Tag: رانا مشہود

  • نیب نے رانا مشہود سے  بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

    نیب نے رانا مشہود سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں، رانا مشہود کے خلاف اسپورٹس فیسٹیول میں بے ضباطگیوں پر انکوائری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

    نیب کی جانب سے ایل ڈی اے اور دیگر اداروں سے رانا مشہود کے اثاثوں کا ریکارڈ اور محکہ ایکسائزسے ان کی گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کیں ہیں۔

    خیال رہے نیب نے رانا مشہود کے خلاف اسپورٹس فیسٹیول میں بے ضباطگیوں پر انکوائری شروع کر رکھی ہے، اس حوالے سے انہیں 8 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش، نیب نے رانا مشہود کو 8 جولائی کو طلب کرلیا

    ذرائع کا کہنا تھا ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کر دیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا۔ جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

  • بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش، نیب نے  رانا مشہود  کو  8 جولائی کو طلب کرلیا

    بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش، نیب نے رانا مشہود کو 8 جولائی کو طلب کرلیا

    لاہور : نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو 8 جولائی کو طلب کر لیا، رانا مشہور کو ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب سپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں 8 جولائی کو طلب کرلیا ۔

    نیب ذرائع کا کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے نیب تحقیقات سے بچنے کیلئے صبح سویرے لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش تھی۔ لیکن نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں ہونیکی وجہ سے ایئر پورٹ حکام نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ذرائع کے مطابق نیب لاہور کیجانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دی جا چکی ہے۔

    یاد رہے آج صبح سابق صوبائی وزیر رانا مشہود امریکہ جانے کے لیے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا تھا ، رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    ذرائع کا کہنا تھا ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کر دیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا۔ جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

  • وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کارانا مشہود کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کارانا مشہود کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رانا مشہود نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا، پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

    [bs-quote quote=” رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”صوبائی وزیر تعلیم "][/bs-quote]

    مراد راس کا کہنا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا۔ انہوں نے جب دیکھا کہ سب پکڑے جا رہے ہیں تو بیرون ملک بھاگ گیا اور محکمے کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی گھر لے گیا۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ رانا مشہود نے آج تک پرائیویٹ سکول مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی، اضافی لی گئی فیسیں واپس نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز بھی صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں نجی اسکولوں کواکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولوں نے اکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس اور فیسوں میں 20فیصدکمی نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔

    چند ماہ قبل صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑ کرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولز کو بند نہیں کیا جا رہا یہ خبرغلط ہے، ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔

  • رانا مشہود کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں

    رانا مشہود کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو متنازعہ بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد اب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کی وضاحتیں کام نہ آئیں۔ رانا مشہود کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی۔

    قرارداد تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ نے جمع کروائی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ رانا مشہود کا بیان سراسر جھوٹ اور خود فریبی پر مبنی ہے جسے ان کی جماعت نے بھی تسلیم نہیں کیا۔

    قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رانا مشہود احمد کے خلاف پاکستان کے معتبر ادارے سے متعلق بیان پر تادیبی کارروائی کی جائے اور ان کی اسمبلی رکنیت کو معطل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، معاملات ٹھیک کروانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اسٹیبشلمنٹ کو شہباز شریف کے وزیر اعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا مشہود کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔

    بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

  • ن لیگ کی سیاست فقط الزام تراشی کی سیاست ہے: فیصل واوڈا

    ن لیگ کی سیاست فقط الزام تراشی کی سیاست ہے: فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ن لیگ کی سیاست فقط الزام تراشی کی سیاست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  فیصل واوڈا نے  ن لیگ کا آڑے ہاتھ لیتےہ وئے کہا کہ ن لیگ کا کام الزام تراشی کرنا ہے، مسلم لیگ ن نے عوام کے پیسے چرائے اور کرپشن کی۔

    پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، فیصل واوڈا

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ہمارے لیےخزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے، پاکستانی معیشت کی حالت بہت خراب ہے، ملکی معیشت مضبوط کرنے کے لیے حکومت کام کر رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، نوازشریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنالیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں ملز بنالی اور ملک کا برا حال کردیا۔

  • رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تھا کہ رانا مشہود کے بیان کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے، مسلم لیگ ن کے رہنما کو کیا پتہ کہ مذاکرات کیا ہوتے ہیں، رانا مشہود سے تھانے داروں، پٹواریوں کی باتیں پوچھیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران خام خیالی میں نہ رہیں، پنجاب میں اب ان کی حکومت نہیں آنے والی ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا تھا کہ دو ماہ میں پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائیں گے، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، معاملات ٹھیک کرانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اسٹیبشلمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔

    دوسری جانب شہباز شریف نے رانا مشہود کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، راجہ ظفر الحق، رانا تنویر، ایاز صادق ایک ہفتے میں رپورٹ دیں گے۔

  • قصور واقعےپرشہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں،رانا مشہود

    قصور واقعےپرشہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں،رانا مشہود

    لاہور : صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ آج قصور میں جوحالات ہیں وہ افسوسناک ہیں، واقعے پر شہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا کہ قصور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، آج قصور میں جوحالات ہیں وہ افسوسناک ہیں، واقعے پر شہباز شریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نےملزم کو پکڑنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کرقرار واقعی سزادی جائیگی، ملزم کو پکڑنےکیلئے فرانزک ٹیم بھی دن رات کام کررہی ہے، ہمیں مل کر قصور کے لوگوں کو اس مصیبت سےنجات دلاناہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام ہمارےساتھ تعاون اورملزم کوپکڑنےمیں مددکریں، قصورواقعے پر کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے، امید ہے قصور واقعے کےاصل ملزم کو جلد سزاملےگی۔

    انکا کہنا تھا کہ قصور شہر کے امن کو دوبارہ بحال کرنے کیلئےکوشاں ہیں، قصور واقعے کے ملزم کی گرفتاری کی خبر جلد آپ کو دینگے، جہاں حکومت کی ذمہ داری وہاں عوام کی بھی ذمہ داری ہے، ہمارامقصدکسی کی دل آزاری کرنانہیں ہے۔

    رانا مشہود نے کہا کہ سانحہ قصور پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا دو روز سے جاری دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب بھر سے آئے اساتذہ نے پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف دو روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی دو روز سے جاری محنت رنگ لے آئی اور حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے مظاہرین سے مزید کہا کہ اساتذہ کے اتحاد، عزم و ہمت کو دیکھ کر پنجاب حکومت نے ٹیچرز یونین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

    مذاکرات کی کامیابی کی خبرسنتے ہی اساتذہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جن اسکولوں کی کارکردگی پچیس فیصد سے کم ہوگی حکومت کو اُس اسکول کی نجکاری کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’ اساتذہ کے جائز مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی قائم کی جارہی ہے، انہوں نے ٹیچر یونین کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ اساتذہ کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی کے سامنے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

     واضح رہے سرکاری اسکولوں کی ذبوں حالی اوراساتذہ کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزارتِ تعلیم پنجاب نے کچھ اسکولوں کو نجی اداروں کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے خلاف پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیموں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دو روز قبل کفن پوش دھرنا شروع کیا تھا۔
  • خوف کی فضا کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے، رانا مشہود

    خوف کی فضا کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے، رانا مشہود

    وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ تین روزہ پرامن پاکستان کانفرنس 27 مئی سے لاہور میں شروع ہو گی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی، تشدد اور خوف وہراس کے خلاف ہونے والی پرامن پاکستان کانفرنس کا افتتاح صدر ممنون حسین کرینگے، جس میں نیشنل ایکشن پلان زیر بحث لایا جائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

     رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان میں عوام گزشتہ 15 سال سے خوف کی فضا میں زندہ ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ خوف کی فضا کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے۔

  • تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے، رانا مشہود

    تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے، رانا مشہود

    لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو 9جنوری تک سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ 12 جنوری سے پہلے کھلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    لاہور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کالجز کی سیکیورٹی کے لیے 30.7ملین کا بجٹ دے دیا گیاہے۔

    تمام اسکولوں اور کالجز کو 9جنوری تک سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔ پانچ جنوری تک 70فیصد سیکیورٹی مکمل کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 12جنوری کو سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

    رانا مشہود نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے نوجوانوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پنجاب بھر میں محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور نوجوان رضاکاروں کو کارڈ دیئے جائیں گے۔

    نوجوان حالات پر نظر رکھیں گے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں رپورٹ دینگے۔