Tag: رانی مکھرجی

  • آسٹریلوی وزیراعظم کی کرن جوہر، رانی مکرجی کے ساتھ سیلفی وائرل

    آسٹریلوی وزیراعظم کی کرن جوہر، رانی مکرجی کے ساتھ سیلفی وائرل

    میلبرن میں بھارتی فلم فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارز رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ آسٹریلوی وزیراعظم کی سیلفی وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلوی شہر میلبرن میں جاری بھارتی فلم فیسٹیول کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور اداکارہ رانی مکھرجی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر لی جبکہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا کے حوالے سے ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا۔

    رانی مکھرجی نے فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا سے متعلق ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرکے یش راج فلمز کے 50 سال کی یاد منائی، کینبرا میں پارلیمنٹ میں رانی اور کرن نے تقریر بھی کی۔

    بعدازاں آسٹریلوی پارلیمنٹ وزیراعظم انتھونی نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ سیلفی کلک کی، اس سیلفی میں بھارتی اداکار اور آسٹریلوی وزیراعظم کافی خوشی دکھائی دیے۔

    رانی مکھرجی نے کہا کہ ’آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس میں لیجنڈ فلمساز یش چوپڑا کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کے اس اہم موقع کا حصہ بن کر مجھے واقعی فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔‘

    یش چوپڑا کے بیٹے اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کی اہلیہ رانی نے کہا کہ یہ نہ صرف یش چوپڑا اور وائی آر ایف کے پاپ کلچر کی تشکیل اور 50 سالہ وراثت کا جشن ہے بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے جشن کا موقع ہے جس نے لاتعداد لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میلبرن کا انڈین فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف ایم) گزشتہ 15 سالوں سے ثقافتی اور تخلیقی تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کردار ادا کررہا ہے۔

  • فلم میں حقیقی جذبات کی ترجمانی بہت مشکل کام ہے، رانی مکھرجی

    فلم میں حقیقی جذبات کی ترجمانی بہت مشکل کام ہے، رانی مکھرجی

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ فلم میں حقیقی جذبات کی ترجمانی کرنا بہت مشکل کام ہے۔ اس طرح کی فلمیں بہت محنت طلب ہوتی ہیں۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی مشہور فلم ’تلاش‘ میں ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا تھا جس کا بچہ کھو جاتا ہے لیکن آج مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ’ تلاش‘ جیسی فلم میں کام کرسکوں۔

    رانی نے کہا کہ آج شاید ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ’تلاش‘ جیسی فلم میں کام کرسکیں۔ ایسا نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ حقیقی جذبات کی بڑے پردے پر عکاسی ایک کٹھن کام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی پر مبنی کسی کہانی پر بنائی جانے والی فلم جس کی درست انداز میں تصویر کشی کی گئی ہو، ایسی فلمیں شدت جذبات کے گرد گھومتی ہیں۔

    اداکارہ نے فلم تلاش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی فلم میں اس ماں کا کردار نبھانا جس کا بچہ گم ہوگیا ہے، اس طرح کے جذبات کی عکاسی کرنا مشکل تجربہ ہے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے میں نے یہ کردار حقیقی زندگی میں ماں بننے سے پہلے نبھایا، اب ایسا کرنے کی شاید مجھ میں ہمت ہی نہ ہو۔

    بالی وڈ کی اداکارہ نے ایک عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ کچھ کچھ ہوتا ہے، بادل، بچھو، راجا کی آئیگی بارات، غلام، چوری چوری چپکے چپکے، تلاش سمیت دیگر فلموں میں ان کی بہترین فلمیں ہیں جس میں فلم بینوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

  • لوگوں کے دلوں پر برسوں راج کرنے والی یہ بچی آخر کون ہے؟

    لوگوں کے دلوں پر برسوں راج کرنے والی یہ بچی آخر کون ہے؟

    انسان کی اپنے بچپن سے انتہائی خوبصورت یادیں وابستہ ہوتی ہیں، کیونکہ بچپن کا سنہرا وقت ہوتا ہے جب ماں باپ محبت و شفقت سے اسکول بھیجتے ہیں، اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے اور گود میں سلاتے ہیں۔

    جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے، آہستہ آہستہ اس کی طبیعت اور شکل و صورت میں بھی واضح تبدیلی نمودار ہوجاتی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے ساتھ ایک ایسی شخصیت کی تصویر شیئر کررہے ہیں جس نے کئی سالوں تک فلمی دنیا میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا۔

    پہلی بار جب آپ اس تصویر کو دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ یہ ایک عام سی بچی ہے، پر ایسا بالکل بھی نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک مشہور بھارتی اداکارہ ”رانی مکھرجی“ کی تصویر ہے۔

    مشہور و معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم انڈسٹری میں اپنا بہت نام کمایا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں چاہنے والے موجود ہیں۔

     

    لال، گلابی اور نیلے رنگ کے کپڑوں میں سر پر کلپ لگائے رانی مکھرجی کے بچپن کی یہ تصویر جو کوئی بھی دیکھتا ہے تو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ بچپن سے ہی انتہائی معصوم ہیں۔

    یاد رہے ویسے تو رانی مکھرجی نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ لیکن ان کی مشہور فلموں میں بچھو، نائیک،راجہ کی آئے گی بارات،کچھ کچھ ہوتا ہے، اور بنٹی اور ببلی وغیرہ سر فہرست ہیں۔

  • مداحوں سے وعدہ کرتی ہوں 80 سال کی عمر تک کام کرونگی، رانی مکھرجی

    مداحوں سے وعدہ کرتی ہوں 80 سال کی عمر تک کام کرونگی، رانی مکھرجی

    رانی مکرجی بالی وڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

    رانی مکھرجی، شاید بالی ووڈ میں کسی فلم فرنچائز (مردانی) کی حامل واحد خاتون اداکارہ ہیں۔ 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی اداکارہ نے فلم میں عمر کے تنازع پر اپنے خیالات پیش کیے اور بتایا کہ انھوں نے اسے کبھی اپنے لیے تناؤ کا باعث نہیں بننے دیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں شائقین سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں یقینی طور پر 80 سال کی عمر تک کام کروں گی۔ میں جلد گھر بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

    رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ کسی اداکار کی عمر کو اسے جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ یہ صرف اس لیے ہے کہ ہمارے پاس ایک اوپن تھیٹر ہے جہاں آپ ہر وقت نوجوانوں کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں کہا کہ جب فلموں میں نوجوانوں کو دکھایا جاتا ہے تو پھر نوجوان بھی ایسی فلمیں دیکھنے کے لیے جاتے ہیں۔ تاہم یہ بھی اہم ہے کہ آپ اپنی فریبی دنیا میں نہ رہیں کیوں کہ آپ ہمیشہ جوان نہیں رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آپ دل سے جوان ہو سکتے ہیں، لیکن اپنی عمر کو قبول کرنا پڑتا ہے اور اسی کے مطابق مطابق کرداروں کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ سامعین کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اداکاروں کو اس طرح کے کردار میں قبول کریں۔

    کرداروں کے حوالے سے گفتگو کتے ہوئے رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ سے میرا شعوری فیصلہ رہا ہے کہ میں اپنے سامعین کو کچھ ایسا دے سکوں جو ان کے لیے قابل دید ہو۔

  • بالی وڈ کی کس فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں؟

    بالی وڈ کی کس فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں؟

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اوربالی وڈ کنگ شاہ رخ کی فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں۔

    رومینٹک فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے بنایا تھا۔ فلم میں یہ دکھایا گیا تھا کہ شادی کے سالوں بعد بھی میاں اور بیوی ایک ساتھ خوش نہیں اور انھیں سکون کی تلاش ہے۔ رانی کے مطابق اس فلم نے کئی جوڑوں کی آنکھیں کھول دی تھیں۔

    ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ اداکارہ نے حال ہی میں گوا میں منعقدہ 54 ویں “انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا” میں خطاب کے دوران فلمساز کرن جوہر کی فلم “کبھی الوداع نہ کہنا” کے بارے میں بات کی۔

    انھوں نے انکشاف کہا کہ ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کی ریلیز کے بعد بہت سی طلاقیں ہوئیں کیونکہ کئی لوگ زبردستی کے رشتے میں رہ رہے تھے۔۔

    رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور ان کی فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ کو دیکھ کر بہت سے شادی شدہ جوڑوں کی آنکھیں کھل گئی تھیں اور انھیں احساس ہوا تھا کہ انھیں بھی اپنی زندگی میں اصل خوشی حاصل کرنی چاہیے۔

    فلم میں اپنے کردار مایا کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ ‘مایا کے کردار کی خوبصورت بات یہ تھی کہ وہ رشی (ابھیشیک بچن) کو ایک دوست کے طور پر پسند کرتی تھی جبکہ دیو (شاہ رخ خان) سے انھیں وہ محبت ملی جو وہ ہمیشہ چاہتی تھیں‘۔

    رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ “عورت کی خواہشات اور اس کے انتخاب کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے، معاشرے میں اکثر خواتین سے ان کی مرضی اور رغبت کے بارے میں پوچھنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپر ہٹ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کے علاوہ میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت پریٹی زنٹا اور ابھیشیک بچن نے بھی کام کیا تھا۔

  • رانی مکھرجی کا اپنے دوسرے بچے کی موت سے متعلق انکشاف

    رانی مکھرجی کا اپنے دوسرے بچے کی موت سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی تھیں لیکن پھر پیدائش سے قبل ہی بچے کی موت واقع ہو گئی۔

    حال ہی میں آسٹریلوی شہر میلبرن میں منعقدہ فلم فیسٹول کے دوران رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں یہ درد ناک انکشاف کیا کہ 2020 میں ان کا دوسرا بچہ دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا تھا۔

    رانی مکھرجی نے یہ انکشاف پہلی بار کیا، انھوں نے کہا ’’کیوں کہ آج کے دور میں ہماری ہر بات عوام میں اچھالی جاتی ہے اور ہر معاملے کو فن کار کی فلم کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کرنے کا ایک ہتھکنڈا قرار دے دیا جاتا ہے۔‘

    رانی نے اس افسوس ناک واقعے کا ذکر اُس وقت اس لیے نہیں کیا کیوں کہ ان کے بہ قول فلم ریلیز کے دوران اس ذکر کو لوگ فلم کی پروموشن سمجھ لیتے اور کہنے لگتے کہ ’’میں اپنی ذاتی زندگی کے مسئلے کو فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہوں۔‘‘

    اداکارہ کے مطابق یہ حادثہ 2020 میں تب پیش آیا کہ جب دنیا کو کرونا وائرس نے آ گھیرا تھا اور وہ اسی سال امید سے تھی، لیکن 5 ماہ کے بعد ہی ان کا حمل ضائع ہو گیا۔ انھوں نے بتایا ’’بچے کو کھونے کے 10 دن بعد مجھے پروڈیوسر نکھل اڈوانی کی کال آئی اور انھوں نے مجھے ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ کی پیش کش کی اور مجھے فلم کی کہانی سنائی۔‘

    فلم کی کہانی سنتے ہی رانی مکھرجی نے ہاں کر دی، کیوں کہ بچہ کھونے کی وجہ سے انھوں نے خود کو اس کردار کے قریب تر پایا۔

  • کیا شاہ رخ اور رانی مکھرجی پھر سے ایک ساتھ آرہے ہیں؟

    کیا شاہ رخ اور رانی مکھرجی پھر سے ایک ساتھ آرہے ہیں؟

    بالی ووڈ جوڑی شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی فلمی تاریخ کی رومانٹک ترین جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے اور ان دونوں کے اوپر فلمائے گئے رومانٹک گانے آج بھی مقبول ہیں۔

    دونوں اب الگ الگ پروجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم دونوں کے مداح اب بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اور ایسا لوگوں کی ہی نہیں، خود رانی مکھرجی کی بھی خواہش ہے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں جب رانی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پھر سے شاہ رخ کے ساتھ کوئی رومانٹک فلم کرنا چاہیں گی؟ تو رانی کا جواب ہاں میں تھا۔

    رانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کرن جوہر کو فون ملاؤ، وہی رانی اور شاہ رخ کو ساتھ لے کر پھر سے کوئی جادو کر سکتے ہیں۔

    رانی مکھرجی کی حال ہی میں نئی فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے ریلیز ہوئی ہے جس میں ایک تارک وطن ماں سے اس کے بچے الگ کر کے حکومتی تحویل میں دے دیے جاتے ہیں اور پھر وہ ان کے لیے قانونی جنگ لڑتی ہے۔

    فلم کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

  • رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

    رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ رانی مکھرجی نے آج کے ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔

    دنیا میں بڑی شخصیات سے لے کر ایک عام آدمی جہاں ہر فرد سوشل میڈیا پر فالوورز کی دوڑ شامل ہونا چاہیتے ہیں وہی بالی وڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی ہیں جو سوشل میڈیا استعمال ہی نہیں کرتیں ہے۔

    اداکارہ رانی مکھرجی آج کل اپنی نئی فلم ’مسز چترجی ورسز ناروے‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

    رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آپ پر ایک الگ پریشر ڈالتا ہے اور اسے روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ دونوں چیزیں میں نہیں سنبھال سکتی۔

    رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    رانی مکھرجی نے کہا کہ  یہ ہر ایک کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اس پریشر کے سامنے جھکنا چاہتا ہے یا نہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو سب نے مجھ سے کہا آپ کو سوشل میڈیا  پر اکاؤنٹ بنانا چاہیے لیکن مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ میں یہ چیز نہیں کرسکتی، میں اس میں اچھی نہیں ہوں تو میں پھر اسے استعمال کرکے خود کو مشکل میں کیوں ڈالوں؟

    کبھی الوداع نی کہنا کی اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی الگ رکھی ہوئی ہے، میں اور میرے شوہر آدتیا چوپڑا ہم اپنی  بیٹی کے سامنے فلموں کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔

  • رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے ہیں، یہ فلم گزشتہ روز ریلیز ہوئی تھی۔

    بھارت میں تعینات ناروے سفیر ہانس جیکب فرائیڈنلنڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے اور یہ اصل کیس کی خیالی عکاسی ہے۔

    واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی فلم بھارتی خاتون ساگاریکا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے، جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔

    فلم کے پروڈیوسر نکھل آڈوانی نے ساگاریکا چکرورتی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ’میں آج کاغذات میں ناروے کے سفیر کے جھوٹے بیان کی مذمت کرتی ہوں، انھوں نے میرے کیس کے بارے میں مجھ سے نامناسب انداز میں بات کی۔‘

    ساگاریکا نے کہا ’’ناروے کی حکومت میرے خلاف جھوٹ پھیلاتی رہی ہے، آج تک انھوں نے اپنے کیس ورکرز کی نسل پرستی کے لیے معافی نہیں مانگی، انھوں نے میری زندگی، اور میری ساکھ کو تباہ کر دیا اور میرے بچوں کو نقصان پہنچایا۔‘‘

  • رانی مکھرجی تبدیل ہوگئی تھیں۔۔ مگر کیسے؟

    رانی مکھرجی تبدیل ہوگئی تھیں۔۔ مگر کیسے؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے بعد وہ ایک پنجابی خاندان کی بچی سے بدل گئی تھیں اور ان کی والدہ کافی دیر تک اس بچی کو رانی سمجھتی رہیں۔

    ایک پرانے انٹرویو میں، جو پھر سے وائرل ہورہا ہے، رانی مکھرجی نے بتایا کہ اپنی پیدائش کے بعد ایک دوسرے خاندان نے انہیں اپنی بچی سمجھ کر اٹھا لیا اور اپنے کمرے میں لے گئے۔

    اس خاندان کی بچی ان کی والدہ کے پاس آئی، لیکن ان کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کی آنکھیں بھوری تھیں، اس بچی کی آنکھیں بھوری نہیں ہیں۔

    اس کے بعد اسپتال میں انہیں تلاش کیا گیا تو وہ پنجابی خاندان کے پاس سے ملیں، رانی کا کہنا تھا کہ اس وقت اس خاندان کے یہاں آٹھویں بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد انہیں گھر میں پنجابی کہہ کر چھیڑا جاتا ہے، اتفاق سے ان کے شوہر بھی پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    سنہ 1996 میں راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی رانی کی حالیہ فلم بنٹی اور ببلی 2 گزشتہ برس ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی۔