Tag: رانا شمشاد

  • گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد اور بیٹا سپرد خاک

    گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد اور بیٹا سپرد خاک

    گوجرانوالہ: کامونکی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد اور انکے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت مسلم لیگی اراکین پنجاب اسمبلی، سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں تک پہنچ چکے ہیں، چوبیس گھنٹےمیں قاتل گرفتار کرلیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ رانا شمشاد کو گذشتہ شب اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ اپنے فارم ہاؤس سے واپس کامونکی آ رہے تھے، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے واقعے کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • لیگی رہنما رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے اور ساتھی  سمیت جاں بحق

    لیگی رہنما رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے اور ساتھی سمیت جاں بحق

    گوجرانوالہ : کامونکی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹا اور ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن ہوگیا، گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

    دہشت گردوں نے راناشمشاد کے گھرکے سامنےان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کی زد میں آکر رانا شمشاد اور ان کا بیٹا اور ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

    سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا شمشاد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

    سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے  واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔

    ایم پی اے کے قتل پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔