Tag: رانی پور فاطمہ کیس

  • فاطمہ کیس : ایس ایچ او تھانہ رانی پور اور ڈاکٹر کو لاک اپ کر دیا گیا

    فاطمہ کیس : ایس ایچ او تھانہ رانی پور اور ڈاکٹر کو لاک اپ کر دیا گیا

    خیر پور : رانی پور میں فاطمہ کیس میں ڈی آئی جی سکھر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رانی پور اور ڈاکٹر کو لاک اپ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رانی پور میں فاطمہ کیس میں ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور آمنے سامنے آگئے، ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے ایس ایچ او امیر علی چانگ کو معطل کیا لیکن ایس ایس پی خیرپور میر روحل کھوسو نے ایس ایچ او کو انعام سے نوازا۔

    ڈی آئی جی نے ایس ایچ او کو کام سے روکا، تو ایس ایس پی نے کام جاری رکھنے کا حکم دیا جبکہ ایس ایس پی کی جانب سےایس ایچ او کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔

    بعد ازاں ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ رانی پور امیر چانگ اور ڈاکٹر کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا گیا اور کہا ایس ایچ او تھانہ رانی پور کی پوری ٹیم اور ڈاکٹر کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

    جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ واقعےکی تمام زاویوں سےتحقیقات کی جائےگی۔ملوث افرادکیخلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔