Tag: راولپنڈی

  • گرمیوں کی 3 ماہ تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

    گرمیوں کی 3 ماہ تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

    راولپنڈی (01 ستمبر 2025): گرمیوں کی 3 ماہ تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آج سے پھر آغاز ہو گیا ہے، تعلیمی ادارے تین ماہ کی تعطیلات کے بعد کھلے ہیں۔

    اسکولوں میں بچوں کی ہنسی خوشی واپسی ہو گئی، تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال ہونے کے بعد طلبہ و طالبات خوشی خوشی اسکولوں کا رخ کرتے دکھائی دیے۔

    تاہم دوسری طرف پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں تاحال اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے کہا ہے کہ پھالیہ میں چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں، لیکن کئی اسکول و کالج تاحال بند رہیں گے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 17 اسکول اور ایک کالج بند رہے گا۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    ڈی سی کے مطابق قادرآباد میں گرلز کالج اور ہائیر سیکنڈری اسکول بند رہیں گے، 7 پرائمری اسکول تاحکمِ ثانی بند رہیں گے، 6 گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول، 2 گرلز پرائمری اور 1 گرلز ایلیمنٹری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیلابی صورت حال کے باعث تدریسی عمل معطل رہے گا، اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    ادھر تاندلیانوالہ میں بھی سیلابی صورت حال کے باعث مختلف سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر 23 اسکول یکم سے 5 ستمبر تک بند رہیں گے، بند رہنے والے اسکولوں میں 5 ریلیف کیمپس کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

    بہاولنگر میں‌ دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر 34 اسکول غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، بند کیے گئے اسکول دریائے ستلج بیلٹ سے ملحقہ علاقوں میں واقع ہیں، 10 اسکول منچن آباد، 6 بہاولنگر اور18 چشتیاں میں بند کیے گئے، جب کہ ضلع بھر کے دیگر اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے کھل گئے ہیں۔

  • راولپنڈی : ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی  کی موت ، انکوائری کمیٹی قائم

    راولپنڈی : ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی کی موت ، انکوائری کمیٹی قائم

    راولپنڈی: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی کی موت کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کت مطابق راولپنڈی مین ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لئے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر نے تین رکن انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تین رکنی انکوائری کمیٹی ڈاکٹر جہانگیر کی سربراہی میں کام کرے گی ، ڈاکٹر جواد ظہیر اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم ملک کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی:انکوائری کمیٹی تین دن میں رپورٹ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر کو پیش کرےگی ، جس کے بعد کمیٹی کی حتمی رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کی جائے گی

    11سالہ کائنات کو طبیعت خراب ہونے پر 25 اگست کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے گزشتہ روز دم توڑ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    پولیس نے واقعے پر تین خواتین سمیت چار ڈاکٹرز کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اہلِ خانہ نے بتایا تھا کہ بچی کو دو روز قبل پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

    ورثاء نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹرز نے کائنات کو ضرورت سے زیادہ ادویات دیں، جبکہ آپریشن کے بعد پیٹ میں کسی چیز کے رہ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔

    والدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے پیٹ میں رہ جانے والی چیز کو ادویات کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم بچی جانبر نہ ہو سکی۔

  • خاتون کو بہانے سے  ہوٹل لے جا کر زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو بہانے سے ہوٹل لے جا کر زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی : خاتون کو بہانے سے ہوٹل لے جا کر زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کا مقدمہ دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ سٹی پولیس نے خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بہانے سے متاثرہ خاتون کو ہوٹل لے جا کر زیادتی کی اور نازیبا ویڈیو بنائی، ساتھ ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔

    ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے جدید وسائل بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتار کیا، جب کہ میڈیکل پراسیس بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا ہے کہ زیرِ حراست ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور چالان عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • راولپنڈی :   ہولی فیملی اسپتال  میں ڈاکٹرز کی غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    راولپنڈی : ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئیں، بچی کو دو روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج 11 سالہ کائنات مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی۔

    اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچی کو دو روز قبل پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

    ورثاء نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے کائنات کو ضرورت سے زیادہ ادویات دیں، جبکہ آپریشن کے بعد پیٹ میں کسی چیز کے رہ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔

    والدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے پیٹ میں رہ جانے والی چیز کو ادویات کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم بچی جانبر نہ ہو سکی۔

    غم سے نڈھال ورثاء نے اسپتال انتظامیہ سے متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب ہولی فیملی اسپتال کی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کو پیش کی جائے گی۔

  • سات سالہ بچی کی لاش قبر سے غائب  ، اصل حقیقت سامنے آگئی

    سات سالہ بچی کی لاش قبر سے غائب ، اصل حقیقت سامنے آگئی

    راولپنڈی : تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا میں سات سالہ بچی کی لاش قبر سے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں سات سالہ بچی علینہ کی قبر سے لاش مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے والد کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچی کی قبر کشائی کے احکامات جاری کیے اور پولیس سمیت میڈیکل بورڈ کو تمام انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل شروع کیا گیا، جس کے دوران ڈاکٹرز، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف اضافی سیکیورٹی بھی تعینات کی گئی۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب

    گرجا روڈ قبرستان میں قبرکشائی مکمل کیا گیا تو بچی کی لاش قبر میں ہی موجود نکلی تاہم قبر کشائی کے بعدبچی کی دوبارہ تدفین کر دی گئی۔

    یاد رہے والد نے قبر کے قریب سے کفن ملنے پر لاش غائب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور درخواست دائر کی تھی۔

    جس میں کہنا تھا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین کے بعد جب وہ دعا کے لیے دوبارہ قبرستان گئے تو بچی کا کفن قبر کے باہر پڑا ملا، اس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

  • راولپنڈی :  قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب

    راولپنڈی : قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب

    راولپنڈی : قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ہوگئی، علاقہ مکینوں نے اعلٰی حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےتھانہ دھمیال کی حدودمیں قبر سے سات سالہ بچی کی میت غائب ہوگئی۔

    ورثا نے بیان میں کہا کہ بچی کا چھبیس اگست کوانتقال ہوا اور خالد کالونی قبرستان میں تدفین کی گئی لیکن تدفین کے اگلے روز قبر کھلی ملی۔

    علاقہ مکینوں نے اعلٰی حکام سے واقعےکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور متوفی بچی کے والدین نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا کے مقامی قبرستان میں رات کی تاریکی میں قبر کھود کر میت کو نکال کر دوسری جگہ دفن کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

    پولیس نے تین نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • راولپنڈی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ کرپشن کا بھانڈا پھوڑ گیا

    راولپنڈی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ کرپشن کا بھانڈا پھوڑ گیا

    فیصل آباد(24 اگست 2025) :جنرل اسپتال سمن آباد کے مالی معاملات میں 10 کروڑ 84 لاکھ کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہباز احمد کی مبینہ کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، رپورٹ میں 4کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار روپے کی غیر قانونی ادائیگی یونیورسل ہیلتھ انشورنس، ہیلتھ کونسل فنڈز سے کی گئی۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق  3 کروڑ 33 لاکھ 13 ہزار روپے کی ادویات قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریدی گئیں، ادویات کی خریداری میں مارکیٹ ریٹس، کنٹریکٹ شرائط اور سرکاری ضوابط کو  مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، 93 لاکھ 31 ہزار روپے کی مزید مہنگی ادویات خریدی گئیں جو مارکیٹ نرخ سے زائد قیمتوں پر حاصل کی گئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 41 لاکھ 44 ہزار روپے کے ٹھیکے بغیر پرفارمنس سیکیورٹی اور اسٹامپ ڈیوٹی کے جاری کیے گئے، اسپتال کی آمدنی میں سے 25 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم ضلعی محکمہ صحت کے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروائی گئی، دیگر انکشافات میں 25 لاکھ 90 ہزار روپے کی تنخواہیں اُن آسامیوں پر دی گئیں جو باقاعدہ طور پر ختم کی جا چکی تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 20 لاکھ 41 ہزار روپے کی مختلف خریداری کی گئی جو غیر ضروری اور مہنگی تھی،  18 لاکھ 76 ہزار روپے کی اضافی ادائیگی ایک ایسے سپلائر کو کی گئی جس نے زیادہ نرخ وصول کیے۔

    آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر شہباز احمد کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ تعینات کر دیا گیا، سمن آباد اسپتال کا چارج بھی ابھی ان کے پاس ہی ہے۔

  • راولپنڈی میں زیر زمین پائپ لائن سے آئل چوری کا انکشاف

    راولپنڈی میں زیر زمین پائپ لائن سے آئل چوری کا انکشاف

    راولپنڈی (24 اگست 2025): پی او ایل آئل کمپنی کی زیر زمین پائپ لائن سے آئل چوری پکڑی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آئل کمپنی کی زیر زمین پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے افسر کی اطلاع پر تھانہ دھمیال نے بروقت کارروائی کر کے آئل چوری پکڑ لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیل چوروں نے ڈمپر کے نیچے ٹینکر بنا کر اوپر بجری ڈال رکھی تھی، تیل کی چوری کا انکشاف تک ہوا جب مرکزی پائپ لائن سے تیل چرانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی، جس پر کمپنی کے افسر نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا۔

    پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ قریبی گھر سے آئل پائپ لائن تک ایک سرنگ بنا کر کروڈ آئل کی چوری کی جا رہی تھی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کمپنی افسر شاہد احمد کی درخواست پر مالک مکان فضل خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    سرکاری لائن سے آئل چوری کے معاملے میں بڑی پیش رفت، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں آئل چوری بہت منظم طریقے سے کی جا رہی ہے، اور اس سلسلے میں کئی سرنگیں اور وارداتیں پکڑی گئی ہیں، مارچ کے مہینے میں بھی کورنگی کے علاقے سے سرکاری لائن سے بڑی مقدار میں آئل چوری پکڑی گئی تھی۔

    اس چوری میں پولیس افسران بھی ملوث تھے، تیل چوری میں ملوث جب 6 افراد پکڑے گئے تو ان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے ایک اور آئل ٹینکر پکڑا گیا تھا، جس میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود تھا۔ اس سے ایک دن قبل ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق 25 ہزار کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا تھا۔

  • 1 ہزار کلو ناقص اور بدبودار گوشت تلف کردیا گیا

    1 ہزار کلو ناقص اور بدبودار گوشت تلف کردیا گیا

    راولپنڈی(24 اگست 2025): فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے 1 ہزار کلو مرغی کاگوشت تلف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقص گوشت کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 1 ہزار کلو مرغی کے گوشت کو ناقص اور بدبودار ہونے پر تلف کر دیا۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق کاروائی فوجی کالونی میں موجود چکن شاپ کیخلاف کی گئی، مرغی کے گوشت سے بدبو اور اسے انتہائی ناقص طریقے سے اسٹور کیا ہوا تھا۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص اور بدبودار گوشت کو پیروادہی کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھادوکان مالک کیخلاف پیرواداہی تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی۔

    اس سے قبل ڈھوک کشمیریاں سروس روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹیموں نے 8 ہزار کلو برآمد بدبودار گوشت تلف کر دیا تھا۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوشت پر کسی سلاٹر ہاؤس کی مہر بھی موجود نہیں تھی، گوشت سرگودھا، جھنگ اور گوجرہ سے گاڑیوں میں چھپا کر لایا گیا، ملزمان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

  • راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے تضحیک آمیز سلوک کی دوسری رپورٹ سامنے آگئی

    راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے تضحیک آمیز سلوک کی دوسری رپورٹ سامنے آگئی

    راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ناکافی سہولیات، ناقص صفائی، مالی بد عنوانی اور مریضوں سے تضحیک آمیز سلوک کی دوسری رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے ڈی ایچ کیو اسپتال کی 55 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیر اعلٰی پنجاب کو بھیج دی ہے۔

     رپورٹ کے مطابق اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بد انتظامی اور بدعنوانی کے اہم شواہد رپورٹ کے ساتھ منسلک کردئیے ہیں، ڈی ایچ کیو اسپتال میں انتظامی خامیاں اور مریضوں کے استحصال کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مریضوں سے غیر سرکاری ادائیگی کے مطالبات اور سرجریز تاخیر کا شکار پائی گئی ہیں، لیبر روم میں داخلہ پرچی کی مد میں فیس وصول کی جاتی ہے، مریضوں کے ٹیسٹ اسپتال کے بجائے باہر مہنگے نرخوں پر کرانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قلت، مریضوں کو باہر سے دوائیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، اسپتال کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ دوائیاں اور گندگی کے ڈھیر دیکھے گئے ہیں، بعض ادویات کی میعادِ استعمال قریب ریکارڈ مینجمنٹ میں سنگین خامیاں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹاف کی غیر حاضری اور قبل از وقت ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، آرتھوپیڈک او پی ڈی بند ہونے کے باعث علاج میں تاخیر کے مسائل ہیں، ایمرجنسی، او ٹی، نائٹ اسٹاف کے نامناسب رویے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    اسپتال میں اینڈوسکوپی مشین دو ہفتوں سے خراب، ایم آر آئی دستیاب نہیں، اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، نیورو اور سرجیکل وارڈز کے واش رومز میں شدید گندگی اور بدبو ہے۔

    فیسلیٹیشن کاؤنٹرز پر پنکھوں اور پینے کے پانی کی کمی دیکھی گئی، ریڈیولوجی میں عملے کی کمی، سیکیورٹی گارڈز غائب، ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کمپیوٹرائزڈ پرچیاں جاری نہیں کی خاتیں ہینڈ رِٹن پرچیوں پر انحصار کیا جاتا ہے۔

    نیوٹریشن سینٹر اور کچھ کاؤنٹرز مقررہ اوقات سے پہلے بند ملے ہیں، جمعہ کے دن او پی ڈی 1 بجے کے بجائے 12 بجے بند کردی جاتی ہے، ڈریسنگ روم میں آلات نامکمل ایک ہی ڈریسر پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔

    مریضوں اور لواحقین کے بیٹھنے کے لیے مناسب انتظامات کی کمی ہے، لیبر روم میں ہر مریض سے 50 روپے کی پرچی چارج کی جاتی ہے،میڈیکل اسٹور میں ڈیٹا انٹری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مسلسل غیر حاضر پایا گیا ہے۔