیں انہیں سزا بھی ملی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف بی آرڈیٹالیک کےذمہ داروں نےعدالت میں کہا کہ صحافی کو ڈیٹا بیچاگیا، ایف آئی اے کو حکم دیا تھا کہ صحافی شاہد اسلم کا بھرپورخیال رکھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو بیان دیا تھا اس کاکوئی دفاع نہیں کرسکا، ہیڈآف اےآروائی نیوزعمادیوسف عدالت میں اپنامؤقف پیش کریں، دفعات سےمتعلق فیصلہ عدالت نےکرناہے،عدالت اسےختم کرسکتی ہے۔

    ارشدشریف کے حوالے سے راناثنااللہ نے کہا کہ ارشدشریف کیخلاف جن لوگوں نےدرخواستیں دیں وہ جیتے جاگتے ہیں، جن لوگوں نےارشدشریف کیخلاف درخواست دیں نہیں کہہ سکتاکہ وہ درست تھیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ارشدشریف کیخلاف درج درخواستوں کی معلومات بھی حاصل نہیں کیں، عدالت نےارشدشریف کی ضمانت16اوربعدمیں درج مقدمات میں منظورکرلی تھی، ہمارےخلاف یہ ہوتا رہا کہ ڈیڑھ سال ضمانت نہیں ہوتی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ صحافیوں کو جو بھی مشکلات ہیں انہیں دورکریں گے، صحافیوں کےحقوق کیلئےساری زندگی جدوجہدکی ہےپارٹی منشوربھی ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالتیں انصاف کررہی ہیں اورریلیف فراہم کیاجارہاہے، ہمارےدورمیں عدالتیں بھی ملی ہوئی تھیں،ثاقب نثارجیسےلوگ بیٹھےتھے، ایک شخص اپنی پوزیشن کوغلط استعمال کرتا ہے تومقدمات کیسےہوسکتاہے، پارلیمنٹ کےپاس اختیارہےکہ وہ ایسےلوگوں کیخلاف کیاکارروائی کرسکتی ہے۔

  • پنجاب کی سیاسی صورتحال، وزیراعظم سے رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کی ملاقات

    لاہور: پنجاب کی بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ  کی وزیراعظم کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا اللہ تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر ن لیگ کو سُبکی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

    ملاقات میں دونوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔

    یاد رہے ن لیگی رہنماؤں نے دعوے کئے تھے کہ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے لیکن اس کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر نواز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

  • چوہدری پرویز الہی کے پاس 175 سے زیادہ ووٹ نہیں ، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

    لاہور : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کےپاس ایک سو پچھتر سے زیادہ ووٹ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کے پاس ایک سوپچھتر سے زیادہ ووٹ نہیں، اس لیے وہ کبھی بھی اعتماد کاووٹ نہیں لیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اکثریت دونوں جانب نہیں، فیصلہ رن آف الیکشن پر ہوگا، ہمارے پاس ایک سواسّی ووٹ موجود ہے، ہماری کامیابی یقینی ہے، پنجاب حکومت واپس لیکر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

    راناثنااللہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے پاس پنجاب میں 179 کی تعداد ہے جو بڑھ بھی سکتی ہے ، ان کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں اگر ہیں تو پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ علاوہ پرویزالہٰی کے پاس اور کوئی حل نہیں ، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں انہیں اعتماد کا ووٹ ہر صورت لینا پڑے گا۔

  • ’پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہے مستعفی ہوں‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے چوہدری پرویز الٰہی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں رہے وہ مستعفی ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس 175 ارکان ہیں ہماری تعداد آج 179 تھی ہوسکتا ہے کل یہ 180 ہوجائے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ حمزہ شہباز ہمارے پارلیمانی لیڈر ہیں لیڈر شپ تمام چیزوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی، ہمیں عدالت کا احترام ہے لیکن آئین و قانون سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ اسپیکر کی موجودگی میں اعتماد ووٹ کا اجلاس قبول نہیں کریں گے عدالت اپنے آبزرور کی نگرانی میں ووٹنگ کروائے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک جماعت کو اس ملک پر مسلط کردیا گیا تھا، عمران خان کی سیاست انتشار والی ہے وہ ایسے اقدامات کی کوشش کرتا ہے جس سے عدم استحکام ہو۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک دشمن ایجنڈا تھا جو ہم نے دفن کردیا ہے اب انہیں اسمبلیاں توڑنی ہے تو توڑ دے، ایک ماہ بیٹھ گیا کہ میں اب فلاں دن اسمبلیاں توڑوں گا اس کا مقصد صرف ایک ہے ملک عدم استحکام کی طرف جائے۔

  • ’آئی ایم ایف کہتا ہے عمران خان نے وعدے پر عمل نہیں کیا، وزیر داخلہ

    فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے لیکن حکومتی ٹیم ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کی کوشش کررہی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وعدے پر عمل نہیں کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے یہ کہتا ہے مہنگائی ہوگئی ہے لیکن آئی ایم ایف کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، آئی ایم ایف مختلف ٹیکس اور قیمتوں کی تعین کی بات کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا اور توڑ دیا وہ کہتا ہے عمران خان نے وعدے پر عمل نہیں کیا جبکہ دوست ممالک کہتے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرے پھر آپ کی مدد کریں گے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ایسے فیصلے کریں گے کہ عوام پر کم از کم بوجھ پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے پروپیگنڈے کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنامی ہورہی ہے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص اپنی ذات کے علاوہ باقی کسی کا نہیں سوچتا، عمران خان کہتا ہے کہ مخالفین کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، کیا ایسے بیانات سے ملک چل سکتا ہے عمران خان پاگل پن کا شکار ہے جو اس طرح کی گفتگو کررہا ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس بندے کو پکڑا گیا اس کو پی ٹی آئی کے کارکن نے خود پکڑا تھا اگر حملہ کرنے والا موقع پر نہ پکڑا جاتا تو یہ لوگ اور کہانیاں بناتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خان کو لانے اور تجربہ کرنے کی کیا ضرورت تھی نواز شریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا اور پیٹرول کی قیمت 65 روپے لیٹر تھی اب مہنگائی عروج پر ہے۔

  • افغان وزارت دفاع نے رانا ثنا اللہ کا بیان اشتعال انگیز قرار دے دیا

    کابل: افغان وزارت دفاع نے رانا ثنا اللہ کا بیان اشتعال انگیز قرار دے دیا، پاکستانی وزیر داخلہ نے پرسوں ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے اندر پاکستانی طالبان کو نشانہ بنانے کا حق رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے حالیہ بیانات اشتعال انگیز ہیں، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

    افغان وزارت دفاع نے پاکستانی وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا افغانستان میں پاکستانی طالبان کی موجودگی اور ان پر افغانستان کی سرزمین کے اندر ممکنہ حملے کے حوالے سے پاکستانی وزارت داخلہ کا حالیہ بیان اشتعال انگیز ہے۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی طالبان کی موجودگی کے شواہد خود پاکستان میں موجود ہیں، پاکستانی حکام کے اس طرح کے دعوے دونوں پڑوسی اور برادر ممالک کے درمیان قائم اچھے تعلقات کو نقصان پہنچائیں گے۔

    افغان وزارت دفاع نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے ہر خدشے کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

    اعلامیہ میں تاکید کی گئی ہے کہ افغانستان لاوارث ملک نہیں ہے، افغان عوام ہمیشہ کی طرح ملک کے زمینی سرحدوں اور اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کا سب سے بہتر تجربہ رکھتے ہیں۔

  • وفاقی وزیر داخلہ کا اسٹے آرڈر پر عدالت عظمیٰ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسٹے آرڈر پر عدالت عظمیٰ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پرویز الہٰی کی بحالی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، اور ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو صرف روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے اختیارات تک محدود کیا جائے۔

    خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ، عطا اللہ تارڑ، مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کی۔

    رانا ثنا نے کہا اسٹے آرڈر پر مکمل اختیارات دینا پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، عدالت عظمیٰ مداخلت کرے اور پنجاب کو معاشی کرپشن سے بچائے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ عارضی ریلیف کے نام پر مکمل ریلیف دیا جائے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے پنجاب بری طرح سے متاثر ہوگا، عدالت عظمیٰ سے گزارش ہے کہ سوموٹو نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الہٰی بحال

    رانا ثنا نے کہا کہ ہم ملک کیئرٹیکر سیٹ اپ کے حوالے کرتے تو 45 دن میں ڈیفالٹ ہو جاتا، پنجاب میں حکومت اسٹے آرڈر پر قائم ہے، پنجاب حکومت کے امور کو ڈے ٹو ڈے تک محدود کیا جائے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر ان کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا جس کے خلاف پرویز الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیز کر دیں گے: رانا ثنا

    پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیز کر دیں گے: رانا ثنا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کا دھواں دار بیان سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کل پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیز کر دیں گے۔

    انھوں نے کہا ہم سب آپس میں رابطے میں ہیں، پرویز الہٰی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھ سمیت 90 فی صد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی دُہائیوں پر عدم اعتماد نہ لاتے تو کیا کرتے۔

    وزیر داخلہ نے کہا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق مؤقف غلط ہے، ان کی بات آئین کے خلاف ہے، گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے، اگر 4 بجے اجلاس نہ ہوا اور وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گے، اجلاس نہ بھی ہو تو وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

    رانا ثنا نے کہا کہ پرویز الہٰی کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو پھر گورنر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کا اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانا غیر قانونی قرار دے دیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ مانگا میں اسے غیر قانونی سمجھتا ہوں، وہ اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے۔

    سبطین خان نے کہا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہم نے ختم نہیں کیا تھا بلکہ ملتوی کیا تھا، ہو سکتا ہے آج کا اجلاس ہم ملتوی کر دیں، گورنر نے پہلے بھی اجلاس ایوان اقبال میں بلایا تھا، شوق ہے تو دوبارہ بلا لیں لیکن وزیر اعلیٰ نہیں جائیں گے۔

    صحافی نے سبطین خان سے سوال کیا کہ کیا آپ صورت حال سے گھبرائے ہوئے ہیں، تو اسپیکر نے جواب دیا کہ کیا میری شکل دیکھ کر لگتا ہے کہ گھبرایا ہوا ہوں۔

  • ’عوام نے عمران خان کی کال کو مسترد کردیا‘

    ’عوام نے عمران خان کی کال کو مسترد کردیا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے کا کہنا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی کے فتنہ اور انتشارکی حمایت حاصل نہیں ہے ان کی مہم جوئی اور عمران خان کی کال کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی عوام کو پی ٹی آئی کے فتنہ اور انتشار کی حایت حاصل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام رواداری، عزت اور احترام کی سیاست پریقین رکھتے ہیں دو روز سے پولیس کی پروٹیکشن اور صوبائی حکومتوں کی ایما پر سڑکیں بلاک کی گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/protests-against-attack-on-imran-khan/

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے سے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، قومی شاہراہ کو بند کرنا قابل مذمت اور باعث شرم ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنی فسطائی سیاست کی ناکامی کا غصہ عوام پر ڈال رہی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج جاری ہے، فیض آباد میں احتجاجی مظاہرین پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے جبکہ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی اور لاہور کے 8 مقامات پر بھی مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔

  • ارشد شریف کیساتھ جو ہوا اس کے ذمہ دارعمران خان ہیں، رانا ثنا اللہ کا الزام

    ارشد شریف کیساتھ جو ہوا اس کے ذمہ دارعمران خان ہیں، رانا ثنا اللہ کا الزام

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے الزام لگایا ہے کہ ارشدشریف کیساتھ جوہوااس کےذمہ دارعمران خان ہیں، ارشد شریف سے متعلق عمران خان کےپاس ثبوت تھے تو پہلےکیوں نہیں دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں انکوائری کمیشن کوایک ماہ میں رپورٹ دینی چاہیے، انکوائری کمیشن کو کینیا کا دورہ کرنا پڑے تو ہوسکتا ہے وقت لگ جائے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سے متعلق عمران خان کے پاس ثبوت تھے تو پہلے کیوں نہیں دیئے، ارشد شریف کیساتھ جو ہوا اس کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔

    وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ ارشد شریف دبئی میں اسٹے نہیں کرسکے تو کیا پی ٹی آئی ان کی مدد نہیں کرسکتی تھی، پی ٹی آئی کیا کسی اور ملک میں ارشد شریف کا بندوبست نہیں کرسکتی تھی، کے پی یا گلگت بلتستان میں نہیں ٹھہرا سکتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف کو کہا تھا مقدمات سے متعلق جو بھی خدشات ہیں دور کر سکتے ہیں، ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئی یا مقدمات بنے تو انکوائری میں آجائےگا۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دوسرے صحافیوں کو بھی دھمکیاں ملیں اورمقدمات بنے لیکن باہرنہیں گئے، ارشد شریف کو دھمکیاں ملی یا مقدمات بنے تو وہ بیرون ملک کیوں گئے، عمران خان نے ارشد شریف کو کیوں کہا کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں۔

    اعظم سواتی معاملے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کیساتھ غلط ہوا ہے تو 100 فیصد انکوائری ہونی چاہیے ، ایف آئی اے کے جو ملازمین واقعے میں شامل ہوئے ان سے بات کی، ڈی جی ایف آئی اے سے بھی بات ہوئی وہ بھی کہتے ہیں کوئی تشدد نہیں کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی چاہتے ہیں تو ہر لیول کی انکوائری کرانے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا اعظم سواتی کوبرہنہ کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔