Tag: رانگ نمبر

  • وفاقی وزیر مراد سعید نے حاصل بزنجو کو "رانگ نمبر” قرار دے دیا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے حاصل بزنجو کو "رانگ نمبر” قرار دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے حاصل بزنجو کو "رانگ نمبر” قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے حاصل بزنجو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایک گھنٹے پہلے تک یقین تھا کہ جیت جائیں گے، مگر ان کا اندازہ غلط نکلا.

    مراد سعید نے کہا کہ اگر وہ جیت جاتے، توجمہوریت کی فتح ہوتی، ہار گئے توا داروں کو نشانہ بنایا، جو افسوس ناک ہے، پیپلز پارٹی کو ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سنجرانی منتخب ہوئے، توبلاول نےمٹھائیاں کھلائی تھیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر غلام سرورخان نے بھی حاصل بزنجو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پرغداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، سینٹ میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی.

    انھوں نے کہا کہ چودہ سینیٹرز نے وفاق کے خلاف تحریک کو ناکام بنا دیا، جہانگیر ترین کا بھی کوئی کردارنہیں تھا۔

    خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو خلاف توقع ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا. اکثریت میں ہنوے کے باوجود اپوزیشن صادق سنجرانی کو ہٹانے میں یکسر ناکام رہی.

    تحریک عدم اعتماد کے حق میں‌ صرف 50 ووٹ پڑے، جس کی وجہ سے تحریک رد کر دی گئی.

  • لاہور: اے آر وائی فلمز اور وائی این ایچ مووی کی فلم رانگ نمبر کا پریمئیر

    لاہور: اے آر وائی فلمز اور وائی این ایچ مووی کی فلم رانگ نمبر کا پریمئیر

    لاہور: اے آر وائی فلمز ااور وائی این ایچ مووی کی پیشکش رانگ نمبر کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا لاہور میں جس میں فلمی صعنت کے ستاروں سمیت فلم کی کاسٹ نے بھرپور شرکت کی۔

    مزاح اور تفریحی سے بھرپور اے آر وائی فلمز اور وائی این ایچ مودی کی پیشکش "رانگ نمبر” جس کے پریمئیر نے ہی فلم ریلیز ہونے سے قبل دھوم مچادی ۔

    معروف اداکار جاوید شیخ کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ رانگ نمبر بہترین فلم ہے، اے آر وائی کے محبوب عبدالروف نے کہا کہ میڈان پاکستان فلم کے تحت بننے والی فلم رانگ نمبر کو پرموٹ کیا جائے۔

     

     فلم رانگ نمبر کے پریمئیر شو میں ڈراموں اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگا دئیے ۔

     

     سارہ رضا نے پریمیئر شو کے دوران رانگ نمبر کا گیت بھی سنایا، فلم کے میل سنگر نبیل شوکت کا کہنا تھا کہ یہ فلم ملک میں اچھی فلموں کا آغاز ثابت ہوگی۔

    عید پر آپ بھی اچھی اور بھرپور تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رانگ نمبر دیکھیں اور خوب انجوائے کریں۔

  • قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    کراچی (رپورٹ : شاہ جہاں خرم  / تصاویر پیار علی ) وائی این ایچ فلمز کی پیشکش اور اے آروائی فلمز کی جانب سے ریلیز ہونےوالی فلم رانگ نمبر قہقوں سے بھرپور ایک زبردست تفریحی فلم ہے ، جس کا پاکستانی فلم بینوں کا شدت سے انتظار تھا، یہ فلم اس عید الفطر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلم رانگ نمبر کی تعارفی تقریب  منعقد ہوئی، جس میں معروف اداکار جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش تیمور، وقار علی ،محسن علی، دانش نواز اداکارہ سوہائی علی ابڑو ودیگر نے شرکت کی۔

    نامور اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کی سلور اسکرین کیلئے بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے، فلم رانگ نمبر مزاح، ایکشن، ڈرامہ اور رومان سے بھرپور فلم ہے ۔

    رانگ نمبر میں برجستہ تنزو مزاح کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز کاکہنا ہے کہ یہ فلم مزاحیہ موضوعات کیلئے میرے جنون کی واضح عکاسی کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ رانگ نمبر کے نام سے بننے والی فلم کیلئے یقین ہے کہ یہ فلم عوام کو مکمل تفریح فراہم کرے گی اور انہیں مسکرانے پر مجبور کرے گی ۔

    وقار علی کی ترتیب دی ہوئی موسیقی اور محسن علی کے قلم سے نکلے ہوئے لوٹ پوٹ کردینے والے مکالموں کے باعث فلم شائقین کیلئے ایک موضوع بن چکی ہے۔

    فلم کے گانے زاہد حسین نے ترتیب دیئے ہیں جو فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلیں گے۔ اے آروائی فلمز کے مطابق پاکستانی سینما تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔


    Kundi VIDEO Song (Wrong Number) Pakistani Movie…

    مختلف موضوعات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں، اے آروائی فلمز کو اس بات کا فخر ہے کہ وہ رانگ نمبر کی ریلیز کے ذریعے فلم بینوں کیلئے سینما کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھانے کے حوالے سے پیش رو کا درجہ رکھتے ہیں۔

    رانگ نمبر مکمل طور پر پاکستان میں بنائی گئی ہے ، تمام تکنیکی کام پاکستان میں مکمل کیا گیا ہے۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو ایم جرجیس سیجا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اے آروائی کے بینر تلے پاکستان میں بنائی گئی ہر فلم کے ساتھ پھلتی پھولتی جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اے آروائی فلمز کی کوشش  ہے کہ فلم بینوں کو ہر بار مختلف قسم کی فلمیں پیش کی جائیں۔


    Wrong Number HD Official Movie Teaser Trailer…

  • اے آر وائی فلمز اوروائے این ایچ کی فلم رانگ نمبر کا ٹریلرجاری

    اے آر وائی فلمز اوروائے این ایچ کی فلم رانگ نمبر کا ٹریلرجاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وائے این ایچ کی پیشکش فلم رانگ نمبر کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

     ایکشن کامیڈی اور انٹر ٹینمنٹ سے بھرپور فلم رانگ نمبر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

     وائی این ایچ اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم رانگ نمبر میڈ ان پاکستان پروگرام کے بینر تلے عید الفطر پر پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے۔

    فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور سوہائے علی ابڑو، جاوید شیخ ،شفقت چیمہ ،دانش نواز،جنیتا اسمااور ندیم جعفری شامل ہیں،،فلم کو یاسر نواز نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔پروڈیوسرز میں یاسر نواز ،ندا یاسر اور حسن ضیا شامل ہیں۔