Tag: راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن

  • بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ کیلئےعدالت میں پیش کیا جائے گا ، ان کی راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت ہوگی ، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کواڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ، پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    سرکاری پراسیکیوٹرظہیر شاہ جسمانی ریمانڈکی استدعا پر سرکار کی جانب سےدلائل دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر پیش ہوگی۔

    راولپنڈی پولیس نے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پرچہ ریمانڈتیارکر لیا ہے ، اڈیالہ جیل میں سماعت دن 11 بجے کیے جانے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ جلاؤ گھیراؤ ،پولیس سے مزاحمت اور املاک کو نقصان سمیت دیگر دفعات پر درج ہے ، ان کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کیلئے دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کیس میں ہر سماعت پر پیش ہونا ہوگا، نہ ہوئے تو ضمانت کا حکم واپس لیا جاسکتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ضمانت کاغلط فائدہ نہیں اٹھائےگا اور کیس میں ہرسماعت پرپیش ہونا ہوگا، عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ضمانت کا حکم واپس لیا جا سکتا ہے۔

    حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کو خبردار کیا گیا کہ ضمانت کی رعایت کاغلط استعمال نہ کریں اور ٹرائل کورٹ ان کو حاضری سےاستثنیٰ نہ دے تو ہرسماعت پر پیش ہوں۔