Tag: راولپنڈی، اسلام آباد

  • راولپنڈی، اسلام آباد میں تابڑ توڑ بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ

    راولپنڈی، اسلام آباد میں تابڑ توڑ بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ

    ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے وہاں کی صورتحال کافی خراب ہے، ایم ڈی واسا نے بتایا کہ سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ایم ڈی واسا نے بتایا کہ گولڑہ 46 ملی میٹر، پی ایم ڈی کے مقام پر16 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے۔

    واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی نگرانی جاری ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 5 فٹ ہے۔

    خیال رہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    یہ پابندی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عائد کی گئی تھی اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ کسی بھی وقت بڑھ سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پانی کے بہاؤ کے پیش نظر تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-braces-for-more-rains-as-monsoon-death-toll-rises-to-216/

  • یومِ پاکستان پریڈ، یوم پاکستان کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

    یومِ پاکستان پریڈ، یوم پاکستان کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد: یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیا ٹریفک پلان جاری کردیا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    یومِ پاکستان منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام تیار کئے گئے ہیں، سیکورٹی کے پیشِ نظر راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیا ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

    بائیس اور تئیس مارچ کی درمیانی شب سے دن ایک بجے تک فیض آباد، اسلام آباد ایکسپریس وے اور کھنہ پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔

    ٹی چوک اور چھبیس نمبر چنگی کے راستے بڑی گاڑیاں داخل نہیں ہوسکیں گی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آنے والے شمس آباد ڈبل روڈ، آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔

    داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات ہے، ٹریفک پلان کی مشق بیس اور اکیس مارچ کی درمیانی شب سے اکیس مارچ دن ایک بجے تک کی جائے گی۔