Tag: راولپنڈی ایکسپریس

  • سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں، شعیب اختر

    سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں، شعیب اختر

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا کہ وریندر سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے، انڈیا نہیں۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ وریندر سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تعریف تو سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ بھی کرتے ہیں، تو صرف ان پر تنقید کیوں؟

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ مجھ سے حسد کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ جو اچھا کھیلے گا اس کی تعریف کروں گا اور جو برا کھیلے گا اس پر تنقید کروں گا۔

    وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق بھارتی بلے باز نے الزام عائد کیا کہ شعیب اختر کا بھارت میں مالی مفاد ہے، وہ بھارتی ٹیم کے خلاف کیسے بول سکتے ہیں۔

    سابق بھارتی بلے باز کے مطابق جب وہ بھارت کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے تو اس وقت زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب شعیب اختر سے اچھی دوستی ہے لیکن اس کی مجبوری ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی تعریف کرے۔

  • گھٹنوں کے درد میں مبتلا شعیب اختر کو بیماری سے چھٹکارا ملنے کی امید

    گھٹنوں کے درد میں مبتلا شعیب اختر کو بیماری سے چھٹکارا ملنے کی امید

    کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر گھٹنے کا آپریشن کرانے کے لیے آئندہ ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ وہ گھٹنے کے تبدیلی کے لیے آپریشن کرانے آئندہ ہفتے آسٹریلیا جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ درد جب میرا کیریئر عروج پر تھا اس وقت سے ہے، اب 22 سال بعد میرا گھٹنا ٹھیک ہوجائے گا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ امید ہے کہ آپریشن کرانے کے بعد مجھے اس تکلیف سے نجات مل جائے گی، انہوں نے کہا کہ میرا گھٹنا جڑ چکا ہے جس کے لیے ڈاکٹرز نے میرا سیدھے پیر کے گھٹنے کو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔

    [bs-quote quote=”نئے لڑکوں کو دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، فٹ ہیں پھر بھی بولنگ اسپیڈ کم ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شعیب اختر”][/bs-quote]

    شعیب اختر نے کہا کہ میرے کیریئر عروج کے دور میں بھی یہ تکلیف تھی اور آج بھی یہی صورت حال ہے جس کے لیے آپریشن کرانا ہوگا۔

    شعیب اختر نے ماضی دہراتے ہوئے کہا کہ 1997 میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میرا کرکٹ کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال سے زیادہ نہیں چل سکے گا۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے میرا گھٹنا سوج جاتا تھا میں ڈاکٹرز کے پاس جاتا تھا تو وہ چارچار انجیکشن لگا کر اس میں سے پانی اور خون نکالتے تھے پھر جاکرمیں میچ کھیلنے کے قابل ہوتا تھا۔

    مزید پڑھیں: شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ جب میں نئے لڑکوں کو دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، ان کا گھٹنا خراب نہیں ہے اور مکمل فٹ ہیں پھر بھی بولنگ اسپیڈ 135، 145 اور 125 کے درمیان ہوتی ہے۔

  • ’اس مرتبہ باؤنسر نہیں، سالگرہ کی مبارک باد‘

    ’اس مرتبہ باؤنسر نہیں، سالگرہ کی مبارک باد‘

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے برائن لارا کو لیجنڈری بلے باز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ صرف تین مواقعوں پر آپ کو بولنگ کرانے کا موقع ملا، ایک نیٹ سیشن اور ہوسکتا ہے اس بار باؤنسر نہیں۔

    شعیب اختر نے ستمبر 2004 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں برائن لارا کو خطرناک باؤنسر کرائی تھی جو ان کے سر پر لگی تھی لارا اس کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    شعیب اختر نے ٹویٹر پر باؤنسر لگنے کے بعد برائن لارا کے گرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے۔

    ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں خطرناک بولنگ اسپیل کرتے ہوئے متعدد بلے باز جن میں گیری کرسٹن، گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو اپنی طوفانی باؤنسر سے پریشان کیے رکھا۔