Tag: راولپنڈی اور اسلام آباد

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    اسلام آباد :  تعلیمی اداروں میں اگلے ہفتے 3 دن کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 14 سے 16 اکتوبر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اجلاس میں آنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں  موسلا دھار بارش ، جل تھل ایک ہوگیا

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، جل تھل ایک ہوگیا

    اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، ابتک 120ملی میٹرسےزائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات سے موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سے جڑواں شہروں کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی۔

    موسلادھاربارش کے بعد واسا نے االرٹ جاری کردیا ہے ، نالہ لئی گوالمنڈی کےمقام پرپانی کی سطح 12فٹ اور کٹاریاں کےمقام پرپانی کی سطح 14فٹ ریکارڈ کی گئی۔

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئےعملہ تعینات ہے اور نالہ لئی میں طغیانی کے پیش نظرانتظامات مکمل ہیں۔

    راولپنڈی اور اسلام آبادمیں ابتک 120ملی میٹرسےزائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

    لوئر دیر کے علاقے خال رباط میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ صوابی، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

    محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، اٹک، چکوال، پشاور، مردان، چارسدہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے

    کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

    اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری ہوئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    واسا نے نشیبی علاقوں میں رین الرٹ جاری کردیا ہے، مختلف علاقوں میں نکاسی آب کاکام جاری ہے، ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اورعملہ پہلے سے الرٹ ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدیدگرم بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی،جھکڑچلنےاورگرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

    چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،کوہستان،شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرک،لکی مروت،بنوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، سکھر، کشموراورگردونواح میں آندھی/جھکڑچلنےاورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔