Tag: رانجی ٹرافی

  • ویرات کوہلی نے نوجوان کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں سے کیا کہا؟

    ویرات کوہلی نے نوجوان کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں سے کیا کہا؟

    رانجی ٹرافی کے دوران نوجوان کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ویرات کوہلی نے کیا کہا تھا شیوم شرما نے بتادیا۔

    دہلی کے آف اسپنر شیوم شرما نے حال ہی میں ختم ہونے والی رانجی ٹرافی 2024-25 میں ریلوے کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ ختم ہونے کے بعد شیوم نے تیسرے دن ہونے والی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی پر ویرات کوہلی کے ردعمل کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔

    یہ واقعہ پہلے سیشن میں اس وقت پیش آیا جب تین شائقین اسٹار کرکٹر سے ملنے کے لیے میدان میں داخل ہوئے۔

    کوہلی کی شرکت کی وجہ سے اسٹیڈیم میں 15 ہزار شائقین موجود تھے کیونکہ ہندوستان کے سابق کپتان بی سی سی آئی کے اس اصول کے بعد رانجی ٹرافی ایکشن میں واپس آئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو دستیاب ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

    دن 3 کے پہلے سیشن کے دوران تین شائقین سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میدان میں اس وقت پہنچے جب کوہلی فیلڈنگ کر رہے تھے۔

    اس سے پہلے کہ سیکورٹی اہلکار مداخلت کرتے تینوں کوہلی کے پاؤں چھونے میں کامیاب ہوگئے۔ شیوم شرما نے ایک گفتگو میں واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور کوہلی کے ہمدردانہ ردعمل کا انکشاف کیا۔

    شیوم شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا تھا کہ ’’کسی کو مارنا نہیں۔‘‘

    رانجی ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جو 6 فروری 2025 سے شروع ہوگی۔

  • ویرات کوہلی کو پویلین بھیجنے والے ہمانشو سنگوان کون ہیں؟

    ویرات کوہلی کو پویلین بھیجنے والے ہمانشو سنگوان کون ہیں؟

    ویرات کوہلی نے رانجی ٹرافی میں 12 سال بعد واپسی کی لیکن یہ ان کے لیے سود مند ثابت نہ ہوئی اور وہ 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھنے کے لیے 15 ہزار سے زائد شائقین نے میدان کا رخ کیا لیکن جیسے ہی وہ بولڈ ہوئے تو میدان میں خالی ہوگیا اور ویرات کوہلی کی وکٹ فاسٹ بولر ہمانشو سنگوان نے لی۔

    ہمانشو سنگوان نے کیریئر کی اہم وکٹ لینے کے بعد پرجوش انداز میں جشن منایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر کوہلی کے مداح ان پر تنقید بھی کرنے لگے۔

    لیکن ہمانشو سنگوان کون ہیں جنہوں نے کنگ کو ڈگ آؤٹ میں بھیج دیا۔

    29 سال کے ہمانشو سنگوان میڈیم پیسر ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ریلوے کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ ریلوے کے لیے مستقل پرفارم کرتے ہیں لیکن ویرات کوہلی کی وکٹ انہیں اسپاٹ لائٹ میں لے آئی۔

    ہمانشو نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 3.02 کی اکانومی ریٹ سے 23 میچوں میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    لسٹ اے کرکٹ کی 17 اننگز میں 5.28 کی اکانومی ریٹ سے انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    فاسٹ بولر نے ریلوے کے لیے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا اور دہلی کے خلاف شاندار اسپیل کرکے اپنی قابلیت ثابت کردی۔

    ریلوے نے اوپیندرا یادیو کی 95 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت 241 رنز بنائے۔

    دہلی کی بیٹنگ کے دوران ہمانشو نے پہلی وکٹ اوپنر سنت سنگوان کو 30 رنز پر پویلین بھیجا اس کے بعد ویرات کوہلی اور یش دھل کی وکٹیں حاصل کیں، دہلی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ہیں۔

  • رانجی ٹرافی میں ویرات کوہلی 6 رنز پر آؤٹ،  میمز بن گئیں

    رانجی ٹرافی میں ویرات کوہلی 6 رنز پر آؤٹ، میمز بن گئیں

    بھارتی ٹیم کے مایہ ناز ویرات کوہلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 12 سالوں بعد واپسی ہوئی لیکن وہ صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بارہ سال کے  بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنیوالے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا، اسکے بعد نوجوان کرکٹر نے جشن منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔

    سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر صارفین نے دلچسپ میمز بھی بنائیں۔

    ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’لیجنڈ ویرات کوہلی 94 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہیں کرسکے۔‘

    علاوہ ازیں میدان میں ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے آئے 15 ہزار سے زائد شائقین کرکٹ بھی ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیڈیم سے واپس جاتے دکھائی دیے۔

    واضح رہے کہ سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے دورہ آسٹریلیا میں ناکام ہونے پر ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی جس کے بعد سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

     

  • رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

    رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

    رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما تقریباً نو سال بعد رانجی ٹرافی کھیلنے گئے کیونکہ وہ اپنی فارم بحال کرسکیں لیکن وہاں بھی وہ امپائر سے الجھ پڑے۔

    روہت شرما پہلی اننگز میں کریز پر آئے جموں و کشمیر کے خلاف صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    ممبئی کی دوسری اننگز میں روہت شرما کریز پر سیٹ نظر آئے اور انہوں نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور یشسول جیسوال کے ساتھ 54 رنز کی شراکت قائم کی۔

    تاہم وہ ایک بلند و بالا شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔

    روہت شرما شاٹ کھیلنے جاہی رہے تھے کہ گیند بلے کے اندرونی کنارے کو لگ کر مڈ وکٹ کی طرف چلی گئی جہاں فیلڈر نے کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

    روہت شرما کی مختصر اننگز کی خاص بات امپائر کے ساتھ ان کی بحث تھی کیونکہ امپائر نے بولنگ سائیڈ کی شکایت پر گیند کو تبدیل کردیا تھا۔

    رانجی ٹرافی کے دوسرے ہاف میں یہ واقعہ پیش آیا، جموں و کشمیر کے کھلاڑی امپائر کے پاس گیند کو لے کر گئے اور اسے تبدیل کرنے کا کہا۔

    جیسے ہی امپائر نے نئی گیندین لانے کا کہا تو روہت شرما نان اسٹرائیکر اینڈ پر آن فیلڈ امپائر سے بحث کرنے لگے تاہم ان کی ناراضگی کے باوجود میچ آفیشلز نے گیند کو ناکارہ سمجھا اور تبدیل کردیا۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے ڈومیسٹک کھیلنا لازمی قرار دیا ہے جس کے بعد روہت شرما، شبھمن گل، رشبھ پنت سمیت کئی کھلاڑی رانجی ٹرافی میں واپس آگئے ہیں۔