Tag: راولپنڈی میں احتجاج

  • کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے  پر راولپنڈی میں احتجاج،   150 سے زائد طلبا گرفتار

    کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر راولپنڈی میں احتجاج، 150 سے زائد طلبا گرفتار

    راولپنڈی : طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے 150 سے زائد طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ڈھوک گنگال نجی کالج کے باہر احتجاج میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک سو پچاس سے زائد طلبا کو حراست میں لے لیا، جن کی شناخت کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اوع ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ یا کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی قابل برداشت نہیں، ساتھی طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    راولپنڈی پولیس نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں، کریمنل ریکارڈ طلباء کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پرراولپنڈی میں بھی طلباء سڑکوں پر نکل آئے، پنجاب کالج کے طلباء نے ڈھوک گنگال میں احتجاج کیا ، کالج کا مرکزی گیٹ توڑ دیا اور پتھراوکیا۔

    پنجاب کالج سکستھ کیمپس کے باہر طلباء نے ہنگامہ آرائی کی ، جس پر پولیس کی جانب سے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

    سوشل میڈیا پر کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج 

  • ‘عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا’

    ‘عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا’

    پشاور : خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں احتجاج کرنے جارہی ہے، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے راولپنڈی احتجاج کیلئےتیاریاں مکمل ہیں، علی امین گنڈاپورکی سربراہی میں قافلہ مظاہرےمیں شرکت کرے گا۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کاٹھاٹھےمارتاسمندرعلی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا، پرامن احتجاج کرنے جارہے ہیں، پولیس گردی کی کوشش نہ کریں، پرامن احتجاج خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی راولپنڈی لیاقت باغ کےباہراحتجاج کی تیاری مکمل ہے، وزیراعلی کے پی کی قیادت میں قافلہ منزل کی جانب گامزن ہے ، ان کا قافلہ ٹول پلازہ پہنچ گیا ، وہ صوابی موٹروےریسٹ ایریا پہنچے۔

    لیاقت باغ کے باہر پی ٹی آئی کے مظاہرے کے اعلان پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے اور لیاقت باغ مری روڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    میٹرو بس سروس اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے اور مری روڈ سے لیاقت باغ آنے والے راستوں پرکنٹینررکھ دیے گئے ہیں جبکہ دریائے جہلم کے تینوں پل ٹریفک کیلئے بند ہے ، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

  • ‘عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے’

    ‘عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان پرسوں 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے غریب عوام کا مسئلہ ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان شااللہ 26نومبرکوملک بھرسےقافلےراولپنڈی پہنچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرامن احتجاج کی قیادت کریں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں، 26 نومبرکوسب کایہی مطالبہ ہوگا،امپورٹڈحکومت کاخاتمہ ،فوری الیکشن۔